گاڑی کی رفتار سے چلیں تو ساتھ چلتی گاڑی ساکت دکھائی دے گی۔
دو افراد روشنی کی رفتار سے بھاگ رہے ہوں وہ ایک دوسرے کو ساکت کیوں نہ دکھائی دیں گے ؟
اسی سوال کو اگر ایک اور انداز سے دہرایا جائے تو وہ یہ ہوگا کہ "اگر کوئی خلائی گاڑی قریباً روشنی کی رفتار سے سفر کر رہی ہے اور اس میں بیٹھا شخص ایک ٹارچ روشن کرے تو اس سے نکلنی والی شعاع کی رفتار کیا ہوگی؟" اگر ٹارچ کی سمت آگے کی طرف ہو تو باہر والے مشاہد کے لئے (جو رکا ہوا ہے) اس کی رفتار کیا 2c ہونی چاہیے؟ لیکن ایسا ممکن نہیں کیونکہ کوئی بھی چیز روشنی کی رفتار سے زیادہ رفتار سے سفر نہیں کر سکے گی۔ تو باہر والے مشاہد کو بھی روشنی کی رفتار c ہی نظر آئے گی۔ ہو گا یہ کہ باہر والے مشاہد کے لئے اندر والے مشاہد کا وقت رکا ہوا نظر آئے گا۔
اس کو اگلی قسط میں تفصیل سے بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔
یہاں پر "نظر آنے" سے کیا مراد ہے اس پر بھی اگلی قسط میں تفصیل سے لکھوں گا۔
یہ اچھا ہے کہ آپ سوالات کر رہے ہیں کہ اس کے جوابات دینے کی کوشش اسی سلسلے میں کر سکتا ہوں۔