مایوسی
یہ جو مایوسی کا بھنور ہوتا ہے۔ یہ بڑا ظالم گرداب ہوتا ہے۔ اس کے کنارے کنارے پر آدمی چلتا رہے تو بچنے کی کچھ امید ہوتی ہے۔
لیکن جب بہت گہرا اتر جائے تو بچنے کی کوئی آس باقی نہیں رہتی۔ میں ابھی ایک ایسی محفل سے اٹھ کر آیا ہوں جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے موجودہ حالات پر تبصرہ کررہے...