سورۃ ہود کے معانی کی ترجمانی (پہلا حصہ)
ا ل ر۔ فرمان (1) ہے، جس کی آیتیں پختہ اور مفصل ارشاد ہوئی ہیں (2)، ایک دانا اور باخبر ہستی کی طرف، کہ تم نہ بندگی کرو مگر صرف اللہ کی۔ میں اُس کی طرف سے تم کو خبردار کرنے والا بھی ہوں اور بشارت دینے والا بھی۔ اور یہ کہ تم اپنے رب سے معافی چاہو اور اس...