آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
معلوم نہیں۔۔۔ شاید سیکھ گئے ہوتے۔
شروع میں تو کھانا بھی پیچھے پیچھے جا کر کھلانا ہوتا تھا خود۔ لیکن اب اکثر باہر بھی جانا ہوتا ہے تو انھیں عادت ڈالی ہے خود سے کھانے کی۔
خود لے کر کھا لیتے ہیں۔ اور اپنے ٹائم پر جا کر اپنے بکس میں سو جاتے ہیں۔
بہت ہی اچھے لگتے ہوں گے
اِن کا خاندان بڑھا یا نہیں
 
عرفان سعید

محفلین
گول نہ سہی ، نقشے کی صورت ہی بنوا کر کھا لی ہوتی عرفان بھائی
پہلے سال رمضان کی سحری میں نقشہ نما پراٹھے بنا کرتے تھے۔ لیکن انہیں بنانے کے لیے بیگم کو جو تگ ودو کرنا پڑتی تھی، اسے دیکھتے ہوئے میں نے انہیں بنانے سے روک دیا۔ ویسے کبھی کوئی طلب بھی نہیں ہوئی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور میں نے یہ بھی دیکھا ہے جتنا کام ترقی کرتا جاتا ہے اُتنا ہی کام کرنا آسان ہوتا جاتا ہے
یہاں کام کی ترقی کی نہیں بلکہ انسان کے ترقی کرنے کی بات ہو رہی ہے بھائی۔ نئی منزلوں کو پانے کی۔
کام آسان ہونے کی صورت تب ہوتی ہے جب انسان اسی ایک کام کو بار بار کر کے اس میں ایکسپرٹ ہو جاتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے سال رمضان کی سحری میں نقشہ نما پراٹھے بنا کرتے تھے۔ لیکن انہیں بنانے کے لیے بیگم کو جو تگ ودو کرنا پڑتی تھی، اسے دیکھتے ہوئے میں نے انہیں بنانے سے روک دیا۔ ویسے کبھی کوئی طلب بھی نہیں ہوئی۔
اچھا کیا۔ کئی کام بہت آسان ہونے کے باوجود نہیں بھی ہو پاتے۔ یا کوئی وجہ آڑے آ جاتی ہے اسے سر انجام دینے میں۔
ہمیں گاڑی میں پٹرول ڈالنے میں ایسی دقت کا سامنا تھا۔ اب نہیں ہے۔
 
یہاں کام کی ترقی کی نہیں بلکہ انسان کے ترقی کرنے کی بات ہو رہی ہے بھائی۔ نئی منزلوں کو پانے کی۔
کام آسان ہونے کی صورت تب ہوتی ہے جب انسان اسی ایک کام کو بار بار کر کے اس میں ایکسپرٹ ہو جاتا ہے۔
ایک ہی کام کو باربارکرنے سے تجربہ تو آجاتا ہے لیکن اگر اُس کام میں جدت نہیں آئی تو پھر وہ کام زیادہ دیر تک چل نہیں سکتا اُس کے لئے آپ کو کسٹمر کے فیڈ بیک پر دیہان دینا ہوتا ہے آج کل پتا نہیں کیا ہوگیا میں بھی دراز پر زیادہ دیہان نہیں دے رہا
 
:bomb::bomb::bomb:
جب تک آپ اپنے دیہان پر دھیان نہیں دیں گے تو کیسے کچھ بھی ٹھیک ہو گا قدیر بھائی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top