آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہماری گھر والی تو کچن سے بھاگتی ہیں
سوچتی ہیں کہ بس جلدی سے کام ختم ہوجائے
ہاں کچھ لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے ایسا۔
لیکن اگر کام سے دلچسپی ہو جائے تو پیاز کاٹنے میں بھی لطف آنے لگتا ہے بھلے آنکھوں سے آنسو بھی بہتے رہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
پھر صحیح بتائیں کہ پاکستان اچھا لگتا ہے یا پھر بس رشتے داروں کی وجہ سے آنا پڑتا ہے آپکو
پوری دنیا میں ہمیں پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں لگتا ؀
نہیں ہے نا اُمید اقبالؔ اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹّی بہت زرخیز ہے ساقی!!!!
ہر آدمی کی سوچ الگ ہے پر ہمیں اپنے ملک سے زیادہ کہیں اچھا نہیں لگتا ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ارے یہ تھے وہ فیصل رحمان نام غلط لکھ دیا تھا اُن کا جب ہی میں بولوں وہ مجھے عجیب نظروں سے کیوں دیکھ رہے تھے میں نے اُنہیں بھی وحید مراد کے نام سے مخاطب کیا تھا
ZFrDcAzA_400x400.jpg
یہ ہمارے بڑے پسندیدہ اداکار ہیں ۔۔۔۔۔
 
پوری دنیا میں ہمیں پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں لگتا ؀
نہیں ہے نا اُمید اقبالؔ اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹّی بہت زرخیز ہے ساقی!!!!
ہر آدمی کی سوچ الگ ہے پر ہمیں اپنے ملک سے زیادہ کہیں اچھا نہیں لگتا ۔۔۔۔
ہماری رائے تو دینا اِس میں مفید نہ ہوگی
کیونکہ جو دوسرے ملکوں سے گھوم کر آئیں ہیں
وہ لوگ صحیح رائے دے سکتے ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارا جھنڈا کیا بتاتا ہے آپ کو قدیر بھائی؟

ہمارے امی ابو اور ایک بھائی پاکستان میں ابدی نیند سو رہے ہیں۔ ایک بھائی بھی اپنی فیملی کے ساتھ وہاں ہیں۔ سب سے بڑھ کر ہم وطن سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ یہ سب مل کر ہمیں پاکستان سے الگ نہیں ہونے دیتے۔
اللّہ ایسے پاکستانیوں کو سلامت رکھے جن کے دل پاکستانی ہیں ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہماری رائے تو دینا اِس میں مفید نہ ہوگی
کیونکہ جو دوسرے ملکوں سے گھوم کر آئیں ہیں
وہ لوگ صحیح رائے دے سکتے ہیں
بھیا سچ اتنا یاد آتا ہے اپنا ملک کے آپکی سوچ آگے بڑھ کر لوگ آپکو عزت دیتے ہیں اتنی سردی خود سامان گھسیٹ رہے ہوتے اور یہاں سپر سٹورز پر بھی بچے آپ سے بڑھ کر سامان اُٹھا لیتے ہیں۔۔اور جتنی دور بھی گاڑی کھڑی ہو ہیلپ کرتے ہیں آپ کی عمر کا لحاظ کرتے ہیں۔۔÷
 
یہ چیز تھوڑی ہوتو بہتر ہے
آج کل مانگنے والے بچے بہت تنگ کرنے لگتے ہیں
اگر ایک کو پیسے دو تو سارے ہی پیچھے لگ جاتے ہیں
 
کسی بھی اچھے پنساری کے پاس مل جاتا ہے لیکن آپ کو میسر نہ ہو تو روغنِ زیتون میں بنالیں۔ اب یہ نہ کہیے گا کہ یہ روغنِ زیتون کیا چیز ہے۔ بھائی سب لوازمات پنساری کے پاس ملیں گے۔
آپ نے امتیاز اسٹور کا نہیں بتایا کہ کون سے والے امتیاز سے ملیں گے تیتر فروزن
 
سیما علی

لائبریرین
نمی کہاں سے آئے گی؟
بس زیک پوری ایمانداری سے آسکتی ہے سب کو تھوڑا تھوڑا حصہ بقدرِ جثہ ڈالنا پڑے گا کیونکہ یہ ملک سب کا ہے تھوڑا دکھ سکھ تو اسکے لئے برداشت کرنا پڑے گا ۔۔۔۔
اچھا وقت آئے گا ان شاء اللّہ اس ملک میں ہم نہ ہونگے مگر آنے والی نسلیں ضرور دیکھیں گی!!!!!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top