آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے ماریہ سحر کے تعارف کی لڑی کو بچا لیا۔ ورنہ اُن کے آنے تک لڑی کا کیا حال ہوجانا تھا۔
ان کی لڑی کو نہیں بچایا بلکہ خود کو بچایا ہت۔ ماریہ جی نے تو آ جانا تھا مگر گل نے رخصت ہو جانا تھا محفل سے۔ جو نہیں لکھا وہ خود سمجھ جائیے کیونکہ اس سے زیادہ کُھل کر نہیں بتا سکتے عبدالصمد بھائی :rollingonthefloor:
 
عبدالصمدچیمہ

چلیں رخصت بھی تو ہونا ہی ہے ایک دن۔
دنیا سے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میری شہزادی فکر نہیں ہماری ہر دم ڈھیر ساری دعائیں ہردم آپکے ساتھ ہیں 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
بہت سارا پیار سیما آپا آپ کے لئے۔
اب جس کسی نے دشمنی نکالنی ہے اسے سیما آپاکے پاس سے ہو کر ہماری طرف آنا ہو گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دل تھوڑا یا شاید بہت اداس ہو گیا ہے۔ آج ہماری کریپ پیپر فلاور میکنگ کی کلاس میں ہماری تین نئی شاگرد آئی ہیں۔ جن میں سے ایک وہیل چئیر پہ ہے۔ اس کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہے :cry:
اللہ پاک کا شکر کہ جس نے ہمیں صحت و تندرستی سے نوازا۔ چلنے پھرنے کے قابل بنایا۔
کہنے کو تو ایکٹیویٹی سینٹر ہے مگر زندگی کو بہت ْقریب سے دیکھنے کا موقعہ ملتا ہے۔ ان کے ہمت اور جذبے کو بھی سلام ہے کہ بستر پکڑ کر بیٹھ رہنے کی بجائے کچھ کر لینے کی خواہش ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
کہنے کو تو ایکٹیویٹی سینٹر ہے مگر زندگی کو بہت ْقریب سے دیکھنے کا موقعہ ملتا ہے۔ ان کے ہمت اور جذبے کو بھی سلام ہے کہ بستر پکڑ کر بیٹھ رہنے کی بجائے کچھ کر لینے کی خواہش ہے۔
درست کہا آپ نے جب بھی ہم ان لوگوں کو دیکھتے ہیں تو اُنکا ہمت اور جذبہ قابلِ تعریف ہے ۔پروردگار کا شکر ہے ۔اُس نے ہاتھ پیر سلامت دئیے اور پھر بھی ہم کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لئے اتنے ناشکرے ہوجاتے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ نے ماریہ سحر کے تعارف کی لڑی کو بچا لیا۔ ورنہ اُن کے آنے تک لڑی کا کیا حال ہوجانا تھا۔

ویسے نئے محفلین تو گھبرا ہی جاتے ہوں گے کہ یا اللہ یہ لوگ کتنے فارغ ہیں۔ :thinking: :ROFLMAO:

میں نے دو لائنیں لکھیں اور انہوں نے تین صفحات بھر دیے۔ :LOL::censored:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دل تھوڑا یا شاید بہت اداس ہو گیا ہے۔ آج ہماری کریپ پیپر فلاور میکنگ کی کلاس میں ہماری تین نئی شاگرد آئی ہیں۔ جن میں سے ایک وہیل چئیر پہ ہے۔ اس کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہے :cry:
اللہ پاک کا شکر کہ جس نے ہمیں صحت و تندرستی سے نوازا۔ چلنے پھرنے کے قابل بنایا۔
کہنے کو تو ایکٹیویٹی سینٹر ہے مگر زندگی کو بہت ْقریب سے دیکھنے کا موقعہ ملتا ہے۔ ان کے ہمت اور جذبے کو بھی سلام ہے کہ بستر پکڑ کر بیٹھ رہنے کی بجائے کچھ کر لینے کی خواہش ہے۔
ایسے لوگ حقیقی موٹیویشنل اسپیکر ہوتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر شکر گزاری کا جذبہ جاگتا ہے۔ سستی قریب نہیں پھٹکتی۔ امیدیں جاگتی ہیں۔ مایوسیاں بھاگتی ہیں۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
پھر بھی ہم کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لئے اتنے ناشکرے ہوجاتے ۔
میرے والدِ محترم کو کوئی پوچھتا تھا کہ کیا حال ہے تو وہ کہتے تھے شکر ہے مالک کا جس حال میں رکھے۔ آخری 2 مہینے طبیعت انتہائی ناساز رہی اُن کی لیکن اُن کی زبان سے یا چہرے کے تاثرات سے ذرا برابر پتہ نہیں چلتا تھا۔ آخری 3 دن ٰآئی سی یو میں گزارے لیکن اُن کے رخصت ہونے تک آخری سیکنڈز میں بھی بالکل پُر سکون تھے۔ ایسے لگتا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ بالکل نارمل۔ میری طبیعت ذرا شدت پسند واقع ہوئی ہے، ہر بات پر جلدبازی اور چیخنا چلانا۔ مجھے ہمیشہ کہا کرتا تھے کہ اللہ کا شکر ادا کیا کرو جو بھی ہے جیسے بھی ہے بہترین ہے۔
 
ایسے لوگ حقیقی موٹیویشنل اسپیکر ہوتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر شکر گزاری کا جذبہ جاگتا ہے۔ سستی قریب نہیں پھٹکتی۔ امیدیں جاگتی ہیں۔ مایوسیاں بھاگتی ہیں۔
ہر حال میں جینا ہے زندگی یہ سبق دیتی ہیں ہمیں
چاہے خوشی سے جیو چاہے اُداسی سے
ہر حال میں اللہ کا شکر کرنا چاھئیے
 
ایک کمپنی میں جب میں کام کرتا تھا تو ایک بار مینیجر نے ہم سب کو بُلا کر کہا تھا کہ اگر کوئی غلطی کرے گا اور صرف وہ اکیلا ہی ہوگا مطلب کے سب ٹھیک کررہے ہیں لیکن اِس کی غلطی انوکھی ہوگی تو اُس کو سزا ملے گی لیکن اگر کوئی ایسی غلطی کررہا ہے جو زیادہ تر لوگ کررہے ہیں تو اُن میں سے کسی کو سزا نہیں ملے گی میں اِس فارمولے کو اپنی زندگی میں اِس طرح اپلائے کرتا ہوں مثال کے طور پر مجھے اگر کہیں جانا ہے آگے کہاں سے جانا چاھئیے ٹریفک جام ہے پھر دیکھتا ہوں کے لوگوں کی اکثریت کیا غلطی کررہی ہوتی ہے تو میں بھی اُس سائیڈ سے جاتا ہوں اِس طرح کافی بار مجھے درست راستے کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوئی ۔
کچھ باتیں ہوتی بہت ہی چھوٹی سی ہیں پر اٗن باتوں کو ہم بہت سی جگہ پر اپلائے کرکے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top