آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیما علی

لائبریرین
آپ کا مطلب ہے کہ ایک کے ساتھ ایک فری دماغ؟
کیسا لگے گا جب ایک بندے کے پاس دو دماغ ہوں گے۔۔۔
بٹیا اُس سے تو بہتر ہے کہ بغیر دماغ ہو ۔۔۔
آپکومعلوم ہے کہ ہماری محفل میں بھی ہیں ایسے ایسے دماغ ہیں جو چار دماغوں پر بھی بھاری ہیں !!!!!
 
فری مائنڈ۔۔۔۔۔ یعنی کہ فارغ دماغ نا؟

نہیں بلکہ دماغ کی قید سے آزاد ، :ROFLMAO:

ہوا میں اُڑ گیا ہوگا دماغ فراغت میں 🤣🤣🤣

شکر ہے کہ ہم اس قید سے پہلے ہی آزاد ہیں

ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔۔ کہنے میں کیا حرج ہے بھلا۔

یعنی ایک دماغ فری ملے !!!!

آپ کا مطلب ہے کہ ایک کے ساتھ ایک فری دماغ؟
کیسا لگے گا جب ایک بندے کے پاس دو دماغ ہوں گے۔۔۔

بٹیا اُس سے تو بہتر ہے کہ بغیر دماغ ہو ۔۔۔
آپکومعلوم ہے کہ ہماری محفل میں بھی ہیں ایسے ایسے دماغ ہیں جو چار دماغوں پر بھی بھاری ہیں !!!!!
میں نے دماغ فری مطلب کے دماغی کام کم کرنے کو کہا تھا یہاں پر لوگوں نے اور زیادہ دماغ چلانا شروع کردیا :)
 
Abdul Qadeer is inviting you to a scheduled Zoom meeting.

Topic: Urdu Mehfil Meeting
Time: May 23, 2022 09:00 PM Islamabad, Karachi, Tashkent

Join Zoom Meeting


پاکستانی وقت کے مطابق 23 مئی 2022 کو رات نو بجے زوم پر پہلی میٹنگ ہے جو بھی شرکت کرنا چاہے میٹنگ آئی ڈی اور پاسورڈ کے ذریعے شامل ہوسکتے ہیں۔ اگر کسی کو جوائن کرنے میں کوئی مسئلہ ہو تو یہاں بھی بتاسکتے ہیں۔

Passcode: x00xgi
Meeting ID: 846 6929 6806
 
آخری تدوین:
آپ اپنی سہولت کے مطابق طے کریں اور دن اور وقت بتا دیں۔
جی ٹھیک ہے دن تو اتوار کا صحیح رہے گا لیکن میں چاہ رہا ہوں پہلے کچھ لوگ زوم پر آنے کے لئے کہیں پھر ہی میٹنگ رکھی جائے اگر کسی کو شرکت کی دعوت دینا چاہتےہیں تو مکالمے میں دعوت دے سکتے ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن بٹیا! ڈاکٹر اقبال صاحب تو کہہ گئے ہیں کہ
۔ تلاطم ہائے دریا ہی سے ہے گوہر کی سیرابی ۔
سو اگر دریا میں بہیں گے نہیں ، اور تلاطم میں سنگ ریزوں سے سے ٹکرا کر چوٹیں نہیں کھایں گے تو ہم بھی خزفِ ساحل ہی رہیں گے گوہر کبھی نہ بن پائیں گے ۔ اب اس بوالعجی کا کیا کریں ؟
کیا ہمیشہ ٹھیکرے بنے رہیں ؟ کیا گوہر نایاب بننا ہماری قسمت کبھی نہ ٹھہرے ؟کوئی کوئی ہمیں اپنے تاج میں سجائے ؟اپنے دل کے صدف میں نہ چھپائے ؟کوئی ہمیں اپنے گلو گیر ہار میں نہ جڑے ؟
ویسے ان سارے سوالوں کے ذمہ دار ہم نہیں ڈاکٹر صاحب ہیں :LOL::rollingonthefloor: ۔
تو کیا ان سارے سوالوں کا جواب دینے ہم ڈاکٹر صاحب کے پاس جائیں؟
چوٹوں کا ذکر آتے ہی ہمارا ہاتھ بے اختیار سر پہ جا رکتا ہے۔
تاج، دل ، ہار۔۔۔ خیر تو ہے عاطف بھائی ۔ کیا اب جوہری بننے کی ٹھانی ہے۔ ہم تو سمجھتے ہیں کہ زیادہ امید نہ ہی باندھیں ورنہ سنجیدہ ہونا پڑتا ہے جو کم مسلسل ایک گھنٹہ بھی نہیں رہ پاتے۔ اور یہی گنگناتے ہوئے واپس ہو جاتے ہیں
یہ سچ ہے مجھ کو عقل نے کچھ پختگی تو دی
پر وہ مزا کہاں کہ جو نادانیوں میں تھا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بھئی آپ کی عقل کی پختگی اور نادانی کے مزے تو ٹھیک لیکن سنجیدگی و رنجیدگی پر ہم (بالترتیب) حیران و پریشان ہو جاتے ہیں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top