نتائج تلاش

  1. ذیشان حیدر

    کیا انپیج میں نئے فانٹس ایڈ ہوسکتے ہیں؟؟؟

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جناب طریقہ کار بڑاآسان ہے ۔ ان پیج کے جس فونٹ کی تبدیلی درکار ہے ان فونٹس کو کاپی کر کے کسی دوسرے فولڈر میں‌پیسٹ کر لیں۔ اس کے بعد ان پیج کے فونٹ کی ایکسٹنشن کو TTFمیں تبدیل کریں۔ بس فونٹ کے اوپر F2پریس کریں اور جہاں UTFلکھا ہے وہاں TTFلکھ دیں ۔ یہ فونٹ TTFمیں...
  2. ذیشان حیدر

    انسان نما تتلی

    توبہ استغفار میں‌تو سچ سمجھ رہا تھا اچھا ہوا کسی صاحب نے بھانڈا پھوڑ دیا
  3. ذیشان حیدر

    ڈرائیور درکار ہے

    محترم ساتھیو! مجھے پی ٹی سی ایل وائرلیس فون کمپنی ZTE ماڈل نمبر WP960CD کا ڈرائیور Windowsxpکےلئے درکار ہے۔ ازراہ کرم میری مدد کی جاوئے نوازش ہوگی۔
  4. ذیشان حیدر

    فونٹ اردو تحریر فونٹ

    محترم جناب باسم صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! بہت ہی خوبصورت فونٹ بنایا ہے میری اور میرے دوستو‌ں کی جانب سے آپ کو بہت بہت مبارکباد اللہ تعالیٰ‌آپ کو مزید ترقی سے ہمکنار فرمائیں۔
  5. ذیشان حیدر

    Microsoft Accessمیں فارمولے اور فنکشنز کیسے لگتے ہیں؟

    محترم کچھ مثال دے کر سمجھاتے توسمجھ بھی آجاتی بات دراصل مجھے یہاں کام کیسے کرنا ہے مثلآ ایک کالم میں‌2 لکھا پھر دوسرے کالم میں‌2 تیسرے کالم میں‌ان کو جمع کیسے کریں گے۔ یہ سمجھنا چاہ رہا تھا
  6. ذیشان حیدر

    Microsoft Accessمیں فارمولے اور فنکشنز کیسے لگتے ہیں؟

    محترم ساتھیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! امید ہے کہ خیر و عافیت سے ہوں گے۔ میں‌یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ مائیکرو سافٹ ایکسس میں جمع، تفریق، ایوریج وغیرہ وغیرہ کے فارمولے اور فنکشنز کیسے لگتے ہیں۔ مطلع فرمائیے۔ شکریہ ۔ والسلام
  7. ذیشان حیدر

    کراٹے میرا مشغلہ

    تصویر تو نظر نہیں‌آرہی۔ جناب شعیب سعید شوبی صاحب نےتصویریں‌ایڈ کرنے کے بارے میں‌ایک بہترین ٹیٹوریل بنایا ہے یہاں سے تصویر ایڈ کرنا سیکھی جاسکتی ہے۔ http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=2397
  8. ذیشان حیدر

    تعارف اردو محفل فورم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جی ضرور انشإاللہ تعالیٰ‌اردو محلفل فورم کے استعمال کےلئے تمام حضرات آپ کی ضرور مدد کریں گے۔
  9. ذیشان حیدر

    غبارِ خاطر - جدول تازہ ترین

    میں‌نے غبار خاطر کے صفحہ نمبر 178 تا 200 تک کمپوز کر کے ورکنگ ‌زون میں‌لگا دیئے ہیں‌ ۔ وہاں سے اُٹھائے جاسکتے ہیں۔ جدول اپ ڈیٹ کردیا جائے۔ نوازش ہوگی۔ شکریہ والسلام
  10. ذیشان حیدر

    غبار خاطر صفحہ نمبر200

    صفحہ نمبر200 کے لیے دو باتوں کی درستگی ضروری ہوتی ہے۔ پہلی یہ کہ بیج درست ہو (۳۲۹) گرجاں بد ہد سنگ سیہ لعل نہ گردو باطینتِ اصلی چہ کند، بد کہر افتاد!۲۴؎ (۳۳۰) جوہر طینتِ آدم زخمیر دگرست تو توقع زگلِ کوزہ گراں می واری!۲۵؎ چنانچہ یہاں بھی سب سے پہلے انہی دو باتوں کی فکر کی گئی۔ بیج کے لیے...
  11. ذیشان حیدر

    غبار خاطر صفحہ نمبر199

    صفحہ نمبر199 بہرحال ان حضرات کے بارے میں بزرگانِ سلف کا کچھ ہی خیال رہا ہو، لیکن واقعہ یہ ہے کہ ان کی تشریف آوری ہمارے لیے تو بڑی بابرکت ثابت ہوئی۔ کیونکہ ادھر ان کا مبارک قدم آیا، ادھر محمود صاحب نے ہمیشہ کے لیے اپنا سفرہ کرم لپیٹنا شروع کردیا۔ ایک لحاظ سے معاملہ پر یوں بھی نظر ڈالی جاسکتی ہے...
  12. ذیشان حیدر

    غبار خاطرصفحہ نمبر198

    صفحہ نمبر198 معلوم ہونے لگا ، پورے احمدنگر کو اس بخششِ عام کی خبر مل گئی ہے اور علاقہ سے سارے کوؤں نے اپنے اپنے گھروں کوخیر باد کہہ کر یہیں دُھونی زمانے کی ٹھان لی ہے ۔ بیچاری میناؤں کو جو اس اہتمام ضیافت کی اصلی مہمان تھیں ابھ یتک خبر بھی نہیں پہنچی تھی۔ اب اگر پہنچ جاتی تو بھلا طفیلیوں کے اس...
  13. ذیشان حیدر

    غبار خاطر صفحہ نمبر197

    صفحہ نمبر197 روز صبح روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہاتھ میں لے کر نکل جاتے ہیں اور صحن میں جا کھڑے ہوتے ہیں پھر جہاں تک حلق کام دیتا، آ، آ، آ کرتے جاتے اور ٹکڑے فضاء کو دکھا دکھا کر پھینکتے رہتے۔ یہ صلائے عام میناؤں کو تو ملتفت نہ کرسکی البتہ شہر ستانِ ہوا کے دریوازہ گران ہر جائی یعنی کو وں نے ہر...
  14. ذیشان حیدر

    غبار خاطر صفحہ نمبر196

    صفحہ نمبر196 کہنے لگے اس کا ترجمہ کیجئے۔ میں نے کہا ، خواجہ شیراز مع اضافہ کرچکے ہیں: (۳۲۰) اگر شراب خوری جُرعہ فشاں برخاک ازاں گناہ کہ نفغے رسد بغری چہ باک ۶؎ یہاں کمروں کی چھتوں میں گوریاؤں کے جوڑوں نے جابجا گھونسلے بنا رکھے ہیں ، دن بھر ان کا شورو ہنگامہ برپا رہتا ہے۔ چند دنوں کے بعد...
  15. ذیشان حیدر

    غبار خاطر صفحہ نمبر195

    صفحہ نمبر195 (۱۸) قلعہ احمد نگر ۲/مارچ ۱۹۴۳ئ صدیق مکرم کل عالم تصور میں حکایتِ زاغ و بُلبل ترتیب دے رہا تھا۔ مجموعہ خیال ابھی فرد فرد تھا۔ ۱؎ اس وقت خیال ہوا، ایک فصل آپ کو بھی سنا دوں (۳۱۷) تافصلے از حقیقت اشیاء نوشتہ ایم آفاق را مرادفِ عنقا نوشتہ ایم ۲؎ ایک دن صبح چائے پیتے ہوئے...
  16. ذیشان حیدر

    غبار خاطر صفحہ نمبر194

    صفحہ نمبر194 ''اینا کارنینا'' سے کم دلپذیر نہیں ہیں اور دراصل ان دونوں افسانوں میں بھی اس کی انانیت ہی کی صدائیں ہم سن رہے ہیں ۔ زمانہ اس کی قلم کاریوں کا رنگ و روغن ابھی تک مدھم نہیں کرسکا۔ پچھلی جنگ کے زمانہ میںلوگ ''وار اینڈ پیس'' از سر نو ڈھونڈھنے لگے تھے اور اب پھر ڈھونڈ رہے ہیں۔ موجودہ...
  17. ذیشان حیدر

    غبار خاطر صفحہ نمبر193

    صفحہ نمبر193 ابن ِ خلدون نے اپنے تعلیمی اور سیاسی علائق کی داستان سرائی کی۔ بابر نے جنگ اور امن کے واقعات و واردات قلم بند کیے۔ جہانگیر نے تختِ شہنشاہی پر بیٹھ کر وقائع نگاری کا قلم دان طلب کیا۔ ان کی انانیتیں بے پردہ بول رہی ہیں۔ ہم انہیں خود ان کی نگاہوںسے نہیںدیکھ سکتے۔ تاہم دیکھتے ہیں اور...
  18. ذیشان حیدر

    غبار خاطر صفحہ نمبر192

    صفحہ نمبر192 لگے گی۔ ایسے افراد جب کبھی ''میں'' بولتے ہیں ، تو اس میں قصد، بناوٹ اور نمائش کو کوئی دخل نہیںہوتا۔ وہ سرتاسر حقیقتِ حال کی ایک بے اختیارانہ چیخ ہوتی ہے۔ فیضی کی ایک ایسی ہی چیخ تھی جو اس وقت تک ہمارے سامعہ سے ٹکرارہی ہے: (۳۱۶) می کشد شعلہ سرے از دل صد پارئہ ما جوش آتش بود امروز...
  19. ذیشان حیدر

    غبار خاطر صفحہ نمبر191

    صفحہ نمبر191 کھینچ لے گی۔ وہ یہ نہیں دیکھے گا کہ جس کی تصویر ہے ، وہ خود کیسا ہے؟ وہ اس میںمحو ہو جائے گا کہ خود تصویر کتنی بے ساختہ ہے! بعینہ یہی مثال اس صورت حال کی بھی سمجھ لیجئے۔ جو مصنف اپنی انانیت کی بے ساختہ تصویر کھینچ دے سکتے ہیں وہ اس معاملہ کی ساری مشکوں پر غالب آجاتے ہیں۔ انہوں نے...
  20. ذیشان حیدر

    غبار خاطر صفحہ نمبر190

    صفحہ نمبر190 مصور تصویر کھینچنے کے لیے موقلم اُٹھائے، مگر اسے یقین ہو کہ میں کتنی ہی مصورانہ قوت کا م میں لاؤں ، میری نگاہ کے سوا اور کوئی نگاہ اس مرقع کی دلآویزی نہیں دیکھ سکے گی: (۳۱۳) آئینہ نقشِ بند طلسمِ خیال نیست تصویر خود بلوحِ دگر می کشیم ما۱۰؎ اس مشکل سے صڑف خال خال مصنف ہی عہدہ برآ...
Top