افسانہ : تہذیب
انتساب : ام سلمہ جی کے نام
تحریر : لالہ صحرائی
اپنے ڈرائیور اور اس کی بیوی کے ساتھ وہ اپنے گھر میں اکیلی ھی رھتی تھی، اس تنہائی میں اس کی ساتھی کتابوں سے بھری الماریاں تھیں جس میں انگریزی ادب کے ساتھ ساتھ چند اردو کی کتابیں بھی موجود تھیں
اسے اردو سے کوئی خاص لگاؤ نہیں تھا، ایک...