آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
لطیفے

لطیفے بہت عمدہ ہیں- میں اج ہی اپکا ممبر بنا اور اج ہی ایک ہی نشست میں تمام لطایف پڑھ ڈالے- اور ہاں- اردو بھی پہلی بار لکھ رہا ہوں اور بےحد لطف ا رہا ہے۔ شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
ایک بچہ بھاگتا بھاگیا آیا اور اپنے ابو سے بولا، “ابو ابو میں بھی شادی کروں گا۔“

“ ہاں ہاں ضرور کرو، لیکن کس سے کرو گے؟“ ابو نے پوچھا

“ آپ کی امی سے۔“ بچے نے کہا

“ گدھا، پاجی، نالائق، یہ کیا کہہ رہے ہو؟“ ابو غصے سے بولے

“ آپ نے بھی تو ہماری امی سے کی ہے۔“ بچے نے جواب دیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
عالم برزخ میں دو حضرات محوِ گفتگو،

ایک دوسرے سے، “ تم کیسے مرے؟“

دوسرا، “ مجھے اپنی بیوی پر شک تھا، ایک دفعہ میں نے سوچا کہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑوں۔ میں اچانک گھر آیا، پختہ شک تھا کہ گھر میں کوئی ہے، میں نے ہر جگہ ڈھونڈا، ہر کونہ کھدرا چھان مارا، لیکن مجھے رقیب روسیاہ نہ ملا، بس اسی ادھیڑ پن میں میں مر گیا۔“

پہلا، “ کیا تم نے ڈیپ فریزر کھول کر دیکھا تھا؟“

دوسرا، “ نہیں۔“

پہلا، “ اگر دیکھ لیتے تو دونوں بچ جاتے۔“
 
شمشاد

لائبریرین
تیسری جماعت کی ایک بچی اپنی دوست کو بتا رہی تھی

ہم نے نیا مکان خریدا ہے، بہت بڑا ہے، اس میں سب کے لیے الگ الگ کمرے ہیں، میرا کمرہ الگ ہے، باجی کا الگ کمرہ ہے، بھائی کا الگ، لیکن امی کے لیے کوئی کمرہ نہیں ہے۔ انہیں اب بھی ابو کے کمرے میں ہی سونا پڑتا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
اظہار ہمدردی ، :D :D

ایک خاتون اپنی پڑوسن سے کہہ رہی تھیں ،
اتنی دیر ہوگئی ، منے کے ابا واپس نہیں آئے ، ہوسکتا ہے کہ آج وہ پھر شراب خانے چلے گئے ہوں‘

پڑوسن نے کہا ، ۔۔۔۔ اے ہے ‘تم ہر بات کا براُ پہلو ہی کیوں سوچتی ہو ؟ یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ وہ کسی بس کے نیچے آگئے ہوں ‘‘۔ :?
 
عمر سیف

محفلین
بوچھی نے کہا:

قہقہقہقہ :D
 
عمر سیف

محفلین
شمشاد نے کہا:

:)
 
فہیم

لائبریرین
راہگیر: کیلے والے سے یہ ایک کیلا کتنے کا ہے؟
کیلے والا: ایک روپے کا۔
راہگیر: میرے پاس صرف 60 پیسے ہیں :(
کیلے والا: 60 پیسے میں صرف چھلکا آئےگا :twisted:
راہگیر 20 پیسے جیب میں رکھتے ہوئے،،،،،،،
یہ لو 40 پیسے اور چھلکا رکھ کر خالی کیلا دے دو :p
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
اظہار ہمدردی ، :D :D

ایک خاتون اپنی پڑوسن سے کہہ رہی تھیں ،
اتنی دیر ہوگئی ، منے کے ابا واپس نہیں آئے ، ہوسکتا ہے کہ آج وہ پھر شراب خانے چلے گئے ہوں‘

پڑوسن نے کہا ، ۔۔۔۔ اے ہے ‘تم ہر بات کا براُ پہلو ہی کیوں سوچتی ہو ؟ یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ وہ کسی بس کے نیچے آگئے ہوں ‘‘۔ :?
واقعی، نہایت “خواتیانہ“ انداز میں‌ اظہار ہمدردی :wink:
 
عمر سیف

محفلین
fahim نے کہا:
راہگیر: کیلے والے سے یہ ایک کیلا کتنے کا ہے؟
کیلے والا: ایک روپے کا۔
راہگیر: میرے پاس صرف 60 پیسے ہیں :(
کیلے والا: 60 پیسے میں صرف چھلکا آئےگا :twisted:
راہگیر 20 پیسے جیب میں رکھتے ہوئے،،،،،،،
یہ لو 40 پیسے اور چھلکا رکھ کر خالی کیلا دے دو :p

:)
 
تیشہ

محفلین
:D فرزانہ ، ادھر کو آئیے یہ لطیفہ پڑھئیے ۔ :D :D

کلاس ٹیچر نے طلبہ کو لیکچر دینے کے بعد کہا ،
آپ لوگ مجھ سے وعدہ کریں کہ عملی زندگی میں شراب اور سگریٹ نہیں پئیں گے ۔

‘ طلبہ بولے ‘ سر ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہرگز نہیں پئیں گے

کلاس ٹیچر ، لڑکیوں کا پیچھا نہیں کریں گے اور نہ انہیں کبھی چھیڑیں گے ،

سر ! نہیں کریں گے ،

لڑکیوں سے کبھی فلرٹ نہیں کریں گے ۔

سر ! آپ اطمینان رکھیں ایسا ہی ہوگا ،

ان پر آواز نہیں کسیں گے ۔ ‘‘

سر بالکل نہیں کسیں گے ۔

اچھا آخری بات یہ کہ اس وطن پہ اپنی زندگی قربان کردیں گے ۔ ‘‘

کر دیں گے سر ۔! بالکل کردیں گے ایسی زندگی کا اور کرنا بھی کیا ہے ۔؟

:lol:
 
شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی ڈاکٹر کے پاس گیا اور بولا

“ ڈاکٹر صاحب کوئی ایسی ترکیب بتائیں کہ میں سو سال زندہ رہوں۔“

ڈاکٹر بولا، “ ایسا کرو کہ سگریٹ اور شراب چھوڑ دو۔“

“ لو اگر وہ چھوڑ دوں تو پھر سو سال زندہ رہ کر کیا کرنا ہے۔“
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top