نتائج تلاش

  1. ج

    سونیا گاندھی کا استعفٰی

    دو سو سال سے جمہوریت والوں کا حال بھی اچھا نہیں۔ Belarus میں نتائج اپنی مرضی کے نہیں آئے تو انتخابات کو غیر مصنفانہ قرار دے دیا۔ حماس جیت گئ تو حقہ پانی بند کر دیا۔ مغربی جمہوریت سے لوگوں کو کنٹرول کرنے کا کام لیا جاتا ہے۔ کہ بھئ تمہارے ہی ووٹوں سے حکومت بنی تھی، اب سیدھی طرح اس کا حکم مانو۔...
  2. ج

    اردو محفل کے مختلف کردار

    شارق کا مقصد اردو ویب پر اپنی تحریروں سے لوگ جو تاثر چھوڑتے ہیں، اس لحاظ سے زمرے بنانا ہے۔ اصلی زندگی میں تو زکریا انجینیر ہے نہ کہ سیاست دان۔ ایک "آرٹسٹ" کا زمرہ بھی ہونا چاہیے۔ "دانشور" وغیرہ تو ایسے لوگوں کو کہتے ہیں، جو کوئی کام نہ کریں، صرف بیان بازی پر اکتفا کریں۔
  3. ج

    پروگرامنگ بچوں کو پروگرامنگ کی تعلیم

    اعجاز، آپ کی بات بھی درست ہے۔ مگر پروگرامنگ سیکھانے کا مقصد یہاں ریاضی logic سے روشناس کرانا ہے۔ پروگرام چلنے پر لاجک کی غلطیاں فوراً پکڑی جاتی ہیں، جس سے سوچنے اور سلجھانے کی مشق ہوتی ہے۔
  4. ج

    پروگرامنگ بچوں کو پروگرامنگ کی تعلیم

    امانت، اگر آپ ذرا تفصیل سے اپنا جاوا سیکھانے کا تجربہ بتانا پسند کرو کہ آپ کیا طریقہ استعمال کرتے ہو۔ کیا کسی ادارے یا سکول میں، یا شوقیہ۔ کیا بچے اس مقصد کیلئے سکول میں داخل ہوتے ہیں، یعنی captive audience یا بچے خود اس میں کام کرنے کا شوق ظاہر کرتے ہیں۔
  5. ج

    پروگرامنگ بچوں کو پروگرامنگ کی تعلیم

    امانت، میرا نشانہ تو دس بارہ سال کی عمر کے بچے تھے۔ اور سیکھانے کا مطلب، صرف variables, functions, بنیادی قوائد ,...if, for, while سے روشناش کرانا ہے۔ اور جس paradigm چیز سے بچے صارف کے طور پر واقف ہوں، اسی کو ذریعہ تعلیم بنانا عقلمندی ہے۔ آپ غالباً کالج کے معیار کے طالب علموں کی بات کر رہے...
  6. ج

    پروگرامنگ بچوں کو پروگرامنگ کی تعلیم

    بچوں کو پروگرامنگ کی تعلیم ‫اس امر سے انکار ممکن نہیں کہ بچوں کو پروگرامنگ سے روشناش کرانا تعلیم کا اہم حصہ ہے۔ بحث اس پر ہوتی ہے کہ اس کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ یا سوال کیا جاتا ہے کہ کونسی پروگرامنگ زبان ایسی خصوصیات کی حامل ہے، جو ایسے طلباء کیلئے موزوں ہو جن بچوں کی عمر دس بارہ سال کے لگ...
  7. ج

    سونیا گاندھی کا استعفٰی

    یہ "راجہ فار حریت" کہاں مر گیا ہے؟ سیاست کی گلی ویران پڑی ہے۔ اب سونیا کے قصیدے سننے پڑ رہے ہیں۔
  8. ج

    ورڈپریس 2.0 کی پو فائل

    ping وغیرہ کے متبادل تراجم جو آپ کے ذہن میں ہیں، انھیں کہیں محفوظ کرتے جاؤ۔ ممکن ہے آج لوگ انگریزی الفاظ کو اردو میں لکھنے کو کافی سمجھ رہے ہوں، مگر "مارکیٹ" میں کیا کامیاب ہوتا ہے، یہ استعمال کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ اس لیے اگر شمیل اور شاکر اپنی پسند کی ایک متبادل po فائل بھی بنا لیتے ہیں، تو...
  9. ج

    ٹپس اور ٹرکس اردو میں ویب صفحہ کیسے بناتے ھیں؟

    لینکس پر quanta بہتر ہے، مگر اردو میں "کرسر" صحیح نہیں چلتا۔ میرے تجربے میں سادہ ٹیکسٹ ایڈیڑ ہی بہتر رہتا ہے، kedit یا notepad۔ اس میں آپ html کے علاوہ یونیکوڈ کنٹرول حروف بھی استعمال کر سکتے ہو۔ اس کے بعد tidy کی مدد سے اسے xhtml میں بدلا جا سکتا ہے۔ طریقہ
  10. ج

    یونیکوڈ کنٹرول حروف: RLE اور LRE

    مجھے w3c سے اتفاق نہیں۔ ح‌ٹ‌م‌ل ماخذ بھی اس قابل ہونا چاہیے کہ انسان پڑھ سکے، یہ مارک اپ سے آسانی سے ممکن نہیں۔ یونیکوڈ کنٹرول حروف سے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً اردو کے حوالے سے کچھ مشقیں یہاں ہیں۔ ج‌میل کے حوالے سے کچھ مسائل عام نسخہ یہ ہے کہ اردو پیرا کا آغاز RLE سے...
  11. ج

    اردو اہلِ زبان کی ضرورت

    ٹورانٹو میں اس طرح کے اشتہار اکثر سننے میں ملتے ہیں کہ "اگر آپ کو یہ یہ بیماری ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ اس نئی تجرباتی علاج کے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے کوالیفائی کر سکیں۔۔۔۔صرف ہفتے میں دو دن حاضری دینا ہو گی۔۔ کچھ پیسے بھی شاید ملیں۔۔۔" یہ پروفیسر تو اچھے پیسے دیتا لگ رہا ہے۔ بہت عرصہ...
  12. ج

    لاگ‌ان کی مشکلات

    براؤزر کا پھر نہیں بتایا۔ ایک کام کرو۔ یہاں سے اصلی والا (genuine) براؤزر لاد کر، اس کی مدد سے فورم پر دیکھو۔
  13. ج

    ایچ ٹی ایم ایل کے ماہرین سے مدد کی درخواست

    اگر آپ کا ہوسٹ اجازت دیتا ہے تو کوئی CMS نصب کیا جا سکتا ہے، phpNuke, یا ورڈپریس ہی۔ خود سے صفحے بنا کر انتظام مشکل ہو جائے گا۔
  14. ج

    ورڈپریس مقامیانا

    میرے پاس mysql 4.0 اور php4.3 چل رہے ہیں۔ ورڈپریس میں اردو صحیح نظر آتی ہے اور تلاش کا فنکشن بھی چل رہا ہے۔ ممکن ہے زیادہ استعمال سے کوئی مسلئہ سامنے آئے۔
  15. ج

    ورڈپریس مقامیانا

    TinyMCE ہو یا اوپن پیڈ، میرا مشورہ ہے کہ ان کو آپشن میں ہی رکھا جائے۔ ڈیفالٹ میں سادہ ٹیکسٹ ڈبہ ہی رہے۔ ح‌ٹ‌م‌ل ایڈیٹر اپنی مرضی سے پیراگراف ٹیگ لگا دیتے ہیں۔ اگر آپ xhtml کا سورس چسپاں کرو تو وہ خراب ہو جاتا ہے۔ زکریا، آپ نے ورڈ پریس کے یونیکوڈ مسائل کا ذکر کیا۔ مجھے استعمال میں ابھی تک اس...
  16. ج

    ورڈپریس 2.0 کی پو فائل

    kbabel میں فائل نہیں کھل رہی، شاید کوئی گڑ بڑ ہو گئی ہو۔ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں تو ٹھیک ہی لگ رہی ہے۔
  17. ج

    صدر صدام کا مقدمہ

    امریکی مقصد یہ ہے کہ اپنی ٹوڈی حکومت قائم کی جائے۔ اپنی مرضی کا آئین بن جائے جس میں سب وسائل نجی کمپنیوں کو دے دیے جائیں۔ اس طرح امریکی سرمایہ کاروں کے قبضہ میں آ جائیں۔ یعنی پوری جمہوریت اور فریڈم آ جائے اور چھا جائے۔ Let freedom ring!!!
  18. ج

    ونڈوز اور لینکس ایک ساتھ ۔ 1 [Cygwin]

    منصور، شاید آپ نے vmware کی سائٹ پر کافی پہلے چکر لگایا ہو۔ vmplayer اور vmserver کچھ عرصہ پہلے مفت ہو چکے ہیں، evaluation نہیں۔ آپ بغیر کسی جھجک کے استعمال کر سکتے ہو۔ اگر آپ آزاد مصدر استعمال کرنا چاہتے ہو، تو xen کے نام سے redhat وغیرہ فراہم کر رہے ہیں۔
  19. ج

    یوبنٹو لنکس

    منصور، آپ نے عمدہ مضمون لکھا ہے۔ آپ مارکیٹنگ کے آدمی لگتے ہو۔ یہاں بھی آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ آپ لوگوں نے کہا ہے، لوگ CD صرف لے کر رکھ لیتے ہیں۔ اس سلسلے میں اپنے دوستوں کی عملی مدد کی ضرورت ہے۔ اگر آپ پچاس کے بجائے صرف پانچ لوگوں کو دیں، مگر ابتدا میں dual boot تنصیب میں عملی مدد...
  20. ج

    صدر صدام کا مقدمہ

    عراقی صدر صدام حسین نے اپنے خلاف مقدمہ میں دفاع کرتے ہوئے جو تقریر کی، اس پر نیویارک ٹائمز نے شدید خفگی کا اظہار کیا ہے۔ "جج" نے تقریر کے دوران مائیکروفون اور کیمرہ بند کروا دیے تاکہ کھیل اُلٹا نہ ہو جائے۔ ماخذ
Top