میں چاہتا تھا کہ تمہیں کسی طرح راج روپ نگر لے جاؤں ۔ لہذا میں نے ڈاکٹر توصیف سے دوبارہ کہلوا بھیجا کہ ذرا جلد از جلد تمہیں راج روپ نگر لے جائے ۔ جب تم وہاں پہنچے میں سائے کی طرح تمہارے پیچھے لگا رہا ۔ تمہاری کار میں نے ہی خراب کی تھی ۔ مجھے یہ پہلے ہی معلوم تھا کہ اس وقت کوٹھی میں کوئی کار موجود...