رِدا آگ کی ہے قبا آگ کی ہے
گلے کیوں پڑی یہ بلا آگ کی ہے
ہے دونوں جہانوں میں دشمن ہماری
جلا دے یہی تو رضا آگ کی ہے
یہاں بھی لگی ہے یہ چاروں ہی جانب
جہنم میں بھی تو سزا آگ کی ہے
یہ لو بن کے سانسوں میں اب ڈھل رہی ہے
ہوا کی بھی اب ہر ادا آگ کی ہے
ضرورت اشد ہے ہو رحمت کی بارش
مگر یاں لبوں پر دعا...