آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سلام کا جواب دینا ہر مسلمان پر واجب ہے
صبح بخیر!
اللہ پاک آپ کی زندگیوں میں راحت اور آسانی پیدا فرمائیں
آمین!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
image.png

گُلِ یاسمیں بہن کو اردو محفل فتح کرنے پر مبارکباد۔ :p
یہ اعزاز چند ہی محفلین کے پاس ہے ۔
جیسے پاکستان چند خاندانوں کے پاس ۔
 
گپ شپ کا دھاگہ ہے۔ بلکہ شائد سب سے زیادہ مراسلوں والا دھاگہ۔ اس دھاگے سے قبل کون ہے جو محفل میں آیا کے عنوان سے دھاگوں کا سلسلہ ہوا کرتا تھا۔ اس سلسلے کے سو دھاگے مکمل ہوئے تو یہ دھاگہ کھولا گیا۔
مجھے اِس جملے کی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں کسی کو سمجھ آئی تو برائے مہربانی ذرا وضاحت فرمادیں
 
ہماری شادی کے شروع شروع میں میری گھر والی جب روٹی بنانے جاتی تو کہتی تھیں کہ روٹی بنادوں آپ کو میں سمجھا کہ شاید ویسے ہی منہ سے نکل گیا ہوگا پھر دو تین بار میں نے سُنا تو میں نے کہا کہ اِنکو تو یہ پتا ہی نہیں کہ میں کیا بول رہی ہوں پھر جیسے ہی اُنہوں نے مجھے کہا کہ میں روٹی بنادوں آپ کو میں نے کہا کہ نہیں میں انسان ہی ٹھیک ہوں :) پھر وہ سمجھی اور زور سے کِھل کھلا کر ہنسی
 
گُلِ یاسمیں

گزرے زمانوں کو یاد کر کے خوش ہونا کیسا لگتا ہے قدیر بھائی

سوچئیے اگر بھابی نے آپ کو روٹی بنا دیا ہوتا تو؟؟؟
 
اگلا سوال
نیلی پیلی آنکھیں کرنا

ایک پیراگراف کم سے کم پانچ جملے تو ہوں۔ لکھنا ہے جس میں نیلی پیلی آنکھیں چاہے استعمال نہ ہو مگر نقشہ کھینچنا ہے۔ دوسرے لفظوں میں منظر کشی جہاں یہ محاورہ فِٹ بیٹھے۔
نیلی پیلی آنکھوں کی تشریح بھی بتائیں تاکہ اچھے سے سمجھ آسکے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top