ہر ملک اپنے قومی نشانوں کا شایانِ شان احترام کرتا ہے کیونکہ قومی نشانات اجتماعی فخر کی علامت ہوتے ہیں۔ مگر پاکستان میں جسے بھی قومی درجہ ملا سمجھو جان سے گیا۔
مثلاً اقبال آج سے نہیں پاکستان بننے سے پہلے سے قومی شاعر ہیں مگر ان کا عملی مصرف ماسوائے کچھ نہیں کہ جب کسی سڑک کا مناسب نام سمجھ میں نہ...