بہت خوشی ہوئی نبیل بھائی۔ یہ یقینا اردو ویب کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ گزشتہ تقریبا دو سال سے آپ اس اپ ڈیٹ کی پلاننگ کر رہے تھے۔ اردو ویب کو تناور درخت دیکھ کر دل کو عجیب مسرت ہو رہی ہے۔
سب احباب کو بہت مبارک۔
نئی کابینہ سے حلف لیتے ہوئے پاکستان کے (غاصب) صدر پرویز مشرف کا چہرہ غم و غصہ سے سیاہ نظر آرہا تھا۔ مسکراہٹ اس کے چہرے سے کوسوں دور تھی۔ پہلے میں سوچتا تھا کہ مشرف عزت سے رخصت کیوں نہیں ہو جاتا۔ لیکن اب مجھے خیال آتا ہے کہ قدرت ایسے غاصب و غدار کو رسوا کئے بغیر کیسے جانے دیتی۔
اگر 18 فروری سے...
وزیراعظم گیلانی نے عمدہ تقریر کی ہے۔ امید ہے کہ یہ حکومت اس پر عمل بھی کرے گی۔ اسمبلی کا یہ سیشن صحیح معنوں میں عوامی ایونٹ تھا۔ سیاستدان اور ایک سیاسی نظام ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ آمریت اور اس کے آلہ کار ہمیشہ سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تمام...
شاید اسی لئے مشرف جیسے آمر سے یہ جج برداشت نہیں ہوئے۔
معصوم پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی معصومیت کی حفاظت کریں اور آمریت، آرمی، اور اسٹیبلشمنٹ کے یاسیت زدہ آلہ کاروں سے ہوشیار رہیں۔
حکومتی ادارے اپنے فرائض انجام دینے کے سوا ہر دوسرا کام کر رہے ہیں۔
ابھی پتہ چلا ہے کہ جیو کے ویب سرور کو بار بار denial of service attacks کے ذریعے غیر فعال کیا جا رہا ہے۔ میں نے ابھی چیک کیا ہے اور جیو کی سائٹ نہیں چل رہی۔
فوری طور پر دو باتیں سامنے آتی ہیں:
1۔ پرویز مشرف کو عسکری قیادت سے حوصلہ افزا جواب نہ ملا۔
2۔ پرویز مشرف حقیقت میں ایمرجنسی نہیں لگانا چاہتے۔ لیکن انکے سیاہ ماضی کو دیکھتے ہوئے اسکا امکان کم نظر آتا ہے۔
لغت کو سکین کرنے والا کام بہت عمدہ ہے۔ ممکن ہے الفاظ صاف نظر نہ آ نے کی وجہ کتابستان والوں کی پرنٹنگ ہو! میری یادداشت کے مطابق انکی لغات کی طباعت قابلِ رشک نہیں ہوتی۔
اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اللہ ہماری قوم کو جذباتیت سے نکال کر حقیقت پسندی کی طرف لے جائیں تو کیسا اچھا ہو۔ اسطرح یہ لوگ ایک ہی سوراخ سے بار بار نہ ڈسے جائیں۔
مجھے ساجد سے اتفاق ہے۔ ہمیں (غیر آئینی) صدر پرویز مشرف کے سیاہ کارناموں کو کسی بھی حالت میں فراموش نہیں کرنا چاہئیے۔ اس قماش کے لوگوں سے امیدیں وابستہ کرنا دانشمندی نہیں ہے۔
امریکہ کبھی بھی جمہوری پاکستان پر حملہ کرنے کا نہیں سوچے گا۔ البتہ پرویز مشرف جیسے غاصبوں کی موجودگی میں ہر ایرا غیرا...
مہوش بہن اگر پڑھ رہی ہوں تومیں صدر مشرف کے (بقول صدر صاحب کرپٹ اور لٹیری) محترمہ بے نظیر بھٹو کو ملنے بنفس نفیس دبئی جانے پر انکا رد عمل جاننا چاہوں گا۔
کل رات میری اپنے والد صاحب سے فون پر بات ہو رہی تھی۔ ان کے مطابق جس طرح سے مشرف نے پاکستان اور اس کے امیج کو تباہ و برباد کیا ہے اس سے تو یہ معلوم پڑتا ہے کہ یہ کوئی ملک دشمن ایجنٹ ہے۔