آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیما علی

لائبریرین
کچھ باتیں ہوتی بہت ہی چھوٹی سی ہیں پر اٗن باتوں کو ہم بہت سی جگہ پر اپلائے کرکے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
بے شک بہت سی باتیں چھوٹی ای ہوتیں پر ہر جگہ اُنھیں اپلائی نہیں کرسکتے ۔۔۔بہت سارے لوگ شاہراہِ فیصل پر رانگ وے چل رہے ہوتے ہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ درست ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے جب حکومت سندھ کا پیسہ گندی نالیوں پر لگانے کی بجائے گندی سیاست کی نذر کیا جائے گا، تو رونا ہی آئے گا ناں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے نئے محفلین تو گھبرا ہی جاتے ہوں گے کہ یا اللہ یہ لوگ کتنے فارغ ہیں۔ :thinking: :ROFLMAO:

میں نے دو لائنیں لکھیں اور انہوں نے تین صفحات بھر دیے۔ :LOL::censored:
وہی تو۔۔۔۔
مگر کیا کریں۔ جانے کیسے آناً فاناً ہو جاتا ہے ایسا :ROFLMAO: :ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسے لوگ حقیقی موٹیویشنل اسپیکر ہوتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر شکر گزاری کا جذبہ جاگتا ہے۔ سستی قریب نہیں پھٹکتی۔ امیدیں جاگتی ہیں۔ مایوسیاں بھاگتی ہیں۔
بالکل بھائی ۔ صحیح کہا آپ نے۔
پہلے ویک میں ہم نے اس کے ساتھ مل کر گلاب کا پھول بنوایا جو مکمل ہونے کے بعد وہ گھر لے گئیں۔
اگلی بار جب آئیں تو انھوں نے بتایا کہ وہ پھول انھوں نے ایک گُلدان میں ڈال کر ٹیبل پر رکھا ہے۔ جو دوست یا فیملی سے کوئی ملنے آئے تو انھوں نے پوچھا کہ کہاں سے خریدا ہے۔ جس کے جواب میں انھوں نے خوشی سے بتایا کہ خود بنایا ہے۔
یہ سب بتاتے ہوئے وہ بہت خوشی محسوس کر رہی تھیں۔ انھیں خوش دیکھ کر ہمارا دل بہت خوش ہوا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہاں نا لیکن ہم روؤف بھائی کے ہاتھوں تنگ کب ہوتے ہیں۔ وہ تو ہمارے بہت اچھے والے بھائی ہیں بس لڑتے تھوڑا زیادہ ہیں۔
لڑائی کی شدت کم کی جائے؟
جیسے موٹروں کی طاقت ہارس پاور سے اندازہ کی جاتی ہے۔ویسے ہی لڑائی کی شدت کنستر سے۔ اب بتائیے کتنے کنستر لڑائی ہونی چاہیے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لڑائی کی شدت کم کی جائے؟
جیسے موٹروں کی طاقت ہارس پاور سے اندازہ کی جاتی ہے۔ویسے ہی لڑائی کی شدت کنستر سے۔ اب بتائیے کتنے کنستر لڑائی ہونی چاہیے؟
جتنی بھی آپ افورڈ کر سکیں۔ ہم تو ہیں ہی سدا کے ویلے۔
کم کرنے کی بات نہیں ہو رہی۔ اضافے کی بات ہو رہی ہے بھائی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top