آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بالکل پوچھیں گے کہ یہ معجزہ کیسے ہوگیا
ہوا یہ کہ
کل ہمیں میڈیسن لانی تھی تو ہم مارکیٹ گئے۔ واپسی پہ سوچا کہ آم لیتے جائیں۔ تو ہم نے پانچ پیکٹ (دو کلو والے) یعنی کہ ٹوٹل دس کلو آم لئے۔ جب گھر آ کر گاڑی پارک کی تو سامنے والا ہمسایہ باہر کھڑا تھا۔ حال احوال پوچھنے کے بعد ہم نے اس سے پوچھا کہ پاکستانی آم کھانے ہیں؟ اس نے کہا کہ انکار کی گنجائش ہی نہیں۔ اس سے کہا کہ ایک پیکٹ وہ لے لے۔ اس نے شکریہ کہتے ہوئے آم لئے اور کہا کہ شام کو ہمارے گیسٹ آنے ہیں تو میری بیوی ان کا کچھ بنا لے گی۔
باقی سامان گھر میں رکھنے کے بعد دوسری طرف والے ہمسایوں کا سوچا اور ان کے لئے ایک خوشبودار کینڈل اور آم لے کر ان کے گھر گئے ہم۔ یہ ایک عمر رسیدہ جوڑا ہے جو ہمارے گھر کے بائیں طرف رہتا ہے۔ بازو بندھا دیکھ کر انھوں نے کہا کہ یہ کیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ ہم نے بتایا۔ انھوں نے کام کاج یا گروسری کے لئے مدد کی پیشکش کی۔ ہم نے شکریہ ادا کیا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے۔ سوائے گھاس کے جو بارشوں کی وجہ سے بہت بڑھ گئی ہے اور اگلے ویک اینڈ تک اسے صاف کرنے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔ بیوی صاحبہ نے کہا کہ میں آ کر ٹریکٹر چلانے کی کوشش کروں گی۔ ہم نے منع کیا کہ آپ زحمت نہیں کیجئیے۔ ہو جائے گا کام۔
ابھی ہم گھر واپس پہنچے ہی تھے کہ وہ لوگ بھی پیچھے پیچھے آ گئے کہ چابی دو تا کہ ہم گارڈن سے گھاس صاف کر سکیں۔ اور یوں یہ معجزہ ہو گیا۔
سچ ہے کہ نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی۔ ہمیں آم خریدتے ہوئے ان لوگوں کا بھی خیال تھا۔ یہ بات نہیں کہ وہ خود نہیں خرید سکتے۔ لیکن کسی کا خیال رکھنا اور ہمسائگی کے حقوق ادا کرنا بہت اچھی بات ہے۔ یوں ہم جس کام کے لئے کتنے دن سے سوچ رہے تھے وہ بنا کسی پلان کے ایک ہی دن میں ہو گیا۔
 
آم کے آم گھٹلیوں کے بھی دام
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ آپریشن کا کیا قصہ ہے؟
آپ کو معلوم ہے نا کہ 24 اپریل کو ہمیں چوٹیں لگی تھیں۔۔۔
وہ مسئلہ ابھی چل رہا ہے۔ انٹرنل انجریز ہیں جی کے سلسلہ میں الٹرا ساؤند، ایکسرے اور 3 جون کو ایم آر سکیننگ ہوئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آپریشن ہو گا۔ 9 جون کو ایم آر سکیننگ کی رپورٹ کے بعد بتایا جائے گا کہ کب ہے آپریشن۔
دعا کیجئیے کہ نہ نوبت آئے اس کی۔ ہمیں بہت پریشانی ہے اور تکلیف بھی بہت ہے۔
 
زیک

مسافر
ہوا یہ کہ
کل ہمیں میڈیسن لانی تھی تو ہم مارکیٹ گئے۔ واپسی پہ سوچا کہ آم لیتے جائیں۔ تو ہم نے پانچ پیکٹ (دو کلو والے) یعنی کہ ٹوٹل دس کلو آم لئے۔ جب گھر آ کر گاڑی پارک کی تو سامنے والا ہمسایہ باہر کھڑا تھا۔ حال احوال پوچھنے کے بعد ہم نے اس سے پوچھا کہ پاکستانی آم کھانے ہیں؟ اس نے کہا کہ انکار کی گنجائش ہی نہیں۔ اس سے کہا کہ ایک پیکٹ وہ لے لے۔ اس نے شکریہ کہتے ہوئے آم لئے اور کہا کہ شام کو ہمارے گیسٹ آنے ہیں تو میری بیوی ان کا کچھ بنا لے گی۔
باقی سامان گھر میں رکھنے کے بعد دوسری طرف والے ہمسایوں کا سوچا اور ان کے لئے ایک خوشبودار کینڈل اور آم لے کر ان کے گھر گئے ہم۔ یہ ایک عمر رسیدہ جوڑا ہے جو ہمارے گھر کے بائیں طرف رہتا ہے۔ بازو بندھا دیکھ کر انھوں نے کہا کہ یہ کیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ ہم نے بتایا۔ انھوں نے کام کاج یا گروسری کے لئے مدد کی پیشکش کی۔ ہم نے شکریہ ادا کیا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے۔ سوائے گھاس کے جو بارشوں کی وجہ سے بہت بڑھ گئی ہے اور اگلے ویک اینڈ تک اسے صاف کرنے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔ بیوی صاحبہ نے کہا کہ میں آ کر ٹریکٹر چلانے کی کوشش کروں گی۔ ہم نے منع کیا کہ آپ زحمت نہیں کیجئیے۔ ہو جائے گا کام۔
ابھی ہم گھر واپس پہنچے ہی تھے کہ وہ لوگ بھی پیچھے پیچھے آ گئے کہ چابی دو تا کہ ہم گارڈن سے گھاس صاف کر سکیں۔ اور یوں یہ معجزہ ہو گیا۔
سچ ہے کہ نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی۔ ہمیں آم خریدتے ہوئے ان لوگوں کا بھی خیال تھا۔ یہ بات نہیں کہ وہ خود نہیں خرید سکتے۔ لیکن کسی کا خیال رکھنا اور ہمسائگی کے حقوق ادا کرنا بہت اچھی بات ہے۔ یوں ہم جس کام کے لئے کتنے دن سے سوچ رہے تھے وہ بنا کسی پلان کے ایک ہی دن میں ہو گیا۔
ایک کلو آم تو کافی سستا نسخہ ہے۔
 
زیک

مسافر
دو کلو تھے ایک ڈبے میں۔
نہیں نسخہ کی بات نہیں۔ ایک دوسرے کی ہیلپ کرتے رہتے ہیں ہمسائے۔ یہ الگ بات کہ ہمیں پہلی دفعہ ضرورت پڑی۔
ہمارے “محلے” میں اکثر ہائی سکول کے بچے کچھ کمانے کے لئے گھاس کاٹنے کا کام کرتے ہیں۔ کافی سستا کام اور بچوں کا بھی فائدہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے “محلے” میں اکثر ہائی سکول کے بچے کچھ کمانے کے لئے گھاس کاٹنے کا کام کرتے ہیں۔ کافی سستا کام اور بچوں کا بھی فائدہ۔
جی کرتے ہیں یہاں بھی
ایک آدھ بار کے لئے تو ٹھیک ہے لیکن ہر بار کروانا مہنگا پڑ جاتا ہے جبکہ ہر مشین بھی موجود ہو
 
سیما علی

لائبریرین
سچ ہے کہ نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی۔ ہمیں آم خریدتے ہوئے ان لوگوں کا بھی خیال تھا۔ یہ بات نہیں کہ وہ خود نہیں خرید سکتے۔ لیکن کسی کا خیال رکھنا اور ہمسائگی کے حقوق ادا کرنا بہت اچھی بات ہے۔ یوں ہم جس کام کے لئے کتنے دن سے سوچ رہے تھے وہ بنا کسی پلان کے ایک ہی دن میں ہو گیا۔
نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی یہ پروردگار کا وعدہ ہے
سیدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صل اللّہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھیں اور پھر ان کی وضاحت فرمائی کہ جو آدمی کسی نیکی کا ارادہ کرتا ہے مگر اس کو کرنہیں پاتا، اللہ تعالیٰ اس کی ایک کامل نیکی لکھ دیتا ہے اور اگر ارادہ کرکے اس کو کر گزرتا ہے تو اللہ تعالیٰ 10 نیکیوں سے لے کر7 سو گنا تک بلکہ اس سے بھی کئی زیادہ نیکیاں لکھ دیتا ہے، اگر وہ برائی کا ارادہ کرتا ہے مگر اس کو کرتا نہیں (اللہ کے خوف سے) تو اللہ تعالیٰ اس کی بھی ایک کامل نیکی لکھ دیتا ہے اور اگر وہ ارادہ کرکے اس کو کرلیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی ایک برائی لکھ دیتا ہے۔ ۔۔۔۔محسن انسانیت کے فرمان کا خلاصۂ کلام یہ ہے کہ نیک عمل کا ارادہ کرنے پر بھی ایک نیکی ہے اور گناہ کا ارادہ کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے خوف سے اس گناہ سے بچنے پر بھی ایک نیکی ملتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top