آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید عاطف علی

لائبریرین
خوشخبری !
ہمیں یوٹیوب کی طرف سے پہلی آمدنی 101 ڈالر مِل چکے ہیں
جو کہ پاکستانی پندرہ ہزار پانچ سو کے قریب تھے
ماشا اللہ اللہ نظر ِ بد سے بچائے رکھے
ہمیں اور آپ لوگوں کو بھی آمین!
ماشاء اللہ تبارک اللہ ۔ بڑی خوشی کی بات ہے بھئی ۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کی باتوں سے تو اندازہ ہورہا تھا کہ کم سے کم آپ کی عمر تیس پینتیس برس ہوگی ویسے آپ بھی اپنی عمر بتادیں کتنی ہوگئی ہوگی
بھئی آپ نے عمر اور تنخواہ والی نصیحت نہیں سنی۔ یا پھر اس کے مفید ہونے کا یقین نہیں کیا ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اردو محفل پر تو آئیں گی یا پھر وہاں پر بھی نہیں
ابھی کچھ اندازہ نہیں ہے بھائی۔ 9 کو معلوم ہوگا کہ کیا اور کیسے ہونا ہے۔
ہمارا بس چلے تو دوران آپریشن بھی آن لائن ہی رہیں۔ ایسی عادت ہو گئی ہے محفل کی۔ شروع میں شاید باقاعدگی سے نہ آیا جائے یا لکھا جائے لیکن پڑھیں گے تو سہی نا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بات پسند کی نہیں ہے بناتے تو وہ لوگ بھی ٹھیک ہیں
پر یہ پتا نہیں ہوتا نا کہ کون سی چیزیں استعمال کی ہوئیں ہیں
اُن کی بھی روزی روٹی ہے
اگر سارے ہی گھر کا کھانا کھانا شروع کردیں گے
تو یہ کہاں جائیں گے
اگر معیاری چیز باہر سے ملے تو ضرور کھانی چاھئیے
کوئی حرج نہیں ہے
جی بالکل۔۔۔ معیاری چیز باہر سے ملے تو کھانی چاہئیے اگر کھانا ضروری ہو۔
ورنہ عموماً یہ ہوتا ہے کہ نام تو بڑا ہوتا ہے مگر پیسہ بچانے اور کمانے کے چکر میں معیار برقرار نہیں رکھ پاتے۔

پسند کی بات تبھی آتی ہے بھائی کہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون سی چیز استعمال ہوئی ہے۔

ہم نے یہاں ایک بیکری میں کچھ عرصہ پریکٹیکل کلاسز لی ہیں۔ اور اس کے بعد سے کوشش یہی ہوتی ہے کہ بریڈ بھی گھر ہی بنا لیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم راجو اور انار کلی کے ساتھ کیا سلوک کریں۔۔۔ آج انھوں نے ہمارے سبز والے پانچ طوطوں کو آزاد کر دیا۔ یہ سب مل کر بہت شرارتیں کرنے لگے ہیں۔ :(
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرے خیال میں اس کے لیے ایسا وقت مناسب ہے جب دھوپ تو ہو پر سورج نہ ہو، جب چاند تو ہو پر تارے نہ ہوں، جب پاؤں ہوا میں معلق ہوں نہ زمین پہ ہوں، جب دروازے کھلے ہوں نہ بند ہوں۔۔
اِن مثالوں میں ربط کیا ہے، یہ ہم نہیں جانتے لیکن وقت کچھ ایسا ہی مناسب معلوم ہوتا ہے

کچھ ایسی کیفیت نا؟؟؟

زبان ہےگویائی نہیں۔آنکھ کھلی ہے بینائی نہیں۔ہاتھ معطل پاؤں شل۔جگر افسردہ دل مردہ۔سب اعضا کا قافلہ بدستور مگر بے یوسف روح ہر اک بیکار۔
بند منہ پر موت کا قفل لگا ہے روح نکل گئی اب وہاں کیا دھرا ہے۔ ہونٹ بے حرکت ہیں اور ہاتھ پاؤں بے سدھ۔ ناک میں بو نہیں جاتی بات سمجھ میں نہیں آتی
 
میم الف

محفلین

کہیں یہ کورونا کی علامات تو نہیں؟
 
میم الف

محفلین
وہ تو اس سے بھی شدید تھیں۔ اللہ کا شکر کہ گزر گئی وہ مشکل پچھلے سال۔
اوہ! ہم نے تو از راہ مذاق اس کا نام لیا۔
'عاجزی' والی معافی کے طالب ہیں۔
اگر جانتے کہ آپ اس سے نبرد آزما رہی ہیں تو ایسا نہ کہتے۔
بہت معذرت
 
جی بالکل۔۔۔ معیاری چیز باہر سے ملے تو کھانی چاہئیے اگر کھانا ضروری ہو۔
ورنہ عموماً یہ ہوتا ہے کہ نام تو بڑا ہوتا ہے مگر پیسہ بچانے اور کمانے کے چکر میں معیار برقرار نہیں رکھ پاتے۔

پسند کی بات تبھی آتی ہے بھائی کہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون سی چیز استعمال ہوئی ہے۔

ہم نے یہاں ایک بیکری میں کچھ عرصہ پریکٹیکل کلاسز لی ہیں۔ اور اس کے بعد سے کوشش یہی ہوتی ہے کہ بریڈ بھی گھر ہی بنا لیں۔
گھر کی طرح تو نہیں بنا سکتے کچھ بھی کرلیں بہت ہی کم لوگ ایسے ہونگے جو گھر کی طرح صاف ستھرا کام کررہے ہونگے
 
بہت پہلے ہم شہیدِ ملت روڈ پر رہتے تھے اور اسکول میں تھے تو بہار بیگم ہمارے پڑوس میں رہتی تھیں اُس زمانے میں ہم نے زیبا ، وحید مراد ،روزینہ، اور جناب محمد علی صاحب کو دیکھا تھا اُسی زمانے میں
میں نے بھی ایک مرتبہ کراچی میں وحید مراد کو دیکھا تھا
وہ ائیر پورٹ کا راستہ پوچھ رہے تھے میں نے بتادیا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top