کراچی اور اردو

  1. کاشفی

    وہ جب اپنے لب کھولیں - انجم لدھیانوی

    غزل (انجم لدھیانوی) وہ جب اپنے لب کھولیں شہد فضاؤں میں گھولیں آپ کے بھی ہو جائیں گے ہم پہلے اپنے تو ہو لیں دنیا سے کٹ جائیں ہم اتنا سچ ہی کیوں بولیں جب جب خود کو قتل کریں خنجر گنگا میں دھو لیں اُڑنا ہم سکھلا دیں گے آپ ذرا سے پر کھولیں کچھ دن ہلکے گزریں گے آج کی شب کھل کر رو لیں دن بھر سورج...
  2. کاشفی

    خود سے ملنا ملانا بھول گئے - انجم لدھیانوی

    غزل (انجم لدھیانوی) خود سے ملنا ملانا بھول گئے لوگ اپنا ٹھکانا بھول گئے رنگ ہی سے فریب کھاتے رہیں خوشبوئیں آزمانا بھول گئے تیرے جاتے ہی یہ ہوا محسوس آئینے مُسکرانا بھول گئے جانے کس حال میں ہیں کیسے ہیں ہم جنہیں یاد آنا بھول گئے پار اُتر تو گئے سبھی لیکن ساحلوں پر خزانہ بھول گئے دوستی بندگی...
  3. کاشفی

    شکیل بدایونی اس درجہ بد گماں ہیں خلوصِ بشر سے ہم - شکیل بدایونی

    غزل (شکیل بدایونی) اس درجہ بد گماں ہیں خلوصِ بشر سے ہم اپنوں کو دیکھتے ہیں پرائی نظر سے ہم غنچوں سے پیار کر کے یہ عزت ہمیں ملی چومے قدم بہار نے گزرے جدھر سے ہم واللہ تجھ سے ترکِ تعلق کے بعد بھی اکثر گزر گئے ہیں تری رہگزر سے ہم صدق و صفائے قلب سے محروم ہے حیات کرتے ہیں بندگی بھی جہنم کے ڈر سے...
  4. کاشفی

    شکیل بدایونی اے عشق یہ سب دنیا والے بیکار کی باتیں کرتے ہیں - شکیل بدایونی

    غزل (شکیل بدایونی) اے عشق یہ سب دنیا والے بیکار کی باتیں کرتے ہیں پائل کے غموں کا علم نہیں، جھنکار کی باتیں کرتے ہیں ہر دل میں چھپا ہے تیر کوئی، ہر پاؤں میں ہے زنجیر کوئی پوچھے کوئی ان سے غم کے مزے جو پیار کی باتیں کرتے ہیں الفت کے نئے دیوانوں کو کس طرح سے کوئی سمجھائے نظروں پہ لگی ہے پابندی،...
  5. کاشفی

    گر علی نہیں آتے، زندگی نہیں آتی - پروفیسر سبطِ جعفر شہید

    گر علی نہیں آتے، زندگی نہیں آتی (پروفیسر سبطِ جعفر شہید)
  6. کاشفی

    اہلِ نظر کی آنکھ کا تارا علی علی

    اہلِ نظر کی آنکھ کا تارا علی علی اہلِ وفا کے دل کا سہارا علی علی
  7. کاشفی

    سطح سے بےتابیء دریا کا اندازہ نہ کر - لُطف الرحمن

    غزل (لُطف الرحمن) سطح سے بےتابیء دریا کا اندازہ نہ کر میرا چہرہ دیکھنے والے مرے دل میں اُتر یوں تو ہر الزام آیا تیرگی کے نام پر جگمگاتی روشنی میں کھوگئی میری سحر جانے والا ایک لمحہ پھر نہ آیا لوٹ کر منتظر ہوں آج تک میں وقت کی دہلیز پر کتنی صدیوں سے کھڑی ہے سر پہ تیکھی دوپہر کون سایہ دے گا،...
  8. کاشفی

    لمحہ بھر رُکنا پڑا، گو میں بڑی عجلت میں تھا - مخمور سعیدی

    غزل (مخمور سعیدی) لمحہ بھر رُکنا پڑا، گو میں بڑی عجلت میں تھا اک بُلاوا سا عجب، اس اجنبی صورت میں تھا رات کے آنگن میں رقصاں تھی اُمیدِ صبحِ نو نور کا اک دائرہ بھی، حلقہء ظلمت میں تھا وہ دھڑکتے دل نکل بھاگے حصارِ ضبط سے دشت دور سوئے ہوئے تھے، وقت بھی غفلت میں تھا اُس کا افسردہ تبسم، میری پھیکی...
  9. کاشفی

    کھو جاؤں کہیں خلا میں جا کر - اشفاق حسین

    غزل (اشفاق حسین) کھو جاؤں کہیں خلا میں جا کر میرے لئے اب یہی دعا کر اب خواہشِ سائباں نہیں ہے لے جاؤ یہ آسماں اُٹھا کر بے گھر کیا کتنی خواہشوں کو اپنے لئے ایک گھر بنا کر کاٹی ہے یہ فصل میں نے کیسی خوابوں کے نگر پہ ہل چلا کر دنیا کا یہی رہے گا عالم دنیا کا بہت نہ غم کیا کر مفہوم بدل گیا خوشی...
  10. کاشفی

    امجد اسلام امجد بدن سے اُٹھتی تھی اس کے خوش بو، صبا کے لہجے میں بولتا تھا - امجد اسلام امجد

    غزل (امجد اسلام امجد) بدن سے اُٹھتی تھی اس کے خوش بو، صبا کے لہجے میں بولتا تھا یہ میری آنکھیں تھیں اس کا بستر وہ اس میں سوتا تھا جاگتا تھا حیا سے پلکیں جھکی ہوئی تھیں، ہوا کی سانسیں رُکی ہوئی تھیں وہ میرے سینے میں سر چھپائے نہ جانے کیا بات سوچتا تھا کوئی تھا چشمِ کرم کا طالب کسی پہ شوقِ وصال،...
  11. کاشفی

    کبھی کبھی یوں کیوں ہوتا ہے؟ - جبّار جمیل

    کبھی کبھی یوں کیوں ہوتا ہے؟ (جبّار جمیل) چہرہ کوئی ہوتا ہے پر اور کسی چہرے کا گماں گزرتا ہے پھر چند لمحوں کی خاطر ہم اردگرد سے کٹ جاتے ہیں یادوں کے خوش رنگ جہانوں میں بٹ جاتے ہیں نہ موسم ہوش کا ہوتا ہے نہ لہر جنوں کی ہوتی ہے کبھی کبھی یوں کیوں ہوتا ہے؟
  12. کاشفی

    میں ڈھونڈتا ہوں جسے آج بھی ہوا کی طرح - کمار پاشی

    غزل (کمار پاشی) میں ڈھونڈتا ہوں جسے آج بھی ہوا کی طرح وہ کھوگیا ہے خلا میں مری صدا کی طرح نہ پوچھ مجھ سے مرا قصہء زوالِ جنوں میں پانیوں پہ برستا رہا گھٹا کی طرح تمام عمر رہا ہوں میں جسم میں محصور تمام عمر کٹی ہے مری سزا کی طرح اُتار دے کوئی مجھ پر سے یہ بدن کی ردا کہ مار ڈالے مجھے بھی مرے خدا...
  13. کاشفی

    کلی (مرہٹی نظم کا ترجمہ)- رام گنیش گڑکری

    کلی (مرہٹی نظم کا ترجمہ) شاعر: رام گنیش گڑکری فضا کو کس درجہ اے کلی! تو شمیم گل سے بسا رہی ہے تجھے کسی سے غرض نہیں ہے مگر تو سب کو ہنسا رہی ہے ۔۔۔ تو حسن صبر آزما سے اپنے دلوں پہ بجلی گرا رہی ہے! مجھے تری پہلی مُسکراہٹ ابھی تلک یاد آرہی ہے! ۔۔۔ تری جو رنگت بدل رہی ہے نیا جنم اور پائے گی تو...
  14. کاشفی

    مجذوب ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی - خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    غزل (خواجہ عزیز الحسن مجذوب) ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی اب تو آ جا اب تو خلوت ہو گئی ایک تم سے کیا محبت ہو گئی ساری دنیا سے عداوت ہو گئی یاس ہی اس دل کی فطرت ہوگئی آرزو جو کی وہ حسرت ہو گئی جو مری ہونی تھی حالت ہو گئی خیر اک دنیا کو عبرت ہو گئی دل میں وہ داغوں کی کثرت ہو گئی رُونما اک شان...
  15. کاشفی

    نہ جاؤ سیّاں چھڑا کے بیّاں

    نہ جاؤ سیّاں چھڑا کے بیّاں
  16. کاشفی

    رفیع تیری پیاری پیاری صورت کو کسی کی نظر نہ لگے، چشمِ بد دور

    تیری پیاری پیاری صورت کو کسی کی نظر نہ لگے چشمِ بد دور مکھڑے کو چھپا لو آنچل میں کہیں میری نظر نہ لگے چشمِ بد دور نغمہ نگار: حسرت جے پوری آواز: محمد رفیع فلم: سسرال
  17. کاشفی

    مہدی حسن یہ کاغذی پھول جیسے چہرے مذاق اڑُاتے ہیں آدمی کا

    یہ کاغذی پھول جیسے چہرے مذاق اڑُاتے ہیں آدمی کا
  18. کاشفی

    ماہر القادری وہ ہنس ہنس کے وعدے کیے جارہے ہیں - ماہر القادری

    غزل (ماہر القادری) وہ ہنس ہنس کے وعدے کیے جارہے ہیں فریبِ تمنّا دیے جارہے ہیں ترا نام لے کر جیے جارہے ہیں گناہِ محبت کیے جارہے ہیں مرے زخمِ دل کا مقدر تو دیکھو نگاہوں سے ٹانکے دیے جارہے ہیں نہ کالی گھٹائیں، نہ پھولوں کا موسم مگر پینے والے پیے جارہے ہیں تری محفلِ ناز سے اُٹھنے والے نگاہوں میں...
  19. کاشفی

    بیتے ہوئے دن خود کو جب دھراتے ہیں - وسیم بریلوی

    غزل (وسیم بریلوی) بیتے ہوئے دن خود کو جب دھراتے ہیں
  20. کاشفی

    ترانہء اُردو - سر چڑھ کے بولتا ہے اُردو زباں کا جادو

    ترانہء اُردو سر چڑھ کے بولتا ہے اُردو زباں کا جادو
Top