نتائج تلاش

  1. شیرازخان

    انتہا کی انتہا ہونے لگی ہے۔۔۔برائے اصلاح

    فاعلاتن،فاعلاتن،فاعلاتن انتہا کی انتہا ہونے لگی ہے زندگی بھی اب سزا ہونے لگی ہی اب قیامت ہر کسی کے ہاتھ میں ہے اب خدائی بھی خدا ہونے لگی ہی اشک پینا اور کھانا صرف دھوکے بس یہی اپنی غذا ہونے لگی ہی کیا ہوا ہے باغ میں جو ایک تتلی اپنے رنگوں سے رہا ہونے لگی ہی جب سے ہم اصرار کرنے لگ گئے ہیں...
  2. شیرازخان

    گھر مل گیا تھا جن کو ، ان کو بام کا مسئلہ رہا۔۔۔برائے اصلاح

    سارے ہی عالم کو انہی آلام کی مشکل رہی یہ ایسےمسلم ہیں جنہیں اسلام کی مشکل رہی کورے کڑکتے کا غذوں سے ہاتھ سب کے میلے ہیں بکتے رہے ہیں سب یہاں بس دام کی مشکل رہی آئیں مری آنکھوں میں وہ اک بار آکر دیکھ لیں ہو جائے گا حل مجھ پہ جو الزام کی مشکل رہی اک بار جو آیا نظر میں وہ کھٹکتا ہی رہا جو بد تھا...
  3. شیرازخان

    یہ دھوکہ ہی دینے کو سیاست سمجھتے ہیں۔۔برائے اصلاح

    مفاعیلن؛مفاعیلن؛مفاعیلن؛مفاعیلن یہ تو دھوکہ بھی دینے کو ، سیاست ہی سمجھتے ہیں یہاں توجھوٹ کو جھوٹے تلاوت ہی سمجھتے ہیں اگرہم غور کرتے ہیں اگرہم فکر کرتے ہیں سمجھنے کو پرکھنے کو عبادت ہی سمجھتے ہیں چراغوں کے بھی بجھ جانے کو یہ اہلِ سمجھ اکثر نئی ہر روشنی کی اک علامت ہی سمجھتے ہیں یہی ہے وقت...
  4. شیرازخان

    یہ دھوکہ ہی دینے کو سیاست سمجھتے ہیں۔۔برائے اصلاح

    فعولن:مفاعیلن:فعولن:مفاعیلن یہ دھوکہ ہی دینے کو سیاست سمجھتے ہیں یہاں جھوٹ کو جھوٹے تلاوت سمجھتے ہیں چراغوں کے بجھ جانے کو اہلِ سمجھ اکثر نئی روشنی کی اک علامت سمجھتے ہیں اگر غور کرتے ہیں اگر فکر کرتے ہیں سمجھ بوجھ رکھنے کو عبادت سمجھتے ہیں اسی وقت کا کل ہم کو افسوس ہونا ہے یہ اب ہم جسے وقتِ...
  5. شیرازخان

    مصیبت در حقیقت شامتِ اعمال ہوتی ہے

    بہت اچھے اشعار ہیں جناب ۔۔۔
  6. شیرازخان

    کسی مستند کُتب و مکتب کی بات کر۔۔۔برائے اصلاح

    فعولن،مفاعلن،فعولن،مفاعلن کسی مستند کُتب و مکتب کی بات کر خدارا پڑھی لکھی کوئی ڈھب کی بات کر کوئی جھاڑ فلسفہ نہ تو شاعری ہی کر اگر کرنی ہے تو مجھ سے مطلب کی بات کر یہ اپنے مفاد کا ہی بس تذکرہ ہے کیا؟ مناسب اگر لگے تو یاں سب کی بات کر موافق نہیں اگر یہ تیرے اعمال کے عقیدے کی بات کر نہ مذہب کی...
  7. شیرازخان

    گھر مل گیا تھا جن کو ، ان کو بام کا مسئلہ رہا۔۔۔برائے اصلاح

    گھر مل گیا تھا جن کو ، ان کو بام کا مسئلہ رہا یہ کیسے مسلم ہیں جنہیں اسلام کا مسئلہ رہا کورے کڑکتے کا غذوں سے ہاتھ سب کے میلے ہیں بکتے رہے ہیں سب یہاں بس دام کا مسئلہ رہا آئیں مری آنکھوں میں وہ اک بار آکر دیکھ لیں ہو جائے گا حل مجھ پہ جو الزام کا مسئلہ رہا اک بار جو آیا نظر میں وہ کھٹکتا ہی...
  8. شیرازخان

    غزل برائے اصلاح تنقید و تبصرہ!

    پی رہا ہوں شراب تو کیا ہے؟ مجھ کو رب کی رضا ملی ہوئی ہے ناسمجھ جبرئیل سے اک بار گفتگو میری سرسری ہوئی ہے میں اگر چاہوں تو خدا بن جاؤں یہ اجازت مجھے ملی ہوئی ہے جناب ایسے اشعار کیا سوچ کر لکھ رہے ہیں ؟؟ ہمیں تو کچھ سمجھ نہیں آیا؟؟
  9. شیرازخان

    احوال ِغریباں ہے کہ سوزِ رواں ہے

    بہت اعلیٰ جناب۔۔۔۔
  10. شیرازخان

    گالی۔۔۔۔۔نظم برائے اصلاح

    گالی ہم سوچ کر یہ رک گئے یوں رونگٹے بھی اٹھ گئے ہم بولتے ہیں جانے انجانے میں جنہیں جو گالیاں سب عام ہیں ، سوچا کبھی؟ اللہ کرے ان کا نہ کوئی ترجمہ ہی کر سکے وہ ایک عورت جس کو ہم نے ماں کہا میٹھی زباں سے دیکھیے جس نے سکھایا بولنا ماں بہن، بیٹی اور پھر بیوی ہو کر ہر روپ میں عورت وہی رحمت بنی ہم...
  11. شیرازخان

    کھیر۔۔۔۔۔نظم برائے اصلاح

    کھیر کوئی پھر مخصوص دن ہے آ گیا ان کا چنانچہ ہر طرف سے آ رہی ہے خشک اور پھیکی ہوا پر بیٹھ کر کھانوں کی خوشبو آج سب اہلِ محلہ اور ہمسایوں میں جاگی پھرثوابوں کو کمانے کی امنگ سی بھول کر دروازے سارے پھر لگے ہیں کھٹکھٹانے سب نے برکت کے لئے اب کچھ نہ کچھ چولہے چڑھایا آیتیں کلمے پڑھائے مولوی کو...
  12. شیرازخان

    غم کی صورت دیکھ لی ہے۔۔۔برائے اصلاح

    گویا ان میں یہی قافیے بچے؟؟ بصارت ، شرارت، طہارت، ، بشارت، حقارت، عبارت، عمارت
  13. شیرازخان

    جل رہا ہے سماج کچھ کیجے ۔۔۔ برائے اصلاح

    واہ واہ جناب کیا کہنے ہیں ۔۔۔لا جواب ہے۔۔۔۔!!!
  14. شیرازخان

    غم کی صورت دیکھ لی ہے۔۔۔برائے اصلاح

    میں تو "رَت" کو ہی قافیہ سمجھ رہا تھا۔۔۔۔
  15. شیرازخان

    جان حاضر ہے دوستی کے لیے ۔۔ برائے اصلاح ۔۔۔

    بہت اعلیٰ جناب۔۔۔۔!!
  16. شیرازخان

    غم کی صورت دیکھ لی ہے۔۔۔برائے اصلاح

    غم کی صورت دیکھ لی ہے دل کی سیرت دیکھ لی ہے میں نے اپنے خواب میں ہی اپنی ہجرت دیکھ لی ہے جس سے مجھ کو دیکھنا تھا وہ بصارت دیکھ لی ہے ہو گیا گمنام خود سے جس نے شہرت دیکھ لی ہے بے خبر بچے کی میں نے ہر شرارت دیکھ لی ہے کون اب جرت کرے گا سب کی جرت دیکھ لی ہے پی لو آنسو تم نے ان کی گر طہارت...
  17. شیرازخان

    دیکھئے۔۔۔۔برائے اصلاح

    شرک کی محفل میں دلدل دیکھیے سب عقیدے اس پہ بوجھل دیکھیے یہ غبارا کل تلک پھٹ جائے گا بُور کو کیا دیکھنا، پھل دیکھیے ان کی باتیں مان لیں ہیں کہہ کہ یہ مولوی ہیَں یہ بڑے چھل دیکھیے
  18. شیرازخان

    دیکھئے۔۔۔۔برائے اصلاح

    فاعلاتن ؛ فاعلاتن ؛ فاعلن شرک سے محفل ہے، جل تھل دیکھیے اک مچی ہے یاں پہ ہلچل دیکھیے نت نئی یہ محفلیں یہ بدعتیں ان کی رسی بھی نہیں، بل دیکھیے عاشقی کے گیت وہ بھی ایک دن دین ان کا ہے مکمل دیکھیے پیر یا سر ہو گا ننگا اس سے تو جھوٹ کا چھوٹا ہے کمبل دیکھیے کیوں تقدس مٹ گیا اسلام کا کیوں چراغِ...
  19. شیرازخان

    منظر۔۔۔۔۔۔ برائے اصلاح

    لفظ ”نظارہ“ غالبا َ دونوں طرح درست ہے؟؟؟ بن گئے رکاوٹ کیوں اشک آنکھ میں آ کر منتظر نظر ہے پر اب خراب ہے منظر جب سے اس کو دیکھا ہے ہم اجڑ گئے لیکن دل کے سب غموں میں اب وہ نواب ہے منظر چاند کی کوئی اپنی روشنی نہیں جیسے ان بے نور آنکھوں کا یوں رباب ہے منظر بے حسی کے عالم میں کیا کہیں گی یہ...
Top