آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

علی وقار

محفلین
میرا بھی یہ ہی سوال ہے بھائی
چلیے یہ تو بتائیے نا کہ تحریک انصاف میئر کے انتخاب میں جماعتِ اسلامی کی حمایت کر رہی ہے یا نہیں؟ اگر یہ دونوں پارٹیاں چاہیں تو اپنا میئر لا سکتی ہیں۔
آپ نے کیا میئر صاحب کو کوئی ضروری ہدایات دینی ہیں؟
روفی بھائی میری تو گھر میں کوئی نہیں سنتا۔ میئر صاحب کہاں سنیں گے؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
روفی بھائی میری تو گھر میں کوئی نہیں سنتا۔ میئر صاحب کہاں سنیں گے؟
گھر کی تو بات ہی الگ ہے۔
ہمارے ہاں ایک مثال ہے کہ "گھر دا پیر، چُلہھ دا وٹا"
پرانے وقتوں میں جب لکڑیوں سے آگ جلایا کرتے تھے اس وقت چند اینٹوں کے ٹکڑے تین اطراف سے رکھ کر جو چولہا بنایا جاتا تھا ان اینٹوں کے ٹکڑوں کو کہتے ہیں "چلہھ دا وٹا"
 
چلیے یہ تو بتائیے نا کہ تحریک انصاف میئر کے انتخاب میں جماعتِ اسلامی کی حمایت کر رہی ہے یا نہیں؟ اگر یہ دونوں پارٹیاں چاہیں تو اپنا میئر لا سکتی ہیں۔

روفی بھائی میری تو گھر میں کوئی نہیں سنتا۔ میئر صاحب کہاں سنیں گے؟
کراچی کا مئیر کسی کو بھی بنانے کیلئے ٹوٹل 184 سیٹیں چاھئیے ہوتی ہیں اِس وقت پیپلزپارٹی والوں کے پاس 140نشستیں ہیں اور جماعت اسلامی والوں کے پاس 135 نشستیں ہیں اِسی طرح پی ٹی آئی والوں کے پاس صرف 60 نشستیں ہیں ۔ زیادہ چانس تو پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا ہی ہے اگر اِن دونوں جماعتوں کی نشستیں ملائی جائیں توآرام سے حکومت بن سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی یا جماعت اسلامی دونوں میں سے کوئی بھی چاہے تو پی ٹی آئی والوں کے ساتھ مل کرکراچی میں اپنا مئیر بنا سکتا ہے۔ لگتا ہے اِسی کشمکش میں دیر ہورہی ہے ویسےجماعت اسلامی اگر پی ٹی آئی والوں کے ساتھ مل کر مئیر بنائے گی تو زیادہ مضبوط مئیر نہیں بن پائے گا کیونکہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی والے مل کر زیادہ مضبوط حکومت بنا سکتے ہیں۔ لیکن مئیر ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی والےاپنا ہی بنائیں ۔کیونکہ نشستیں اُن ہی کی زیادہ ہیں ۔ اور ویسے بھی آج کل خبریں گردش کررہی ہیں کہ اگلا پرائم منسٹر بلاول ہوگا مطلب کے بلاول کی باری ہے ۔جس کا ایک ثبوت آپ نے کراچی کے الیکشن میں دیکھ لیا ہے۔
وللہ عالم
 
آپ تو اچھے خاصے تجزیہ نگار بن گئے ہیں۔
 
جماعتِ اسلامی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر میئر کیوں نہیں بنا سکتی۔ جبکہ ان کے نمبر بھی پورے ہو رہے ہیں
مئیر بنانے کو تو بنا سکتی ہے پر اگر زیادہ اکثریت اور مضبوط مئیر بنانا ہو تو پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو مل کر بنانی چاھئیے کیونکہ اِس وقت کراچی میں انہوں نے زیادہ نشستیں لی ہیں۔کراچی والوں نے تحریک انصاف کو ریجیکٹ کردیا ہے ۔
 
عوام ریجیکٹ کرے یا نہ کرے ان کی اہمیت صرف ووٹ ڈالنے جانے سے پہلے پہلے ہی ہوتی ہے۔ پنجاب میں دس سیٹوں والا وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے تو کراچی کا میئر کیوں نہیں۔
 
عوام ریجیکٹ کرے یا نہ کرے ان کی اہمیت صرف ووٹ ڈالنے جانے سے پہلے پہلے ہی ہوتی ہے۔ پنجاب میں دس سیٹوں والا وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے تو کراچی کا میئر کیوں نہیں۔
اکثریت کی رائے نہیں مانی جائے گی تو ،عوام پھر اِسی طرح پستی رہے گی
نا ہی حکمران خوش ہونگے اپنی حکومت سے اور نا عوام
 
وجی

لائبریرین
اگر متحدہ قومی موومنٹ اپنی کارکردگی درست رکھتی تو کراچی کا مئیر ایم کیو ایم کا ہی ہوتا ۔
:idontknow:کونسی کارکردگی کی بات کر رہے ہیں
:thinking: انھی اپنوں نے تو پی پی کے ساتھ مل کر میئر کے ہاتھ کاٹ دیئے تھے
اور پھر روتے رہے کہ کوئی ادارہ میرے پاس نہیں ۔
 
:idontknow:کونسی کارکردگی کی بات کر رہے ہیں
:thinking: انھی اپنوں نے تو پی پی کے ساتھ مل کر میئر کے ہاتھ کاٹ دیئے تھے
اور پھر روتے رہے کہ کوئی ادارہ میرے پاس نہیں ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آپ نے جو سوالات پوچھیں ہیں انہیں اپنی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ کے ساتھ دینے کی کوشش کرتا ہوں ۔
کونسی کارکردگی کی بات کر رہے ہیں
میرے خیال میں آپ ایم کیو ایم والوں کی بات کررہی ہیں انہوں نے جو کام کرسکتے تھے اپنے دور میں وہ کام بھی نہیں کئے اور کارکردگی صفر رہی اِسی لئے رزلٹ بھی صفر
:thinking:
انھی اپنوں نے تو پی پی کے ساتھ مل کر میئر کے ہاتھ کاٹ دیئے تھے

مئیر کے ہاتھ کاٹنے سے نقصان بھی تو انہی کو ہوا انہیں اب اپنی پارٹی کو جوڑ کر رکھنا ہی مشکل ہورہا ہے
اور پھر روتے رہے کہ کوئی ادارہ میرے پاس نہیں ۔
جب حکومت ملے گی تو ادارے بھی مل جائیں گے پہلے انہیں اپنی کارکردگی پر فوکس کرنا چاھئیے اور اپنی پارٹی میں سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہوگا جوکہ ناممکن سی بات ہے
واللہ عالم
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہمارے ملک پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف صاحب بار بار باہر ملک جارہے ہیں پیسے مانگنے کے لئے۔ کوئی ملک قرضہ یا امداد دیتا ہے تو اُس کے پیچھے اُن کے چھپے ہوئے مقاصد بھی ہوسکتے ہیں۔
پاکستان کو امداد یا قرضہ دینے کی وجہ
پہلی وجہ آپ کا ملک ایٹمی پاور ہے اِسی لئے باہر کے ملک آپ کو پیسا دیتے ہیں کہیں دماغ خراب ہوا تو ایٹمی جنگ نا چھڑ جائے انگریز بزدل قوم ہے اور وہ لوگ جنگ سے ڈرتے ہیں ۔ دوسری وجہ جب بھی جنگ ہوتی ہے اِن کی کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے ملکوں کے فوجی پلیٹ فارم اور اسلحہ استعمال کرکے اپنے ملک کو بچا کر رکھا جائے ۔ جب انگریزوں کا یہ ڈر آپ سے ختم ہوجائے گا یا اُن کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ پاکستانی بھی بزدل ہیں اور موت سے ڈرتے ہیں اِن میں جنگ کرنے کی ہمت نہیں ہے اور ایٹم بم ہوتے ہوئے بھی یہ ہمارا کچھ نہیں کرسکتے تو آپ اُن سے ایک پیسا بھی لے سکتے ، اور انگریزوں کو یہ محسوس ہورہا ہےکہ پاکستان خود کچھ نہیں ہے یہ ہمارے کہنے پر چلتے ہیں ۔ اِن کی اپنی کوئی رائے نہیں نا ہی کوئی عزت ہے ۔

تجاویز یں
یہ وقت اپنی قوم کو مضبوط کرنے کا ہے ناکہ آپس میں جھگڑنے کا یہ میں ساری سیاسی پارٹیوں کو مشورہ دے رہا ہوں ۔ملک ہے تو آپ بھی ہیں ورنہ۔۔۔
جو بھی امداد مل رہی ہے سیلاب زدگان والوں کے لئے اُس کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ ہمارا ملک دوبارہ سے بحالی کی طرف آسکے ، کیونکہ ابھی تک بہت سی زمین پر پانی کھڑا ہوا ہے اور وہاں پر کاشت نہیں کی جاسکتی ، جس کی وجہ سے سبزیاں اور اناج مہنگا ہورہا ہے اور ہم لوگ اب باہر سے بھی امپورٹ نہیں کرسکتے اسی لئے ہمیں چاھئیے کہ اپنی زمین کو بہتر کرنے پر ساری توجہ مرکوز کریں۔
اِس وقت ملک کے لئے کچھ کرلیں گے تو یہ پاکستانی عوام احسان فراموش نہیں ہے ضرور آپ کو الیکشن میں بھی کامیاب کروادے گی ۔ بِنا دھاندلی کے۔
تعلیم اور ہنر مند بنانے پر خاصی توجہ کی ضرورت ہے ہوسکے تو جب ملک کے حالات بہتر ہوجائیں تو تعلیم کو مفت کردیا جائے۔

خبردار!
اپنے آپ کو اتنا کمزور نا کرلو کے

دوسرا جنگ کرنے میں دیر نا کرے
اور نا آپس میں اتنے جھگڑے کرو کہ پھر سنبھالنا ہی مشکل ہوجائے

واللہ عالم
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آپ نے جو سوالات پوچھیں ہیں انہیں اپنی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ کے ساتھ دینے کی کوشش کرتا ہوں ۔
کونسی کارکردگی کی بات کر رہے ہیں
میرے خیال میں آپ ایم کیو ایم والوں کی بات کررہی ہیں انہوں نے جو کام کرسکتے تھے اپنے دور میں وہ کام بھی نہیں کئے اور کارکردگی صفر رہی اِسی لئے رزلٹ بھی صفر
:thinking:
انھی اپنوں نے تو پی پی کے ساتھ مل کر میئر کے ہاتھ کاٹ دیئے تھے

مئیر کے ہاتھ کاٹنے سے نقصان بھی تو انہی کو ہوا انہیں اب اپنی پارٹی کو جوڑ کر رکھنا ہی مشکل ہورہا ہے
اور پھر روتے رہے کہ کوئی ادارہ میرے پاس نہیں ۔
جب حکومت ملے گی تو ادارے بھی مل جائیں گے پہلے انہیں اپنی کارکردگی پر فوکس کرنا چاھئیے اور اپنی پارٹی میں سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہوگا جوکہ ناممکن سی بات ہے
واللہ عالم
آپکی باتیں کچھ سمجھ میں آگئی میں یہ بات سمجھ نہیں آئی۔ جو موٹی لکھائی میں لکھی ہے
 
کاروبار میں کامیابی کااِسلامی فارمولا
حضرت عوف بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کاروبار کرنے کے چار اصول جن سے وہ کاروبار میں کامیاب رہے اُن کے پاس اتنی دولت تھی کہ وہ پورا پاکستان بھی خرید سکتے تھے ۔
1۔ ہمیشہ نقد رقم میں مال خریدو۔
2۔ اور نقد رقم میں ہی مال کو بیچو یعنی کے سیل کرو۔
3۔ اپنے مال کو کبھی بھی اِسٹاک کرکے نا رکھو ،جیسے ہی تھوڑا بھی منافع ملے فوراً بیچ (سیل کردو ) دو۔
4۔ کاروبار میں کبھی کسی کو دھوکا نہیں دو، جو بھی آپ کے مال کا عیب ہے، اُسے اپنے گاہک کو پہلے بتائیں پھر گاہک کی مرضی ہے وہ خریدے یا نا خریدے ۔
اگر آپ بھی اِن سب باتوں پر عمل کریں گے تو اللہ پاک آپ کے کاروبار میں بھی برکت عطا فرمائے گا ۔
یہ معلومات اِس لنک سے لی گئی ہے۔
 
آخری تدوین:
اِس ویڈیو کے مطابق پاکستان میں لوگ صرف اِس وقت ڈالر کو خرید رہے ہیں بیچ کوئی بھی نہیں رہا اورافغانستان والے ڈالر کو اپنے ملک میں لے کر جارہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے ریزو میں رکھے ہوئے ڈالر کم ہورہے ہیں۔ پاکستان نے ایران سے گیس پائپ لائن بنانے کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس کی ابھی تک شروعات بھی نہیں ہوئی ۔ اگر پاکستان نے وہ گیس پائپ لائن نہیں بنائی تو پاکستان پر 18 بلین ڈالر کا فائن لگ سکتا ہے ۔ پاکستان کے وزیرے خزانا بول رہے ہیں یہ ملک اللہ نے بنایا ہے وہ ہی اِس کی حفاظت کریگا ۔ اِس وقت بھی حوالہ کے ذریعے ڈالر کی خریدوفروخت جاری ہے ۔
اِن کے حل کے لئے پاکستان کی گورنمنٹ کیا اقدام کررہی ہے جانئیے
1۔ گورنمنٹ اپلائز کی تنخواہ میں سے دس پرسنٹ تنخواہ کم کی جائے گی۔
2۔ منسٹرز کے خرچے 15 پرسنٹ سے کم کردئیے جائیں گے۔
3۔ سرکار نے فیول،میڈیکل اور ٹریول الاونس تک ختم کردیا ہے۔
اگر اِس سے بھی کام نہیں بنا تو سرکاری نوکروں کی تنخواہیں بھی روکی جاسکتی ہیں۔
نیوکلئیر بم بھی بیچنے پر غور کیا جاسکتا ہے ۔
 
پاکستان میں قائداعظم کے بعد ابھی تک کوئی طاقتور لیڈر نہیں آیا جس نےاپنی حکومت کے پانچ سال پورے کئے ہوں۔ پاکستان نے آئی ایم ایف 1958 میں قرض لیا اور اب تک مسلسل قرض لے ہی رہا ہے ۔ پاکستان کو یو ایس نے بھی پیسا دیا ہے ۔ لیکن وہ ایڈ کے نام سے پیسا دیتا ہے ۔ لیکن ڈونلڈ ٹرم نے اُس رقم کو بند کروادیا ہے ۔ جس کی وجہ سے پاکستان پورا کا پورا آئی ایم ایف پر منحصر ہوکر رہ گیا ہے ۔
کسی ملک کی آمدنی کا انحصار ہوتا ہے آئی ٹی، خوردنی تیل ، پٹرول یا تو گندم کو ایکسپورٹ کرنے میں لیکن ہمارا ملک پاکستان ایڈ اور آئی ایف سے قرض لے کر پل رہا ہے ۔
پاکستان کے معاشی بحران کی حقیقت اور اصل وجہ کیا ہے اور اِس سے کیسے نکلا جاسکتا ہے اور کیا کیا اقدامات کرنے ہونگے جن سے پاکستان کی معیشت دوبارہ سے بحال ہوسکے ۔
اِس ویڈیو میں بتائی جارہی ہے ۔
 
جناب معاشی بحران پاکستان میں ہے کہاں یہ تو بتائیں؟؟
کچھ ہفتے پہلے کینیڈاکی کافی شاپ پر طویل لائین کا تو سنا ہوگا آپنے وہ کیسے لگ گئی وہ کون لوگ تھے۔
جناب جب تک ہم عام پاکستانی سادگی نہیں اپنائینگے تب تک معاشی بحران کا شکار یہ ملک رہےگا ۔
 
آپ کی بات درست ہے کہ سادگی اپنانی چاھئیے پر، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اِس بات کو بھی مدِ نظر رکھا جائے ۔ اللہ کرے معاشی بحران نا ہی ہو تو اچھا ہے ، ہماری تو اللہ سے یہ ہی دعا ہے۔ بہت غریب لوگ ہیں جو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top