لینکس پاکستان کراچی میں واقع آفس میں غلطی سے فون کر لیا، پھر کیا تھا جناب۔ وہاں موجود صاحب فون پر ہی لینکس پڑھانے لگے۔ مشورہ بھی دے ڈالا کہ دو کمپیوٹر لے لو ایک کو سرور (منیر راؤ نہیں) بنالو دوسرے کو کلائنٹ۔ میں ان سے اردو کے بارے میں پوچھوں وہ شروع ہو جائیں سرور اور کلائنٹ پر۔ بڑی مشکل سے جان...