آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بارگیننگ بھی کی جا سکتی ہے
کی جا سکتی ہے لیکن کچھ احتیاط لازم ہے۔
کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ گاؤں کی ایک خاتون شہر جا رہی تھی سامان خریدنے۔ تو اس کے میاں نے سمجھایا کہ بھلیے لوکے دھیان کرنا شہر والے ہمیشہ ڈبل نرخ بتاتے ہیں۔ خاتون نے یہ بات پلو سے ایسی باندھی کہ حد ہی کر دی۔ وہ ایک دکان پر کسی سامان کا پوچھا تو دکاندار نے اس کا جب نرخ بتایا تو وہ خاتون جھٹ بولی کہ نہیں مجھے تو آدھے دام پر یہی چیز چاہیے۔ آخر دکاندار ایسا زچ ہوا کہ وہ چیز خاتون کو آدھے دام پر دینے کو رضامند ہو گیا۔ جب خاتون نے دیکھا کہ یہ آدھے دام پر راضی ہو گیا ہے تو پھر اس نے نرخ کے آدھے نرخ پر ضد شروع کر دی جس پر وہ راضی ہو چکا تھا 🤣
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top