نتائج تلاش

  1. فیضان قیصر

    فعولن فعولن فعولن فعولن برائے اصلاح

    مطلع کے حوالے سے میرے زہن میں بھی یہ خدشہ موجود تھا اب جو آپ نے توجہ فرمائی تو یقین ہوگیا کہ خدشہ درست تھا۔ باقی اشعار کوئی بات ہے جو تمھیں ہو گوارا تمھاری انا کی کوئی انتہا ہے؟ خود کلامی ہے ۔ شاعر اپنے مزاج پر آپ برہم ہے کہ آخر ہر چیز کو اپنی انا کا مسئلہ کیوں بنا لیتا ہے۔ ذرا تم بتائو کہ تم...
  2. فیضان قیصر

    فعولن فعولن فعولن فعولن برائے اصلاح

    راحیل فاروق بھائی آپکا بہت شکریہ نظرِ کرم فرمانے کے لیے۔ حضرت اپنی شاعری کے حوالےسے یقین مانے کوئی غلظ فہمی نہیں۔ یہاں غزل پیش کرنے کا اصل مقصود سوائے اصلاح اور کچھ بھی نہیں۔ تعریفی کلمات دل رکھنے کو اگر آپ کہ بھی دیں توماسوائے مجھے غلط فہمی میں مبتلا کرنے اور کسی طرح بھی مجھے فیضیاب نہیں کر...
  3. فیضان قیصر

    وقت بیتا محبت پرانی ہوئی

    رہ گئی جی ہی میں جی کی ٹھانی ہوئی واہ واہ لظف آگیا ۔ ما شا اللہ
  4. فیضان قیصر

    دل میں ہے دوست کا مکان بھلا

    بہت خوب راحیل صاحب ۔۔ مزا آگیا
  5. فیضان قیصر

    فعولن فعولن فعولن فعولن برائے اصلاح

    الف عین صاحب راحیل فاروق
  6. فیضان قیصر

    فعولن فعولن فعولن فعولن برائے اصلاح

    سنا ہے کہ تم نے یہ دل دے دیا ہے یہ کس کے بھروسے پہ تم نے کیا ہے؟ گویا کہ میرے لئے لازمی تھی تری بے وفائی مرا ارتقا ہے کسی شہر میں بھی یہ بے زار دل تو نہ پہلے لگا ہے نہ اب لگ رہا ہے کوئی بات ہے جو تمھیں ہو گوار؟ا تمھاری انا کی کوئی انتہا ہے؟ ذرا تم بتائو کہ تم کیا کروگے اسے جو بھی کرنا تھا وہ کر...
  7. فیضان قیصر

    مفتَعِلن فاعلاتُ مفتَعِلن فِع برائے اصلاح

    الف عین استادِ محترم ہر چند کے میری شاعری ایسی نہیں کے آپ کے قیمتی وقت کی متقاضی ہو۔ مگر حضور یقین جانیے آپکی ذرا سی نظرِ کرم بہت کچھ سکھا دیتی ہے۔ اگر آپ نے وقت بچانے کی غرض سے یوں بے اعتنائی برتی تو سوچیے بقولِ غالب ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں تو ہی جب خنجر آزما نہ ہوا
  8. فیضان قیصر

    مفتَعِلن فاعلاتُ مفتَعِلن فِع برائے اصلاح

    راحیل فاروق نہایت مشکور ہوں کہ آپ نے توجہ کی۔ الف عین صاحب کی توجہ غالب کی غزل کی طرف دلانے کی جسارت بھی یہ ہی سوچ کے کی تھی کہ بات بھی واضح ہو جائے اور کچھ نیا سیکھنے کو بھی مل جائے۔ خدا آپکو سلامت رکھے کہ آپ نے بحر کے حوالے سے معقول و تسلی بخش جواب مذکور کیا۔ اشعار پہ آپکے تبصرے سے حوصلہ...
  9. فیضان قیصر

    مفتَعِلن فاعلاتُ مفتَعِلن فِع برائے اصلاح

    مگر حضور غالب کی یہ غزل آکہ مری جان کو قرار نہیں ہے۔۔۔طاقتِ بیدادِ انتظار نہیں ہے اسی بحر میں ہے۔
  10. فیضان قیصر

    مفتَعِلن فاعلاتُ مفتَعِلن فِع برائے اصلاح

    الف عین محترم نظرِکرم کا منتظر ہوں
  11. فیضان قیصر

    مفتَعِلن فاعلاتُ مفتَعِلن فِع برائے اصلاح

    موڈ پہ موقوف ہے ارادہ نہیں ہے وعدہ ملاقات کا لِہٰذ ا نہیں ہے آپ کی سب لغزشوں کو بخش دوں گا میں اتنا بھی محترمہ دل کشادہ نہیں ہے حسرتوں کے جال میں پھنسی ہے ہمہ دم زندگی کا کوئی لمحہ سادہ نہیں ہے اشکوں کو پینے میں اعتراض کیا ہے اشک ہی تو ہیں جناب بادہ نہیں ہے وہ یہ مگر۔چھوڑو، صاف کیوں نہیں کہتے...
  12. فیضان قیصر

    غزل برائے اصلاح (فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

    بہت شکریہ محترم۔ مشقِ سخن جاری ہے۔ آپ کی رہنمائی میں امید کرتا ہوں خامیاں دور ہوتی چلی جائیں گی۔
  13. فیضان قیصر

    غزل برائے اصلاح (فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

    راحیل فاروق محترم نظرِ عنایت کچھ ادھر بھی
  14. فیضان قیصر

    غزل برائے اصلاح (فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

    الف عین محترم عنائت فرمائیں
  15. فیضان قیصر

    غزل برائے اصلاح (فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

    سکھ، نصارا ،مسلمان مرتے گئے سب ھی تجھ پہ مری جان مرتے گئے شہرِ دل میں بپا زلزلے کے سبب ایک اک کرکے ارمان مرتے گئے خانئہ دل تو آسیب کا مارا تھا اس میں ٹھرے جو مہمان مرتے گئے زندگی کے سفر میں ہی فیضان جی ہم نے دیکھا کہ انسان مرتے گئے
  16. فیضان قیصر

    برائے اصلاح۔ مہرباں حضرات نظر فرمائیں۔

    زبردست بہت شکریہ محترم۔ یقین جانئیے ۔ آپ کی طرف سے جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ گویا کہ اصلاح کا اصل مقصود حاصل ہو گیا ہو۔ آپ کا بہت زیادہ مشکور ہوں ۔ اللہ جزائے خیر دے۔
  17. فیضان قیصر

    برائے اصلاح۔ مہرباں حضرات نظر فرمائیں۔

    جی محترم بحر یہ ہی ہے۔ مذید رہنمائی کا منتظر۔ شکریہ
  18. فیضان قیصر

    برائے اصلاح۔ مہرباں حضرات نظر فرمائیں۔

    الف عین شکریہ میں اب ٹیگ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہوں آپ کو۔ غزل کے سدھار کے لیئے آپکی نظرِکرم کا ملتجی۔
Top