" تم کون ہو ۔ ۔ ۔ میں تمہیں نہیں جانتا اور اس حرکت کا کیا مطلب ۔ " سلیم نے گرج کر کہا ۔
" شور نہیں ، شور نہیں ۔ " فریدی نے ہاتھ اٹھا کر کہا ۔ " تم سے زیادہ مجھے پہچان سکتا ہے ۔ جب کہ تم میرے جنازے میں بھی شریک تھے ۔ اس کی تو میں تعریف کروں گا سلیم ! تم بہت محتاط ہو ۔ اگر میں اپنے مکان سے ایک عدد...