جن قارئین کو نظم پسند نہیں آئی ان میں کچھ تو ہمارے ڈاکٹر بھائی ہیں۔ کچھ ناپسند کرنے والے تو خود شعرا بھی ہیں۔ ایک بھائی نے بتایا کہ آپ نے ایسا ہی کام کیا ہے جیسے کوئی اقتصادیات پر غزل لکھ ڈالے! میں ان سے کہہ نہ پایا کہ خاکسار نے اسی طرح کا کلام بابا بلھے شاہ کا بھی دیکھا ہے۔ ایک اور صاحب، جو کہ...