نتائج تلاش

  1. منہاجین

    سنگھ پائلٹ

    یارو معافی جیسے آپ کی مرضی، ویسے کوہِ قاف میں قدیر کے بعد آپ کی سب سے زیادہ یاد آئی۔ کیا کرتا، وہاں کے کمپیوٹروں کو اُردو ہی نہیں آتی تھی اور وہ بدتمیز تھے بھی سات سال پرانے نظام یعنی، ونڈوز 98 میں۔
  2. منہاجین

    تلاشِ گمشدہ

    اُردو صوتی کی بورڈ اور اُس کا طری بہت اچھی رائے ہے ثناء کی، اور میری دانست میں اِس میں مرکز تحقیقاتِ اُردو کو کوئی اِعتراض بھی نہیں ہو گا۔ اُن کے شکریئے کے ساتھ فائل مہیا کی جائے، اِس میں اُن کے مشن کو بھی تو فروغ ملے گا۔ تاہم پہلے بذریعہ برقی ڈاک اُن سے اِجازت طلب کر لینے میں بھی حرج نہیں۔...
  3. منہاجین

    تصاویر

    ا بہت بہت شکریہ، آپ کی تائید کے بعد مجھے بھی یقین سا ہو چلا ہے کہ اُردو مخففات کو آن لائن معاشرے میں تلقی بالقبول مل جائے گی۔ اور جب اُردو کی پہلی ویب اِسے عوام الناس کے لئے مہیا کر رہی ہے تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دوسرے ویب ساز بھی اِس طرزِ عمل کی اِتباع کریں گے۔ اُردو مخففات کو...
  4. منہاجین

    اردو اور غلامی

    اِعزاز یا اِعزازیہ اِعزاز صاحب تو عرصہ گزرا پرلوک سدھار گئے، آپ کون سے اِعزاز کی بات کر رہے ہیں؟ کہیں آپ کی مُراد اِعزازیہ تو نہیں۔ اگر ایسا ہے تو اپنی اِملا درست کرو جی۔
  5. منہاجین

    ملتان بارے قدیر سے ایک سوال

    ملتانیوں سے درگزر ثنا یار! جانے دو بیچارے کو، آپ تو بس پیچھے ہی پڑھ گئے ہو۔ اَب کیا واجب ہے کہ جہنم میں پہنچا کر ہی چھوڑا جائے۔ درگزر سے کام لینا چاہیئے۔
  6. منہاجین

    سنگھ پائلٹ

    اٹھکیلیاں اور اٹکل پچو بات اٹھکیلیوں سے آگے بھی بڑھے گی یا یونہی اٹکل پچو جاری رہے گا؟ عجیب بھیڑچال ہے، سبھی ایک ہی رو میں بہتے جاتے ہیں۔ شعیب بیچارے کو کوئی نئی نویلی سی تصویر تو ڈھونڈ لینے دو۔ ایویں بس!
  7. منہاجین

    آپ یہاں پر کونسی فورمز چاہتے ہیں۔

    کوہِ قاف کی اِقتصادی ناکہ بندی میں ذرا کوہِ قاف تک گیا تھا، وہاں تو اِقتصادی پابندیاں لگی ہوئی ہیں، اِس لئے اب شاید میں یہاں ذرا کم کم ہی آیا کروں۔
  8. منہاجین

    آپ یہاں پر کونسی فورمز چاہتے ہیں۔

    ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی میں جس کسی بارے پوچھتا ہوں، جواب ملتا ہے کہ موصوف اِس لئے محفل میں نہیں آ رہے کہ وہ پاکستان گئے ہیں، سو میں بھی آج اپنے وطنِ مالوف جا رہا ہوں کچھ دِنوں کے لئے۔ اِس لئے میری عدم موجودگی میں باقاعدگی کے ساتھ میری غیرحاضری لگاتے رہنا۔ تب تک کے لئے خدا حافظ
  9. منہاجین

    سنگھ پائلٹ

    ناراض ہونا منع ہے۔ ناراض ہونا منع ہے۔ دراصل محفل سُونی پڑی ہے، آپ جیسے اِکا دُکا شریف لوگوں کے سوا کوئی اِدھر کا رُخ کر بھی لے تو بات کرنا گوارا نہیں کرتا۔ جس تیزی کے ساتھ ویرانی چھا رہی ہے، اِس سے تو لگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔ :cry: ایسے میں کوشش کرتا ہوں کہ ذرا چھیڑخانیاں جاری رکھوں اور بات سے...
  10. منہاجین

    سنگھ پائلٹ

    ٹیلیفون چھوڑ دو لگتا ہے آپ کو فون سُننا بہت پسند ہے، کوئی بات ہے ضرور! آپ کی تصویر میں چہرے کا کچھ حصہ شاید فون کی اوٹ میں چھپا ہوا ہے۔ ذرا کھل کر سامنے آیئے نا!
  11. منہاجین

    تصاویر

    ڈاکٹر افتخار راجہ آپ باتیں تو اپنی عمر سے دگنی کر لیتے ہو مگر ڈاکٹر افتخار راجہ کو محفل تک لانے میں کامیاب کیوں نہیں ہوئے؟
  12. منہاجین

    آپ یہاں پر کونسی فورمز چاہتے ہیں۔

    طائرِ لاہوتی کوئی بات نہیں، میں اُن کی بات کی صراحت کئے دیتا ہوں: علامہ اِقبالؒ نے جہاں اہلِ ایمان کی زندگی کو صورتِ خورشید جینے سے تشبیہ دی ہے وہاں اُنہیں طاہرِ لاہوتی کہہ کر بھی مخاطب کیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اَب آپ کو کوئی اِعتراض تو نہیں ہو گا :!:
  13. منہاجین

    گوادر اور انٹرنیٹ

    پنگا کیوں لِتا سی؟ ثناء اللہ: رگِ بُز کافی دیر سے پھڑک رہی تھی جو آپ کو شیطانِ اعظم کی یاد تازہ ہو گئی۔ تاہم شیخ سعدی سے ہمارے ایسے کوئی مراسم نہیں۔ اِس لئے ہم اِس سلسلے میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔ اُڈنا نئیں آندا سی تے پنگا کیوں لِتا سی؟
  14. منہاجین

    سنگھ پائلٹ

    سردار جی کی جے واہے گرو جی دا خالصہ واہے گرو جی کی فتح لگتا ہے ثناء اللہ صاحب کو سرداروں کے لطائف کچھ زیادہ ہی پسند ہیں۔ :roll:
  15. منہاجین

    گوادر اور انٹرنیٹ

    قدیر کی بزرگی بارے شیخ سعدی کا قو اپنا اپنا تجربہ ہے اپنی اپنی سوچ ہے زندگی بھی موت ہے اور موت بھی ہے زندگی خدا جھوٹ نہ بُلوائے تو غالباً شیخ سعدیؒ کا تجربہ کہتا ہے: تونگری بہ دِل است نہ بہ مال بزرگی بہ عقل است نہ بہ سالؓ ترجمہ: تونگری دِل سے ہوتی ہے نہ کہ مال و دولت کی فراوانی سے...
  16. منہاجین

    تصاویر

    چھیڑخانیاں اِس کا مطلب ہے کہ آپ بھی خاصے مطلبی ہیں اور ہمارا مزاج خاصا حُسنِ اِمتزاج رکھتا ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے، معمول میں نہ تو میری حسِ مزاح اتنی پھڑکتی ہے اور نہ ہی میں بات سے بات نکالتا ہوں۔ یہ تو محفل کے طفیل آپ جیسے طفلِ نازک سے چھیڑخانیاں چل رہی ہیں۔ اللہ اِس محفل کو اور برکت دے۔ آمین!
  17. منہاجین

    گوادر اور انٹرنیٹ

    عالمِ ارواح سے خطاب موصوف کی تکریم حد درجہ ہونی چاہیئے کیونکہ ان کی تحریر سے لگتا ہے جیسے وہ عالمِ ارواح سے ہمارے ساتھ مخاطب ہیں۔
  18. منہاجین

    ١٤ اگست یوم آزادی کے حوالے سے

    آئندہ ایسی غلطی مت کرنا آئندہ ایسی غلطی مت کرنا، پہلے ہی بہت جوتے کھا چکے ہو۔ ویسے اگر غور کیا جائے تو علامہ اِقبالؒ نے تو پاکستان کو اِسلام کا قلعہ بنانے کے لئے ایک تجربہ گاہ کے طور پر تجویز کیا تھا، اور ہم جو کچھ کر رہے ہیں یہاں پر اُسے دیکھ کر تو علامہ کی روح بھی تڑپتی ہو گی۔
  19. منہاجین

    ترقی کاراز

    نبیل کی قسمت کا ستارہ ثناءاللہ: تو آپ بھی قدیر کی محنت کو نبیل کے کھاتے میں ڈالنے لگے۔ ویسے نبیل کی قسمت کا ستارہ بامِ عروج پر ہے، یعنی کچھ کرے نہ کرے، شاباش ملتی رہتی ہے۔ اور قدیر بیچارے کے ستارے گردش میں ہیں، مسلسل نظر انداز ۔ ۔ ۔ :?
  20. منہاجین

    عام سوالات

    نیم حکیم اور جناح کیپ اِس چوپال پر جمود طاری ہونے کا سبب میرے مشوروں پر صحیح عمل نہ ہونا ہے۔ ذوالفقار نے اپنی مغرب زدہ اُردو کو کسی ماہر ڈاکٹر کی بجائے یقیناً کسی نیم حکیم کو دکھایا ہو گا، اور وہ فوت ہو گئی ہو گی، تبھی تو وہ پلٹ کر نہیں آئے۔ اور قدیر نے سر پہ جناح کیپ بھی تو نہیں رکھی، اَب...
Top