نتائج تلاش

  1. W

    ایک غزل

    بہت اچھی سوچ ہے جناب کی۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
  2. W

    ایک غزل

    محترم بہت نوازش ہے آپ کی جو آپ میری لکھی پڑھتے ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ کچھ معانی پیش کر پاؤں بھلے زبان اتنی دل آویز نہ بھی ہو۔ آپ درست فرماتے ہیں۔ ان دو اشعار کے علاوہ شاید اور شعروں میں بھی کمیاں رہ گئی ہوں۔ جس دوسرے مصرعے کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے وہ پہلے یہ تھا "ایسی کرید ہے یہ جو رات بھر...
  3. W

    ایک غزل

    جی۔ ایسا ہی خطرناک رجحان آزاد شاعری کا تھا اور پھر نثری شاعری آگئی :-)
  4. W

    ایک غزل

    25 دسمبر 2019 کو لکھا اک روز زندگی کا سورج اتر نہ جائے بے سود عمر بھر کا میرا سفر نہ جائے پچھلا برس تو جیسے پل میں گزر گیا ہے یہ سالِ نو بھی آ کر یونہی گزر نہ جائے آنکھوں سے خون رونے کی رسم ہے یہاں پر جو سہہ سکے وہ ٹھہرے محفل سے ورنہ جائے میں مشکلوں میں رہ کر کچھ تلخ ہو گیا ہوں نازک...
  5. W

    ایک غزل

    بہت مہربانی جناب کی۔ آپ کی رائے درست ہے اور زیادہ لوگوں نے یہی بتایا ہے۔ کچھ شعرا جو اب کچھ مشہور بھی ہیں (فخر عباس، اظہار الحق)، ان کا کہنا ہے کہ قافیہ کے پرانے قوانین اب لاگو نہیں رہے۔ شاعری کا مطلب آہنگ ہے۔ اگر موسیقیت اور آہنگ ہے تو قافیہ بھی ہے اور شعر بھی۔
  6. W

    ایک غزل

    شکریہ راحل صاحب۔ 'گر کر' مجھے بولنے میں رواں نہیں لگتا تھا۔ آپ کی رائے سن کر اب اپنی یہ رائے قائم کی ہے کہ اس قافیے کے ساتھ بغیر ایطا کے شاید تین چار اشعار ہی ہو سکتے تھے۔ :)
  7. W

    ایک غزل

    ایک کے مطابق چلنا اور کھلنا کا 'نا' نکال دیں تو چل اور کھل قافیے نہیں رہتے لہذا ایطاِ جلی ہے۔ ایک نے کہا کہ 'ل' حرفِ روی ہے اور اس پر جزم (سکون) ہے لہذا یہ قافیے ہونگے۔ قافیے کے لئے بنیادی شرط ہم آواز اور ہم وزن ہونا ہے جو کہ یہاں آخری تین حرفوں 'ل، ن، ا' سے پوری ہو رہی ہے۔
  8. W

    ایک غزل

    ایک شاعر کے مطابق ہے اور ایک کے مطابق نہیں!
  9. W

    ایک غزل

    میری رہنمائی کے لئے فرمائیے کہ کیا اس میں ایطاِ جلی ہے؟
  10. W

    ایک غزل

    19 دسمبر 2019 یوں کبھی لگتا ہے جیسے سانس کا چلنا عبث ہے کچھ نہیں اب دیکھنے کو، آنکھ کا کُھلنا عبث ہے زندگانی رائیگاں ہے، بے ثمر سب کاوشیں ہیں دن نکلنا، شام ہونا، رات کا ڈھلنا عبث ہے جب مقدر ہے گُلوں کا شاخ سے گر کے بکھرنا فصلِ گل میں کونپلوں کا پھولنا پھلنا عبث ہے یا اذیت ہجر سے ہے، یا...
  11. W

    سموگ زدہ لاہور کی ایک بارش کے بعد

    بد قسمتی ہی سمجھئے کہ سموگ کا لفظ ہمیں اپنی زبان میں داخل کرنے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔
  12. W

    سموگ زدہ لاہور کی ایک بارش کے بعد

    بہت مہربانی۔ آپ کے الفاظ میرے لئے بہت حوصلہ افزائی کا سبب ہیں۔
  13. W

    سموگ زدہ لاہور کی ایک بارش کے بعد

    1 دسمبر 2019 کو یہ نظم لکھی پھر آج وہی بھولا بِسرا وہ رنگ زمیں پر ہے اترا پھر آج وہی خوشبو آئی جب برسا ہے پہلا قطرہ موسم نے دل پر دستک دی اک یاد جگاتا ہے بَدرا بھیگی رُت مجھ سے کہتی ہے اُس چاہت کا قصّہ دُہرا وہ چاہت جس کی بانہوں میں جانے کتنا عرصہ گزرا اُس چاہت کے موسم میں کبھی...
  14. W

    شبِ عاشور سکینہ اپنے والد سے

    مہربانی۔ کوشش تو کی تھی سوز یا سلام لکھنے کی
Top