آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں آپ کی بات سے متفق ہوں اگر کوئی دیکھنے والا جس مقصد سے اُس لڑی میں آتا ہے تو وہ مقصد پورا نہ ہونے کی وجہ سے غلط امپریشن پڑتا ہے اُس پر
صرف متفق ہونے سے کام نہیں چلے گا۔ اب دھیان بھی رکھنا ہو گا بھائی
 
عبدالقدیر 786 آپ کے لیے علامہ اقبال کی طرف سے ایک تحفہ :)

تری دعا سے قضا تو بدل نہیں سکتی
مگر ہے اس سے یہ ممکن کہ تو بدل جائے

تری خودی میں اگر انقلاب ہو پیدا
عجب نہیں ہے کہ یہ چار سو بدل جائے

وہی شراب ، وہی ہاے و ہو رہے باقی
طریق ساقی و رسم کدو بدل جائے

تری دعا ہے کہ ہو تیری آرزو پوری
مری دعا ہے تری آرزو بدل جائے
بہت بہت شکریہ جناب
 
سب آپ کو دولہا میاں کے نام سے یاد کر رہے تھے۔ ہم نے سوچا کہ بھائی کی شادی ہو رہی ہے تو آ گئے واگ پھڑائی لینے۔
واگ پھڑائی وہ نیگ ہے جب دولہا گھوڑے پر سوار ہوتا ہے بارات لے جانے کو تو بہنیں راستہ روکتی ہیں ، پھر دولہا بھائی اپنے عمر قید پانے کی جلدی میں جانے کے لئے جو نیگ بہنوں کو دیتا ہے اسے کہتے ہیں واگ پھڑائی۔ غلط ہو تو کوئی تصحیح کر دیں، ہمیں تو یہی پتہ تھا۔
ہاہاہا بہت ہی اچھے سے سمجھایا ہے آپ نے
 
گزشتہ روز میں پانی لینے گیا ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کوئی جنگ ہورہی ہو میں تو واپس آگیا پھر صبح فجر سے پہلے گیا پھر بھی دو تین افراد تھے آرام سے مِل گیا پانی۔
آج کل تو پانی بھرکر گھر لانابھی جہاد کے برابر ہے (مہاورتاً بولا ہے)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top