نعت

  1. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: ہوں میں جب مستغرقِ کارِ ثنائے آنحضورؐ ٭ نظرؔ لکھنوی

    ہوں میں جب مستغرقِ کارِ ثنائے آنحضورؐ روشنی ہی روشنی ہے در شعور و لا شعور مرتکز سارا جمال و حسن در ذاتِ حضورؐ روئے تاباں پر ہے اس کے نور اِک بالائے نور اس کی نسبت کیا کہیں ہم بندگانِ بے شعور کیا نہیں وہ اور کیا ہے جانے یہ ربِّ غفور گر چہ ہیں صد ہا نِعَم جنّت میں مع حور و قصور لطف کیا لیکن نہ...
  2. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: ہر چند مدح اس کی سب اہلِ ہنر کریں ٭ نظرؔ لکھنوی

    ہر چند مدح اس کی سب اہلِ ہنر کریں شایانِ شان اس کے نہ ہو جس قدر کریں ان کے نقوشِ پا کا تتبع اگر کریں لاریب لوگ وہ دلِ یزداں میں گھر کریں ہم کیا بیانِ خُلقِ شہِ نامور کریں جاں لیوا دشمنوں سے بھی وہ در گزر کریں عشقِ نبیؐ میں آؤ اِن آنکھوں کو تر کریں بے مایہ آنسوؤں کو بھی رشکِ گہر کریں سب انبیا...
  3. نور وجدان

    نعت ۔۔۔

    شہِ کونؐین کے عاشق حضوری میں رہے اکثر نگاہِ یار کے طالب تجلی میں رہے اکثر تصور محفلِِ نوری اڑا کے لے گئے ذاکر پرندے بھی قفس سے ایسی دوری میں رہے اکثر حریمِِ ناز کے جوشہر منڈلاتے ہیں متوالے وہ شیدا قبل اس سے خوابِ نوری میں رہے اکثر مسافر گرمیِ خورشید کی شدت سے گھبرائے مصائب میں انہی کے دل...
  4. نور وجدان

    نعت

    اے کاش انؐ کے در پر جب اذنِ حاضری ہو اے کاش انؐ کے در پر جب اذنِ حاضری ہو اک نعت جو ہے لکھی ، وہ نعت تب کہی ہو پُر کیف وہ نظارہ ہوگا، درِ نبی ؐمیں جب حالِ دل سنانے کو سگ نبیؐ کھڑی ہو روضے کی جالیوں کو آنکھوں سے چُومی جاؤں فریاد مصطفیؐ سے دیدار کی بھی کی ہو ہاتھوں کو جب اٹھاؤں، ہو جستجوئے...
  5. عاطف ملک

    کس زباں سے ہو تعریف ان کی بیاں؟ وہ کہاں میں کہاں!

    محمد تابش صدیقی بھائی کی تحریک اور ان کے مشوروں کے بعد یہ چند اشعار اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں تنقیدی و اصلاحی تبصرے کی امید پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ نعت رسولِ پاک(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس زباں سے ہو تعریف ان کی بیاں؟ وہ کہاں میں کہاں! میں ہوں خاک اور وہ نورِ کون و...
  6. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: آمنہ بی کا پسر، راج کنور، لختِ جگر ٭ نظرؔ لکھنوی

    آمنہ بی کا پسر، راج کنور، لختِ جگر ہے شہنشاہِ زمن، ختمِ رسل، فخرِ بشر چاک رکھے شبِ یلدا کا جگر تا بہ سحر بزمِ عالم میں سجی ایسی کہاں شمعِ دِگر دوپہر، چار پہر، بلکہ ہے سچ آٹھ پہر ہر جگہ صلِّ علیٰ تذکرۂ خیرِ بشر رزم گاہِ حق و باطل میں وہ ہے شیرِ ببر ایک آئے نہ مقابل جو چلے تیغِ دو سر ڈال دیں...
  7. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: خبر ہے عالِم ایجادِ کُل اور مُبتدا تم ہو ٭ نظرؔ لکھنوی

    خبر ہے عالِم ایجادِ کُل اور مُبتدا تم ہو پسِ حمدِ خدا وَاللہ، سزاوارِ ثنا تم ہو تمہیں انساں یہ سمجھا جس قدر اس سے سوا تم ہو خدا ہی جانتا ہے کیا نہیں ہو اور کیا تم ہو شہِ کونین ہو، ختم الرسل ہو، مجتبیٰ تم ہو خدا مطلوب ہے تم کو خدا کا مدعا تم ہو تمہاری ہر ادا ہے دل نشیں وہ خوش ادا تم ہو حسینانِ...
  8. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: خارج از امکاں ہے تکمیلِ بیانِ مصطفیٰؐ ٭ نظرؔ لکھنوی

    خارج از امکاں ہے تکمیلِ بیانِ مصطفیٰؐ بس ہوں تا مقدور میں بھی نغمہ خوانِ مصطفیٰؐ کیا بشر سمجھے گا ذاتِ بے کرانِ مصطفیٰؐ خالقِ کونین بھی ہے قدر دانِ مصطفیٰؐ آئے دنیا سے سمٹ کر عاشقانِ مصطفیٰؐ دیدنی ہے ازدحامِ آستانِ مصطفیٰؐ شانِ آقائی تو دیکھیں سرورِ کونین کی رہتی دنیا کے ہیں آقا، خادمانِ...
  9. حسن محمود جماعتی

    ساری صدیوں پہ جو بھاری ہے وہ لمحہ ملتا::زاہد فخری

    ساری صدیوں پہ جو بھاری ہے وہ لمحہ ملتا کاش سرکارؐ دو عالم کا زمانہ ملتا آپ کو دیکھتا طائف میں دعائیں دیتے یوں مرے صبر و تحمل کو سلیقہ ملتا آپؐ کے پیچھے کھڑے ہو کے نمازیں پڑھتا آپؐ کے قدموں کے پیچھے مجھے سجدہ ملتا بھول جاتا میں کسی طاق میں آنکھیں رکھ کر آپؐ کو دیکھتے رہنے کا بہانہ ملتا...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: یونہی نہیں بہ حجّتِ لولاک میں کہوں ٭ نظرؔ لکھنوی

    یونہی نہیں بہ حجّتِ لولاک میں کہوں منت پذیر اس کی ہے یہ بزمِ کاف و نوں از چہرۂ صبیح، گریبانِ صبح چاک رنگِ شفق ہے ماند زِ رخسارِ لالہ گوں فی الذّات و فی الصّفاتِ خدا وہ نہیں شریک مخلوقِ کائنات میں سب سے بڑا ہے یوں پڑھتے رہیں جو مصحفِ قرآنِ مصطفیٰؐ پائیں گے حکمتوں کے گہر ہائے گوناگوں مال...
  11. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: شمیمِ جاں فزا لائی، پھری گلشن میں اترائی ٭ نظرؔ لکھنوی

    شمیمِ جاں فزا لائی، پھری گلشن میں اترائی کھلے پڑتے ہیں غنچے بھی، مدینہ سے صبا آئی مرا حسنِ مقدر ہے وہ مولائی وہ آقائی مری دنیا سنور اٹھی، مری عقبیٰ میں بن آئی خدا نے کب کسے بخشی؟ کسی نے کب بھلا پائی؟ تری صورت سی رعنائی، تری سیرت سی یکتائی تھا حرص و آز سے بالا، خدا کے دیں کا متوالا منال و مال...
  12. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: بساطِ ارض ہے تم سے یہ آسماں تم سے ٭ نظرؔ لکھنوی

    بساطِ ارض ہے تم سے یہ آسماں تم سے ضیائے شمس و قمر، نورِ کہکشاں تم سے خدا کی حمد میں رطب اللسانیاں تم سے یہ پنجگانہ و تسبیح، یہ اذاں تم سے گرہ کشائی اسرارِ دو جہاں تم سے کہاں ملیں گے زمانے کو راز داں تم سے فروغِ لالہ و گل، رنگِ گلستاں تم سے ہے بلبلوں کی محبت کی داستاں تم سے تمہاری ذات سراپا...
  13. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا

    میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا ان کا دیوانہ و مجذوب ہوا خوب ہوا آنسوؤں سے مجھے جنت کی ہوا آتی ہے میرا دل دیدہِ یعقوب ہوا خوب ہوا اس کی آوازِ قدم آئی زمانے لے کر لمحے لمحے نے کہا خوب ہوا خوب ہوا اس نے اللہ کو اللہ نے اس کو چاہا کبھی طالب کبھی مطلوب ہوا خوب ہوا حق تعالٰی کی اطاعت ہے...
  14. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں

    جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں گواہ رہنا زندگی میں عاشقِ رسول ہوں مری شگفتگی پہ پت جھڑوں کا کچھ اثر نہ ہو کِھلا ہی جو ہے مصطفٰے کے نام پر وہ پھول ہوں مری دعاؤں کا ہے رابطہ درِ حضور سے اسی لیے خدا کی بارگاہ میں قبول ہوں بڑھا دیا ہے حاضری نے اور شوقِ حاضری مسرتیں سمیٹ کر بھی کس قدر...
  15. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: مظہرِ شانِ خالق و جامعِ ہر صفات کا ٭ نظرؔ لکھنوی

    مظہرِ شانِ خالق و جامعِ ہر صفات کا ذکر زباں پہ ہے مری سرورِ کائنات کا ہے وہی نقشِ اولیں نقش گرِ حیات کا سہرا انہیں کے سر بندھا رونقِ کائنات کا وہ ہے چراغِ ضو فشاں محفلِ شش جہات کا اہلِ جہاں کو رہنما شاہرہِ نجات کا قابلِ دید رنگ ہے حسنِ تعلقات کا رحمتِ کائنات سے خالقِ کائنات کا اسرا کی شب...
  16. مُحمد منصور باری

    آنکھ کھولوں تو نظر گنبدِ خضرا پہ پڑے،

    کوئی منصور کوئی بن کے غزالی آئے ان کے دربار سے ہو کر جو سوالی آئے ان کی رحمت کو تو یہ بات _ گوارا ہی نہیں، انکی چوکھٹ پہ کوئی جائے _ تو خالی آئے۔ ہو میرے بس میں _ تو میں دل میں بسالوں اسکو، چُوم کر جو _ میرے سرکار کی جالی آئے۔ ان کا جلوہ تو ہے موجود _ جہاں میں لیکن، کوئی لے کر تو نظر _...
  17. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: دل افروزی کا باعث ہے تقاضائے محبت بھی ٭ نظرؔ لکھنوی

    دل افروزی کا باعث ہے تقاضائے محبت بھی نبیؐ کی مَحمِدت کرنا مزید امرِ سعادت بھی نبیؐ کی ذات میں رب نے سمو دی شانِ صنعت بھی مثالی حسنِ صورت نیز ہے بے مثل سیرت بھی اسی پر منتہی کارِ نبوت بھی رسالت بھی اسی پر دیں ہوا کامل، ہوئی کامل شریعت بھی کشش اس طرح رکھتی ہے نبیؐ کی ذات و شخصیت کہ جیسے جاذبِ...
  18. محمد تابش صدیقی

    نعت: نہ مال و زر نہ کلاہ و قبا سے مطلب تھا ٭ منیر انور

    نہ مال و زر نہ کلاہ و قبا سے مطلب تھا انہیں ہمیشہ خدا کی رضا سے مطلب تھا کسی بھی شخص سے مطلوب کچھ نہ تھا ان کو فقط کرم سے غرض تھی ، عطا سے مطلب تھا کچھ اور چاہتے کب تھے خدا کے بندوں سے خدا کی راہ میں ان کی وفا سے مطلب تھا حضورِ پاک انہیں لائے راستی کی طرف کہ جن کو ظلم سے، کذب و ریا سے مطلب...
  19. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: لب پہ نعتِ حضورؐ کیا کہیے ٭ نظرؔ لکھنوی

    شوقِ دل کا وفور کیا کہیے لب پہ نعتِ حضورؐ کیا کہیے باعثِ ہر ظہور کیا کہیے ذاتِ پاکِ حضورؐ کیا کہیے اک سراپائے نور کیا کہیے قامتِ آں حضورؐ کیا کہیے عالمِ کیف و نور کیا کہیے سرو قدِ حضورؐ کیا کہیے چاند کا ماند نور کیا کہیے چہرۂ آں حضورؐ کیا کہیے نور و تفسیرِ نور کیا کہیے سیرتِ آں حضورؐ کیا...
  20. راحیل فاروق

    ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا

    ایک آن لائن طرحی مشاعرے میں کہی گئی فی البدیہہ نعت۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے! ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا سرمہ لگا حضور کے پیروں کی دھول کا افسونِ سامری ہے اسے شاعری نہ جان "دیواں میں شعر گر نہیں نعتِ رسول کا" باطن پہ ہو نگاہ تو یکساں ہیں سب چمن لیکن جدا ہے رنگ مدینے کے پھول کا وارفتگی میں...
Top