سپیشل ریلیٹویٹی سمجھانے کی تو نوبت ہی نہیں آئی۔
ابھی تو صرف پاسچولیٹس تک ہی پہنچا تھا۔ مجھے لگا کہ اس ٹاپک میں کسی کو دلچسپی نہیں ہے اس لئے بھی اور وقت کی کمی کے باعث مزید کچھ نہیں لکھا۔
زمین پر تو کشش ثقل، فرکشن وغیرہ کی وجہ سے اس تھیوری کو لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ان قوتوں کو اگنور کر دیں تو پھر الیکٹران کی رفتار وغیرہ اس سے معلوم کر سکتے ہیں۔
جنرل تھیوری کی ضرورت اس لئے پڑی کہ زمین پر حرکت کے لئے عموماً ایکسیلیریشن کی ضرورت پڑتی ہے، اور سپیشل تھیوری نان انرشیل فریم پر لاگو نہیں ہوتی۔
لائٹ کی رفتار تمام فریمز کے لئے کانسٹنٹ ہے۔
ان سب چیزوں پر بعد میں تفصیلاً لکھوں گا۔
میرے پاس سپیشل ریلیٹوئٹی کی ایک بہت عمدہ کتاب ای-بک فارمیٹ میں موجود ہے۔ اگر آپ کو درکار ہو تو مجھے پی ایم کر دیں۔