زندگی میں جہاں دوست موجود ہوتے ہیں وہیں دشمن بھی ساتھ ہوتے ہیں۔۔۔۔ دشمن وہ ہے جو انسان سے اس کا سکون چھیننے کی کوشش کرے چاہے وہ کسی روپ میں ہو۔ وہ امیر دشمن ہے اُس غریب کا جس کے سامنے وہ اپنے پیسے کی نمائش کرتا ہے۔۔۔ ایسا امیر اپنے حاصل کو غریب کی محرومی ثابت کرنا چاہتا ہے۔ امیر کی دولت کی...