نعت

  1. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے یہی سمجھ لے ذرا پہلے تو کہ تو کیا ہے ہے ان کی یاد سے دل کا وہ عالمِ رنگیں کہ جس کے سامنے دنیائے رنگ و بو کیا ہے نبیؐ کا چہرۂ پُر نور ہے خوشا گل گوں مقابلہ میں یہ مہتابِ زرد رو کیا ہے ہے کائنات یہ ساری اسی کے صدقہ میں فقط یہ ایک ہی دنیائے چار سو کیا ہے...
  2. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: خارج از امکاں ہے تکمیلِ بیانِ مصطفیٰؐ ٭ نظرؔ لکھنوی

    خارج از امکاں ہے تکمیلِ بیانِ مصطفیٰؐ بس ہوں تا مقدور میں بھی نغمہ خوانِ مصطفیٰؐ کیا بشر سمجھے گا ذاتِ بے کرانِ مصطفیٰؐ خالقِ کونین بھی ہے قدر دانِ مصطفیٰؐ آئے دنیا سے سمٹ کر عاشقانِ مصطفیٰؐ دیدنی ہے ازدحامِ آستانِ مصطفیٰؐ شانِ آقائی تو دیکھیں سرورِ کونین کی رہتی دنیا کے ہیں آقا خادمانِ...
  3. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: محمدؐ ابنِ عبد اللہ قریشی ٭ نظر لکھنوی

    محمدؐ ابنِ عبد اللہ قریشی محمدؐ نورِ چشمِ آمنہ بی خدا کا آخری دنیا کا ہادی کوئی ہمسر نہ اس کا کوئی ثانی محمدؐ ہی سے ہے فیضانِ ہستی ہے اس کا مسلکِ حق، حق پرستی ہے سب نبیوں پہ اس کی بالادستی خدا کی اس پہ رحمت ہے برستی محمدؐ مجتبیٰ ہے مصطفیٰ ہے زمانہ مقتدی وہ مقتدا ہے وہ ختم المرسلیں وہ پیشوا...
  4. الف نظامی

    اے نورِ خدا دہر کی تاریک گُپھا میں - سید کاظم رِضا

    اے نورِ خدا دہر کی تاریک گُپھا میں ہم تِیرہ نصیبوں کو تری ذات بہت ہے ہم کو نہیں منظور کہ کچھ اور بھی چاہیں اک چشمِ کرم قبلہ ء حاجات بہت ہے یہ تیرے تعلق تیرے شجرے کا ثمر ہے اس دور میں بھی عزتِ سادات بہت ہے میں سوچ رہا ہوں کہ حضورِ شہ شاہاں ﷺ کیا میرے ان اشعار کی سوغات بہت ہے آنکھوں نے ابھی...
  5. الف نظامی

    قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے | طرحی نعتیہ مشاعرہ

    سیدِ ہُجویر نعت کونسل طرحی نعتیہ مشاعرہ 6 جنوری 2005 بمقام ناصر باغ لاہور شوکت ہاشمی کے ایک مجموعہ نعت "بہارِ طیب و طاہر" سے درج ذیل مصرع ، طرح کے لیے دیا گیا تھا: "قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر ﷺسے ملتا ہے" شوکت ہاشمی وہی شاداب رکھتے ہیں وہی سیراب رکھتے ہیں قرارِ زندگانی لطفِ پیغمبر سے ملتا...
  6. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: امامِ رسولاں متاعِ دو عالم ٭ نظر لکھنوی

    امامِ رسولاں، متاعِ دو عالم محمدؐ رسول و نبی مکرّم مَلَک بھیجتے ہیں درود اس پہ پیہم سلام اس کو آتے ہیں از عرشِ اعظم ہے قرآن اس کا مؤثر، منظّم ہے دین اس کا کامل، شریعت ہے محکم درود اس پہ بھیجیں بھی دن رات گر ہم ہے کم اس کے احساں کے آگے، بہت کم بہ حالاتِ امّت، وہ غرقِ تفکر وہ اک دردِ جاں سوز...
  7. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: تمام نبیوں میں شاہِ طیبہ کا مرتبہ ہے بلند و بالا ٭ نظر لکھنوی

    تمام نبیوں میں شاہِ طیبہ کا مرتبہ ہے بلند و بالا درود پڑھتے ہیں ان پہ ہر دم، مسبّحانِ ملاءِ اعلیٰ ہے گوشہ گوشہ جہاں کا روشن، دلوں کی دنیا بھی ہے منور اس آفتابِ ہدیٰ کے صدقے، کہ جس کے دم سے ہے سب اجالا بہ موجِ گردابِ بحرِ ظلمت، پھنسی تھی نوعِ بشر کی کشتی خدا کی جانب سے ناخدا بن کے اس نے کشتی کو...
  8. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: میدانِ محمِدت میں ہے لازم ادب کا پاس ٭ نظرؔ لکھنوی

    میدانِ محمِدت میں ہے لازم ادب کا پاس رکھتا ہوں یونہی کھینچ کے رخشِ قلم کی راس لبریزِ غم ہو جب بھی یہ قلبِ تنک حواس آئی ہے دلدہی کہ تری یاد میرے پاس اسرا کی شب گیا ہے وہ خلوت میں رب کے پاس رتبہ شہِ ہدیٰ کا ہے بالائے ہر قیاس لبریز قلب کیوں نہ ہو از جذبۂ سپاس بندوں کو رب سے اس نے کیا آ کے روشناس...
  9. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر "دِیں ہمہ اُوست" سےجمع کردہ مقطعے بہ غرضِ تفہیمِ اسلوبِ نصیر الدین نصیر

    سرِ کوئے تو چمنِ کرم ، درِتُست نازِ حیاتِ ما سر، ماہ و نسبتِ خاکِ تُو ، ز حیاتِ ما ، بہ مماتِ ما (نصیر) دین ہمہ اُوست (مجموعہ حمد و نعت) از پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی سن طباعت: مئی 2012ء ، اشاعتِ سوم صفحات: 357 پیش گُفتار از دل و دیں چہ آورم ہدیہء رُونمائے تُو ایکہ بہ شانِ دلبری ہر دو جہاں...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: ہر شاخِ ادب ذکر سے تیرے ہی سپھل ہو ٭ نظرؔ لکھنوی

    ہر شاخِ ادب ذکر سے تیرے ہی سپھل ہو چاہے وہ قصیدہ ہو کہ وہ نظم و غزل ہو تم باعثِ ایں عالمِ اسباب و علل ہو محبوبِ خدا ختمِ رسل سِرِّ ازل ہو جس دل میں تری حب بمقدارِ اقل ہو ہنگامۂ ہستی کا نہ اس دل پہ خلل ہو انگلی کا اشارہ ہو تو یہ ردِ عمل ہو ٹل جائے وہ تقدیرِ الٰہی کہ اٹل ہو وہ کوئی دقیقہ...
  11. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: صریرِ خامۂ فطرت کا تو ہی نقشِ اعظم ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    صریرِ خامۂ فطرت کا تو ہی نقشِ اعظم ہے تری عظمت خدا کے بعد اک امرِ مسلّم ہے حریمِ نازِ حسنِ لم یزل کا تو ہی محرم ہے نقوشِ پا سے رخشندہ جبینِ عرشِ اعظم ہے تمہارے جدِّ امجد کی بدولت آبِ زمزم ہے تمہارے دم سے کعبہ قبلۂ ابنائے آدم ہے تمہارا دیں قبولِ حق، مدلّل اور محکم ہے مفصل، منضبط، مربوط،...
  12. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: محبت سے سرشار ہو کر لکھی ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    محبت سے سرشار ہو کر لکھی ہے بصد شوق سنیے کہ نعتِ نبیؐ ہے توجہ خصوصی جو اللہ کی ہے دیارِ نبیؐ میں عجب دلکشی ہے ضیا گستری ہی ضیا گستری ہے وہ منظر ہے ہر سو کہ بس دیدنی ہے وہ ماحولِ روضہ میں خوشبو بسی ہے کوئی جیسے جنّت کی کھڑکی کھلی ہے یہ اعزاز و اکرامِ خاکِ مدینہ جبینِ فلک تک بھی دیکھیں...
  13. فہد اشرف

    مولانا ابوالکلام آزاد کی ایک نعت

    ابو سلمان شاہجہانپوری کی مرتب کردہ کتاب ’ارمغان آزاد‘ میں موجود مولانا آزاد رح کی خوبصورت نعت۔ نعت موزوں کلام میں جو ثنائے نبی ہوئی تو ابتد سے طبع رواں منتہی ہوئی ہر بیت میں جو وصفِ پیمبر رقم کیے کاشانۂ سخن میں بڑی روشنی ہوئی ظلمت رہی نہ پر توِ حسنِ رسول سے بیکار اے فلک شبِ مہتاب بھی ہوئی...
  14. الف نظامی

    مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی ؒ - راجا رشید محمود

    مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی کی نعت گوئی مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی ؒ کا ذکر جنگ آزادی 1857 کے شہیدوں میں تو ہوتا رہا۔ لیکن ایک نعت گو شاعر کی حیثیت سے ان کا ذکر کم سے کم ہوا۔ پروفیسر سید یونس شا ہ کی "تذکرہ نعت گویانِ اردو" اور ڈاکٹر ریاض مجید کے پی ایچ ڈی کے مقالے "اردو میں نعت...
  15. طارق شاہ

    احمد ندیم قاسمی :::::: کُفر نے رات کا ماحول بنا رکھّا ہے :::::: Ahmad Nadeem Qasmi

    "نعت" کُفر نے رات کا ماحول بنا رکھّا ہے میرے سینے میں محؐمد کا دِیا رکھّا ہے وؐہ جو مِل جائے، تو بے شک مجھے جنّت نہ مِلے عِشق کو اَجر کے لالچ سے بچا رکھّا ہے خواب میں وہؐ نظر آئے تو پھر آنکھیں نہ کُھلیں میں نے مُدّت سے یہ منصُوبہ بنا رکھّا ہے کوئی گُمراہ ہو، دَرماندہ ہو یا مُفلس ہو اُس نے...
  16. عبدالقدیر 786

    بہت ہی خوبصورت آوازمیں نعت پڑھی اِس بچی نے کے سب حیران رہ گئے

    بہت ہی خوبصورت آوازمیں نعت پڑھی اَس بچی نے کے سب حیران رہ گئے
  17. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: فرشتے حضوری میں پہنچا رہے ہیں ٭ نظرؔ لکھنوی

    فرشتے حضوری میں پہنچا رہے ہیں محمدؐ پہ لاکھوں سلام آ رہے ہیں ہوئے جو گرفتارِ آں زلفِ مشکیں وہ آزاد اَز دامِ دنیا رہے ہیں سب اپنی جگہ شاد کامِ تجلی تجلی کچھ اس طور دکھلا رہے ہیں فزوں تر ہے دربارِ طیبہ کی رونق جو سَو اٹھ گئے تو ہزار آ رہے ہیں مطاعِ زمانہ بنے اللہ اللہ جو خدام ہمراہِ آقا...
  18. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: بیاں ہے لبوں پر شہِ انس و جاں کا ٭ نظرؔ لکھنوی

    بیاں ہے لبوں پر شہِ انس و جاں کا مرے گرد حلقہ ہے کرّ و بیاں کا وہ محبوب و ممدوح ربِ جہاں کا یہ رتبہ خوشا قبلۂ مقبلاں کا شرف آسماں سے بڑھا خاکداں کا کہ مسکن ہے یہ عرش کے میہماں کا ہے پہرہ بہاروں کا در شہرِ خوباں گزر کیسے ممکن وہاں ہو خزاں کا سوادِ مدینہ قریب آ گیا ہے بڑھا شوق دل کا بڑھا کیف...
  19. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: رہے گا غلغلہ تیرا جہاں میں ہم نہیں ہوں گے ٭ نظرؔ لکھنوی

    رہے گا غلغلہ تیرا جہاں میں، ہم نہیں ہوں گے تو محبوبِ خدا ہے تیرے چرچے کم نہیں ہوں گے سہارا ایک بس رہ جائے گا شاہِ مدینہؐ کا جو ہمدم ہیں دریں عالم، در آں عالم نہیں ہوں گے شفیعِ عاصیاں ہے نورِ چشمِ آمنہ بے شک مسیحِ دہر نورِ دیدۂ مریم نہیں ہوں گے نہ جائیں جو مدینہ باوجودِ استطاعت بھی دل و...
  20. فہد اشرف

    ناصر کاظمی نعت (تضمین بر اشعار غالب)

    نعت (تضمین بر اشعار غالب) یہ کون طائر سدرہ سے ہم کلام آیا جہانِ خاک کو پھر عرش کا سلام آیا جبیں بھی سجدہ طلب ہے یہ کیا مقام آیا ”زباں پہ بار خدایا! یہ کس کا نام آیا کہ میرے نطق نے بوسے مری زباں کے لیے“ خطِ جبیں ترا امّ الکتاب کی تفسیر کہاں سے لاوں ترا مثل اور تیری نظیر دکھاوں پیکرِ الفاظ میں...
Top