نیرنگ کی ڈائری سے

  1. نیرنگ خیال

    منظر بھوپالی زندگی ہماری بھی کیا اداؤں والی ہے - منظؔر بھوپالی

    زندگی ہماری بھی کیا اداؤں والی ہے تھوڑی دھوپ جیسی ہے ، تھوڑی چھاؤں والی ہے پھر لہو میں ڈوبا ہے ، آدمی کا مستقبل یہ صدی جو آئی ہے ، کربلاؤں والی ہے سب سے جھک کے ملتا ہے ، سب سے پیار کرتا ہے یہ جو ہے ادا اس میں ، یہ تو گاؤں والی ہے اس کے ذرے ذرے میں ، حسن ہے محبت ہے یہ ہماری دھرتی تو...
  2. نیرنگ خیال

    منظر بھوپالی جب ہے دریا تو عصا بھی چاہیے - منظر بھوپالی

    جب ہے دریا تو عصا بھی چاہیے خواہشوں کو راستہ بھی چاہیے صرف راحت بے حِسی کا نام ہے زندگی کو حادثہ بھی چاہیے پاس ہو تم پھر بھی باقی ہے حجاب اِک اِجازت کی ادا بھی چاہیے سر بلندی ہے مقدر سے مگر کچھ بزرگوں کی دعا بھی چاہیے کیوں خزانے کی طرح محفوظ ہو ذہن کو تازہ ہوا بھی چاہیے پاؤں پھیلانے...
  3. نیرنگ خیال

    لوگوں سے کیا شکوہ (علی زریون)

    نہیں ! لوگوں سے کیا شکوہ اور اِن لوگوں سے کیا شکوہ یہ بے چارے تو ویسے بھی یونہی عیسیٰ کی بھیڑیں ہیں جنہیں کوئی بھی چرواہا محبّت،امن اور تعمیر کا چارہ دکھا کر جس طرف بھی ہانک لے جائے یہ جائیں گے تمنّا کی "نظر بندی" تو یوں بھِی سخت ھوتی ہے خیالوں اور نا پختہ ارادوں کی جہاں بھگدڑ مچی ہو پھر وہاں کس...
  4. نیرنگ خیال

    رات کلہنی از حبیب جالؔب

    دنیاں بھر دے کالے چٹے چور لٹیرے سوچیں پے گئے - کی ہویا رات جے مکّ گئی جے دھرتی دے کامیاں اگے گردن جھکّ گئی کی ہووےگا ؟ رات نوں روکو روشنیاں دے ہڑ دے اگے اچیاں اچیاں کندھاں چقو رات نوں روکو ہڑ دی گونج تے گھوکر سن کے تاجاں تے تختاں دی دنیاں کمب اٹھی اے اک مٹھی اے جدوں ایہناں دی لٹکھسٹّ نوں خطرہ...
  5. نیرنگ خیال

    جون ایلیا خسارہ

    راستی، راستائی اور راستینی تلاش کرنے والوں کے لیے یہ ایک پُر آشوب زمانہ ہے۔ دلوں میں تاریکی پھیلی ہوئی ہے۔ دلیلوں پر درہمی کی اُفتاد پڑی ہے اور دانش پر دیوانگی کے دورے پڑ رہے ہیں۔ نیکی اور بدی اس طرح کبھی خلط ملط نہ ہوئی تھیں۔ اِدھر یا اُدھر، جدھر بھی دیکھو، ایک ہی سا حال ہے۔ تیرہ درونی نے اپنی...
  6. نیرنگ خیال

    ڈاکو(زھرہ نگاہ)

    کل رات میرا بیٹے مرے گھر چہرے پر منڈھے خاکی کپڑا بندوق اٹھائے آن پہنچا نوعمری کی سرخی سے رچی اس کی آنکھیں جان گئی اور بچپن کے صندل سے منڈھا اس کا چہرہ پہچان گئی وہ آیا تھا خود اپنے گھر گھر کی چیزیں لے جانے کو ان کہی کہی منوانے کو باتوں میں دودھ کی خوشبو تھی جو کچھ بھی سینت کے رکھا تھا میں ساری...
  7. نیرنگ خیال

    فراز دشتِ افسُردہ میں اک پھول کھلا ہے سو کہاں

    دشتِ افسُردہ میں اک پھول کھلا ہے سو کہاں وہ کسی خوابِ گریزاں میں مِلا ہے سو کہاں ہم نے مدت سے کوئی ہجو نہ واسوخت کہی وہ سمجھتے ہیں ہمیں اُن سے گلہ ہے سو کہاں ہم تیری بزم سے اُٹھے بھی تو خالی دامن لوگ کہتے ہیں کہ ہر دُ کھ کا صلہ ہے سو کہاں آنکھ اسی طور برستی ہے تو دل رستا ہے یوں تو ہر زخم...
  8. نیرنگ خیال

    فنا فی العشق ہونے کو جو بربادی سمجھتے ہو (علی زریون)

    فنا فی العشق ہونے کو جو بربادی سمجھتے ہو تو پھر یہ طے ہے کہ تم دنیا کو بنیادی سمجھتے ہو تمہیں ہم عشق کی سرگم سناتے ہیں، یہ بتلاؤ فنا کے راگ سے واقف ہو، سم وادی سمجھتے ہو کسی صاحبِ جنوں سے عقل کی تعریف سن لینا نری رہزن ہے جس کو مرشد و ہادی سمجھتے ہو اسی کی شوخیٔ تحریر کا ایک نقش ہوں میں بھی...
  9. نیرنگ خیال

    جون ایلیا ہے فصیلیں اُٹھا رہا مجھ میں

    ہے فصیلیں اُٹھا رہا مجھ میں جانے یہ کون آ رہا مجھ میں جونؔ مجھ کو جلا وطن کر کے وہ میرے بِن بھلا رہا مجھ میں مجھ سے اس کو رہی تلاش، اُمید سو بہت دن چھپا رہا مجھ میں تھا قیامت، سکوت کا آشوب حشر سا اک بپا رہا مجھ میں پسِ پردہ کوئی نہ تھا پھر بھی ایک پردہ کھنچا رہا مجھ میں مجھ میں آ کے گِرا...
  10. نیرنگ خیال

    تم کہتے ہو۔۔۔ (علی زریون)

    تم کہتے ہو "وہ " پوچھے گا "کتنی نمازیں پڑھیں تھیں کتنے روزے رکھے ؟" اس کے علاوہ بھی کچھ باتیں تم کہتے ہو "ایسا ہوگا، اتنا ہوگا، یوں یوں ہوگا " جب سب کچھ معلوم ہے تو پھر ڈرتے کیوں ہو؟ پڑھو نمازیں! رکھو روزے! یہ جو سب کچھ تم کہتے ہو، اس کی مرضی پر ہے سارا چاہے پوچھ لے یا نا پوچھے اس کی نماز ہے، اس...
  11. نیرنگ خیال

    اپنی دھوپ میں بھی کچھ جل (باقؔی صدیقی)

    اپنی دھوپ میں بھی کچھ جل ہر سائے کے ساتھ نہ ڈھل لفظوں کے پھولوں پہ نہ جا دیکھ سروں پہ چلتے ہل دنیا برف کا تودہ ہے جتنا جل سکتا ہے جل غم کی نہیں آواز کوئی کاغذ کالے کرتا چل بن کے لکیریں ابھرے ہیں ماتھے پر راہوں کے بل میں نے تیرا ساتھ دیا مرے منہ پر کالک مل آس کے پھول کھلے باقؔی دل سے گزرا...
  12. نیرنگ خیال

    بشیر بدر بڑی آگ ہے، بڑی آنچ ہے، ترے میکدے کے گلاب میں

    بڑی آگ ہے، بڑی آنچ ہے، ترے میکدے کے گلاب میں کئی بالیاں ، کئی چوڑیاں یہاں گھل رہی ہیں شراب میں وہی لکھنے پڑھنے کا شوق تھا ، وہی لکھنے پڑھنے کا شوق ہے ترا نام لکھنا کتاب پر، ترا نام پڑھنا کتاب میں وہ بدن سخن کا جمال ہے، وہ جمال اپنی مثال ہے کوئی ایک مصرعہ نہ کہہ سکا، کبھی اس غزل کے جواب...
  13. نیرنگ خیال

    ہم کہاں آئنہ لے کر آئے (باقیؔ صدیقی)

    ہم کہاں آئنہ لے کر آئے لوگ اٹھائے ہوئے پتھر آئے دل کے ملبے میں دبا جاتا ہوں زلزلے کیا مرے اندر آئے جلوہ جلوے کے مقابل ہی رہا تم نہ آئینے سے باہر آئے دل سلاسل کی طرح بجنے لگا جب ترے گھر کے برابر آئے جن کے سائے میں صبا چلتی تھی پھر نہ وہ لوگ پلٹ کر آئے شعر کا روپ بدل کر باقیؔ دل کے کچھ زخم...
  14. نیرنگ خیال

    کیا پتا ہم کو ملا ہے اپنا (باقی صدیقی)

    کیا پتا ہم کو ملا ہے اپنا اور کچھ نشہ چڑھا ہے اپنا کان پڑتی نہیں آواز کوئی دل میں وہ شور بپا ہے اپنا اب تو ہر بات پہ ہوتا ہے گماں واقعہ کوئی سنا ہے اپنا ہر بگولے کو ہے نسبت ہم سے دشت تک سایہ گیا ہے اپنا خود ہی دروازے پہ دستک دی ہے خود ہی در کھول دیا ہے اپنا دل کی اک شاخ بریدہ کے سوا چمن دہر...
  15. نیرنگ خیال

    اچیاں کندھاں والا گھر سی ( حبیب جالب)

    اچیاں کندھاں والا گھر سی، رو لیندے ساں کھل کے ایسی 'وا وگائی او ربا رہِ گئی جندڑی رل کے چار چپھیرے درد انھیرے، ہنجھو ڈیرے ڈیرے دکھیارے ونجارے آ گئے کدھر رستہ بھلّ کے یاد آئیاں کچھ ہور وی تیرے شہر دیاں برساتاں ہور وی چمکے داغ دلاں دے نال اشکاں دے دھل کے اپنی گلّ نہ چھڈیں 'جالب' شاعر کجھ وی...
  16. نیرنگ خیال

    جالب سائیں کدی کدائیں چنگی گلّ کہہ جاندا اے (حبیب جالبؔ)

    جالب سائیں کدی کدائیں چنگی گلّ کہہ جاندا اے لکھ پوجو چڑھدے سورج نوں، آخر ایہہ لہہ جاندا اے باجھ تیرے او دل دے ساتھی، دل دی حالت کی دساں کدی کدی ایہہ تھکیا راہی رستے وچّ بہہ جاندا اے ساندل بار وسیندیئے ہیرے وسدے رہن تیرے ہاسے دو پل تیرے غم دا پراہنا اکھیاں وچ رہِ جاندا اے ہائے دوآبے دی اوہ...
  17. نیرنگ خیال

    جاوید اختر ایک مہرے کا سفر

    جب وہ کم عمر ہی تھا اس نے یہ جان لیا تھا کہ اگر جِینا ہے بڑی چالاکی سے جِینا ہو گا آنکھ کی آخری حد تک ہے بساطِ ہستی اور وہ معمولی سا اِک مُہرہ ہے ایک اک خانہ بہت سوچ کے چلنا ہو گا بازی آسان نہیں تھی اس کی دُور تک چاروں طرف پھیلے تھے مُہرے جَلّاد نہایت سَفّاک سخت بے رحم بہت ہی چالاک اپنے قبضے میں...
  18. نیرنگ خیال

    دل لگا لیتے ہیں اہلِ دل، وطن کوئی بھی ہو

    دل لگا لیتے ہیں اہلِ دل، وطن کوئی بھی ہو پھول کو کھلنے سے مطلب ہے، چمن کوئی بھی ہو صورتِ حالات ہی پر بات کرنی ہے اگر پھر مخاطب ہو کوئی بھی، انجمن کوئی بھی ہو ہے وہی لاحاصلی دستِ ہنر کی منتظر آخرش سر پھوڑتا ہے، کوہکن کوئی بھی ہو شاعری میں آج بھی ملتا ہے ناصؔر کا نشاں ڈھونڈتے ہیں ہم اسے، بزمِ...
  19. نیرنگ خیال

    جیہڑے دن دے راہ بدلے نیں (صابر علی صابر)

    جیہڑے دن دے راہ بدلے نیں سجن انّے واہ بدلے نیں جد وی عالیجاہ بدلے نیں گل نئیں بدلے، پھاہ بدلے نیں لکھاں ورھیاں توں ایہہ ریت اے ہو کے لوک تباہ بدلے نیں اوہو تاپ تے اوہی کھنگاں موسم کی سواہ بدلے نیں کجھ ہوکے کجھ ہاواں بن گئے میں صابرؔآں، ساہ بدلے نیں
  20. نیرنگ خیال

    بوسنیا از انورؔ مسعود

    بوسنیا آج تمہاری خونخواری پر حیرت ہے حیوانوں کو تم تو کل تہذیب سکھانے نکلے تھے انسانوں کو یہ بھی کیسا شوق ہے تم کو شہروں کی بربادی کا جگہ جگہ آباد کیا ہے تم نے قبرستانوں کو ہنستے بستے قریے تم نے شعلوں میں کفنائے ہیں ریت میں دفن کیا ہے تم نے کتنے نخلستانوں کو تم نے تو سچائی کو مترادف سمجھا...
Top