آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
تو جو حصہ ٹوٹا ہے کیا صرف وہ نہیں مل سکتا۔ مسئلہ تو تب ہوتا ہے نا جب موٹر خراب ہو جائے۔
اصل میں موٹر جس حصے میں تھی اُس حصے پر جو لاک ہیں وہ ٹوٹ گئے ہیں کسی سے معلوم کروں گا ہوسکتا ہے کوئی حل نکل آئے
 
آپ اسی لئے محفل پر موجود ہیں کیا؟

نہیں اِس وقت ویسے میں موبائل چلاتا ہوں یوٹیوب دیکھتا ہوں اور دوسرے کام وغیرہ پھر سوجاتا ہوں

بلکہ موبائل گھروالی کے پاس ہے اِس لئے لیپ ٹاپ چلا رہا ہوں
لیکن آج کل تو یوٹیوب پر سے بھی دل ہٹ گیا ہے وہ ہی گھسے پِٹے ٹاپک ہیں ٹرینڈنگ پر بھی کچھ خاص نہیں آرہا جس کو دیکھو موٹیویشنل اسپیکر بن جاتا ہے بھائی خود کرکے دیکھو پھر کہنا کہ آسان ہے سب کچھ ایسے بولتے ہیں جیسے پیسا کمانا بچوں کا کھیل ہے
 
میں حقیقت کو پسند کرتا ہوں جو حقیقت ہے وہ دکھاو لوگوں کو
 
پہلے سال رمضان کی سحری میں نقشہ نما پراٹھے بنا کرتے تھے۔ لیکن انہیں بنانے کے لیے بیگم کو جو تگ ودو کرنا پڑتی تھی، اسے دیکھتے ہوئے میں نے انہیں بنانے سے روک دیا۔ ویسے کبھی کوئی طلب بھی نہیں ہوئی۔
وہاں فروزن پراٹھے نہیں ہوتے؟
یہاں تو اب کافی برانڈز ہیں۔
ہمارے گھر بھی ایمرجنسی مقاصد کے لیے مینو والوں کے ہول ویٹ پراٹھے موجود رہتے ہیں۔ :)
 
بالکل عام دستیاب ہیں۔ اور سحری میں یہی استعمال ہوتے رہے ہیں۔ البتہ رمضان کے علاوہ مہینے میں صرف ایک دو بار ہی ویک اینڈ پر ناشتے میں کھائے جاتے ہیں۔
ہمارے یہاں تو چھٹی والے دن زیادہ تر حلوہ پوری کا ناشتہ کیا جاتا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top