صفحہ نمبر179
اس علاقے میں عام طورپر سردی بہت ہلکی ہوتی ہے۔ معلوم نہیں ، کبھی اس طرف بھی آپ کا گزر ہوا ہے یا نہیں؟ اور اگر ہوا ہے تو کس موسم میں ؟ لیکن پونا تو آپ بار ہا گئے ہوں گے۔ دسمبر۱۹۱۵ء کا سفر مجھے یاد ہے، جب مسلم ایجوکیشن کانفرنس کے اجلاس کے موقع پر آپ سے وہاں ملاقات ہوئی تھی۔ پونا یہاں...