محمد عبدالرؤوف
یہ میرا آخری مراسلہ جسے آپ نے پرمزاح قرار دیا، ہرگز پُرمزاح نہیں ہے بلکہ ایک چھپا ہوا پیغام و دعا ہے۔ ویسے بھی اب اس لڑی میں ہم شاید نا آئیں۔ کچھ لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ ان کی کوفت زدہ باتیں بڑی پُر مزاح اور ان کا کند طنز بڑا کاٹ دار ہے، تو ان کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے ہمیں معلوم ہی نا ہوا انہوں نے سڑ کر ہر وقت کا سیاپا ڈالنا شروع کر دیا ہے، سو ہم ان کو ان کی خود ساختہ عظمت کے سائے میں تڑپنے کے لیے چھوڑے جا رہے ہیں۔ جواب دینا تو ہمارے لیے مسئلہ ہی نہیں کہ ایک لفظ پہ ابھی بھی لوگ بھڑک اٹھتے ہیں لیکن لوگ آتے ہیں ہم کو سمجھانے۔ باقی رہے احباب تو وہ بہت "منصف" نکلے کہ سارا بوجھ ناچیز کی زبان بندی پہ ڈال دیا۔ سو ہم اپنی کُٹیا اٹھائے لیے چلتے ہیں۔
جب اگلی دفعہ
علی وقار آئیں تو وہ دو سو پچاس میل کی رفتار سے چلتی اس لڑی کی ایک جیسی باتوں کا خلاصہ چار مراسلے پڑھ کر خود بھی لکھ سکیں گے