آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
رات گئے ایک تھانے میں ایک پروفیسر صاحب کا فون
آیا کے میرے گھر چوری ہوگئی ہے۔
کیا چیز چوری ہوئی ہے انسپکٹر نے پوچھا؟
ہوا یوں کے جب میں اپنی گاڑی میں بیٹھا تو اس کا
اسٹیرنگ، ایکسیلیٹر ، کلچ ، بریک ، گیئر وغیرہ غائب ہیں۔ پروفیسر صاحب بولے :?

صبح کو انسپکٹر جب ان کے گھر گیا تو اور چوری کا پوچھا تو
پروفیسر جھینپِ ہوئے انداز میرے بولے کے معاف کرنا میں دراصل غلطی سے پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا تھا۔ :oops:
 
عمر سیف

محفلین
Tiger نے کہا:

:D
 
دوست

محفلین
ایک صاحب کے گھر رات کے ایک بجے فون کی گھنٹی بجنے لگی۔۔ انھوں نے نیند سے بیدار ہوکر فون اٹھایا۔
جی کون؟؟
میں آپ کا پڑوسی بول رہا ہوں۔۔
جی فرمائیے؟؟
آپ کا کتا بہت بھونک رہا ہے براہ کرم اسے چپ کروائیں۔۔
اور فون بند ہوگیا۔۔
اگلے دن رات کے اسی وقت ان صاحب نے اس پڑوسی کو فون کیا
ہیلو
جناب میں آپ کا پڑوسی بول رہا ہوں جس کو کل آپ نے فون کیا تھا
جی فرمائیے اتنی رات گئے؟؟
جی وہ یہ بتانا تھا کہ کل آپ نے غلطی سے میرے گھر فون کرلیا تھا وہ میرا کتا نہیں۔۔۔
 
عمر سیف

محفلین
دوست نے کہا:

پاکستانی

:lol: :lol: :lol:

:lol: :lol: :lol:
 
پاکستانی

محفلین
“ابو! یہ آزادی کیا ہوتی ہے؟”

“بیٹے، اس سوال کا جواب تو خود مجھے آج تک نہیں مل سکا۔”

“پھر بھی، بتائیں نا۔”

“آزادی کہتے ہیں رہائی کو، یا خود مختاری کو۔”

“رہائی؟”

“ہاں، رہائی۔ جیسے کسی پرندے کو پنجرے سے رہائی ملتی ہے۔”

“اچھا؟ تو یہ جو جشنِ آزادی ہے، یہ ہم پرندے کی رہائی کا جشن مناتے ہیں؟”

“ارے نہیں۔”

“تو پھر؟”

“اصل میں اگست کی 14 تاریخ کو ہم سب رِہا ہوئے تھے۔”
 
ظفر احمد

محفلین
ایک صاحب بہت تیز ڈرایئونگ کر رہے تھے کہ کار بے قابو ہو گئی۔ کار ،ایک صاحب کے گھر کی دیوار توڑتے ہوئے ان کے ڈرائنگ روم تک پہنچ گئی۔ سامنے گھر کے مالک بیھٹے ہوئے نظر آئے۔ تو ڈرائیور گبھرا کر سوری مین روڑ کہاں ہے۔ مالک مکان چیختے ہوئے بولا یہ دو دیواریں اور توڑ دیں سامنے ہی مین روڑ ہے۔ :D
 
عمر سیف

محفلین
ایک سردار جی چھپڑ کے کنارے بیٹھے تھے۔ مینڈک پھدک کر باہر آیا پوچھا۔
“ سردار جی آپ کے پاس دماغ ہے؟“۔
سردار بولا :“ ہاں ہے“۔

مینڈک پھدک کر واپس پانی میں چلا گیا۔
سردار سوچتا رہا پھر بولا۔“ لو اس میں خودکشی کرنے کی کیا بات تھی بھلا ؟“۔
 
ظفر احمد

محفلین
ایک بچہ دکاندار سے : تمھارے پاس سوجھی ہے
دکاندار: جی ہاں
بچہ : چینی
دکاندار : جی ہے
بچہ : معصومیت سے پھر آپ حلوہ بنا کر کیوں نہیں کھاتے۔
 
دوست

محفلین
:D
ایک اور لیجیے۔۔
بچہ دوکان پر گیا اور پوچھا آپ کے پاس ہیرو کا پین ہے۔۔
دوکاندار نے کہا ہاں ہے۔۔
بچہ بولا یہ دیکھیں میرے پاس بھی ہے۔۔
 
جیہ

لائبریرین
طریقہ

طریقہ​

استانی نے بچے کے رپورٹ بک میں یہ ریمارکس لکھے:

" پڑھائ میں اچھا ہے مگر۔۔۔۔۔۔ زیادہ وقت لڑکیوں کے درمیان رہنا پسند کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ میں اس کے لیے ایک طریقہ استعمال کرنے والی ہوں"

ماں نے یہ ریمارکس پڑھے تو استانی کے نام ایک رقعہ لکھا:

"شکریہ میڈم! اگر آپ کا طریقہ کامیاب ہوجائے تو مجھے لکھ بھیجئے گا۔۔۔ میں وہی طریقہ بچے کے باپ پر آزما کر دیکھوں گی"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top