نتائج تلاش

  1. محمد عادل عزیز

    مصطفیٰ زیدی نذر غالب

    واہ، عمدہ
  2. محمد عادل عزیز

    آج کا شعر - 5

    کبھی آتشِ غمِ عشق تھی کبھی آتشِ غمِ زندگی مرے دل میں آگ لگی رہی کٹی عمر سوز و گداز میں شمس زبیری
  3. محمد عادل عزیز

    ہوا ہے فیصلہ بستی جلائی جائے گی - احمد بشیر طاہر

    ہوا ہے فیصلہ بستی جلائی جائے گی پھر اس کے بعد شب غم منائی جائے گی امیر شہر کو رونا ہے جس قیامت پر کسی غریب کے گھر میں اٹھائی جائے گی مجھے صفائی کا موقع بھلے ملے نہ ملے سنا ہے عام عدالت لگائی جائے گی بُلا کے سامنے کر کے کھڑا کٹہرے میں میرے خلاف کہانی بنائی جائے گی یہ داستانِ وفا ہے یہاں نہیں...
  4. محمد عادل عزیز

    آج کا شعر - 5

    سچ کو کاغذ پہ اترنے میں ہو خطرہ شاید میری سوچی ہوئی ہر بات زبانی لے جا سریندر شجر
  5. محمد عادل عزیز

    آج کا شعر - 5

    جہاں میں امن کیسے پھیلتا ہے کیسے پھیلے گا وہ سب کو تیر سے تلوار سے سمجھاتے رہتے ہیں نعمان شوق
  6. محمد عادل عزیز

    آج کا شعر - 5

    دل ہو حساس تو جینے میں بہت گھاٹا ہے میں نے خود اپنے ہی زخموں کا لہو چاٹا ہے مظفر وارثی
  7. محمد عادل عزیز

    آج کا شعر - 5

    گر اختلاف تھا منظرؔ تو بھی بیاں کرتے ذرا سی بات کو کیوں داستاں بنایا ہے محمد علی منظر
  8. محمد عادل عزیز

    آج کا شعر - 5

    وہ جھوٹ بول رہا تھا بڑے سلیقے سے میں اعتبار نہ کرتا تو اور کیا کرتا وسیم بریلوی
  9. محمد عادل عزیز

    آج کا شعر - 5

    سامنا آج انا سے ہوگا ۔۔۔۔ بات رکھنی ہے تو سر دے دینا کالی داس گپتا رضا
  10. محمد عادل عزیز

    آج کا شعر - 5

    اے ظلم کے ماتو لب کھولو چپ رہنے والو چپ کب تک کچھ حشر تو ان سے اٹھے گا کچھ دور تو نالے جائیں گے فیض احمد فیض
  11. محمد عادل عزیز

    آج کا شعر - 5

    بگڑے ہوئے تیور ہیں نو عمر سیاست کے بپھری ہوئی سانسیں ہیں نو مشق نظاموں کی ساحر لدھیانوی
  12. محمد عادل عزیز

    ہر ایک گھر میں دیا بھی جلے اناج بھی ہو - ندا فاضلی

    ہر ایک گھر میں دیا بھی جلے اناج بھی ہو اگر نہ ہو کہیں ایسا تو احتجاج بھی ہو رہے گی وعدوں میں کب تک اسیر خوشحالی ہر ایک بار ہی کل کیوں کبھی تو آج بھی ہو نہ کرتے شور شرابہ تو اور کیا کرتے تمہارے شہر میں کچھ اور کام کاج بھی ہو حکومتوں کو بدلنا تو کچھ محال نہیں حکومتیں جو بدلتا ہے وہ سماج بھی ہو...
  13. محمد عادل عزیز

    فراق سکوتِ شام مٹاو بہت اندھیرا ہے

    سکوتِ شام مٹاو بہت اندھیرا ہے سخن کی شمع جلاو بہت اندھیرا ہے دیارِ غم میں دل بیقرار چھوٹ گیا سنبھل کے ڈھونڈنے جاو بہت اندھیرا ہے یہ رات وہ کہ سوجھے جہاں نہ ہاتھ کو ہاتھ خیالو، دور نہ جاو بہت اندھیرا ہے لَٹوں کو چہرے پہ ڈالے وہ سو رہا ہے کہیں ضیائے رخ کو چراو بہت اندھیرا ہے ہوائیں نیم شبی ہوں...
  14. محمد عادل عزیز

    منفی شعور کا اک ورق - زاہد مسعود

    کیا اس نظام کو جاگیر بدلے گا؟ جو میرے ووٹ سے منتخب ہوتا ہے اور میرے خوابوں پر ٹیکس لگاتا ہے کیا اس نظام کو سرمایہ دار بدلے گا؟ جو مجھ سے بارہ گھنٹے کی بیگار لیتا ہے مگر آٹھ گھنٹے کی اجرت دینے پر بھی تیار نہیں! کیا دانشور اس نظام کو بدل سکتا ہے؟ مگر وہ تو ایک پلاٹ یا غیر ملکی دورے کے عوض حکمرانوں...
  15. محمد عادل عزیز

    نظم - عرفان - راج نرائن راز

    رات اماوس کی تھی میں نے ناگ پھنی کے اک کانٹے پر ایک پل کے سوویں حصے تک سورج کو روشن دیکھا تھا پھیل گیا میری آنکھوں میں سو راتوں کا گھور اندھیرا اور مجھے محسوس ہوا یوں گھور اندھیرے کے سینے میں میں بجلی کا اک کوندا ہوں
  16. محمد عادل عزیز

    ادا جعفری نظم - وہ لمحہ جو میرا تھا

    اک دن تم نے مجھ سے کہا تھا دھوپ کڑی ہے اپنا سایہ ساتھ ہی رکھنا وقت کے ترکش میں جو تیر تھے کھل کر برسے ہیں زرد ہوا کے پتھریلے جھونکوں سے جسم کا پنچھی گھایل ہے دھوپ کا جنگل پیاس کا دریا ایسے میں آنسو کی اک اک بوند کو انساں ترسے ہیں تم نے مجھ سے کہا تھا سمے کی بہتی ندی میں لمحے کی پہچان بھی رکھنا...
  17. محمد عادل عزیز

    ادا جعفری نظم - آشوبِ آگہی

    جیسے دریا کنارے کوئی تشنہ لب آج میرے خدا میں یہ تیرے سوا اور کس سے کہوں میرے خوابوں کے خورشید و مہتاب سب میرے آنکھوں میں اب بھی سجے رہ گئے میرے حصے میں کچھ حرف ایسے بھی تھے جو فقط لوح جاں پر لکھے رہ گئے
  18. محمد عادل عزیز

    غزل - ہر گھڑی قیامت تھی یہ نہ پوچھ کب گزری - ظہور نظر

    ہر گھڑی قیامت تھی یہ نہ پوچھ کب گزری بس یہی غنیمت ہے تیرے بعد شب گزری کنج غم میں اک گل بھی لکھ نہیں سکا پورا اس بلا کی تیزی سے صرصر طرب گزری تیرے غم کی خوشبو سے جسم و جاں مہک اٹھے سانس کی ہوا جب بھی چھو کے میرے لب گزری ایک ساتھ رہ کر بھی دور ہی رہے ہم تم دھوپ اور چھاوں کی دوستی عجب گزری جانے...
Top