آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم کچھ بولیں تو روفی بھائی ڈانٹ دیتے ہیں اور بجا طور پر کیونکہ یہ گپ شپ کی لڑی نہیں تاہم روفی بھائی کا جب جی چاہتا ہے گپ شپ بھی کر لیتے ہیں۔ :) ویسے میرا مشورہ ہے کہ روفی بھائی کو غزل پیش کرنے دیں، اس کے بعد ہم گن گن کر بدلے لیں گے چاہے اس کے لیے ہمیں پارٹ ٹائم نقاد ہی کیوں نہ بننا پڑے۔
ویسے آپ کی بات تو بالکل درست ہے🙂
شاید اسی لیے ایک دوسروں کو تلقین اور نصیحت کی ضرورت ہوتی ہے کہ اگر کسی سے لغزش ہو جائے تو اس لغزش سے بچنے یا اصلاح کی فکر کی جاسکے۔
 

علی وقار

محفلین
ویسے آپ کی بات تو بالکل درست ہے🙂
شاید اسی لیے ایک دوسروں کو تلقین اور نصیحت کی ضرورت ہوتی ہے کہ اگر کسی سے لغزش ہو جائے تو اس لغزش سے بچنے یا اصلاح کی فکر کی جاسکے۔
میں دل پر بات لیتا ہی نہیں ہوں اس لیے مجھے آپ بے فکر ہو کر باتیں سنا سکتے ہیں مگر جوابی وار کے لیے تیار رہیے گا۔ :) یہاں میں کم وقت گزارنے آتا ہوں، اس لیے کسی بات کو دل پر لینے کا نہیں۔ مجھے ڈانٹ ڈپٹ سننے کی یوں بھی عادت ہے۔ ادھر بھی ہو جاتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ اپنی لائف میں شاید ڈانٹ ڈپٹ ہی لکھی ہے۔ :)
 
عجیب بات !
لوگ اپنے موبائل میں سکریچ پروف ہونے کے باوجود اسکرین کارڈ لگاتے ہیں ۔
لیکن اپنے سر کی ،اتنی بھی قیمت نہیں سمجھتے کہ ،اسکوٹر چلاتے ہوئے ہیلمٹ ہی لگالیں۔
 
عجیب بات!
جو خود کے خواب چھوڑ کر دوسرے کےخواب کو پورا کرنے کے لئے جاب کرتا ہے
اُس کے ماں باپ اُس خوشی میں پورےمحلے میں مٹھائیاں بٹواتے ہیں۔
 
عجیب بات!
جو جوتے ہم پیروں میں پہنتے ہیں وہ ہم اے سی لگی ہوئی دوکانوں سے لے کر آتے ہیں
اور جو سبزی ہم کھاتے ہیں وہ ہم گلیوں میں لگے پتھاروں سے لےکر آتے ہیں۔
 
عجیب بات!
انسان اپنے جسم کو خراب کرنے والی چیز (شراب) کو خریدنے کے لئے شراب کی دوکان تک پہنچ جاتا ہے ۔
لیکن ایک جسم کو طاقت دینے والی چیز (دودھ ) کو خریدنے کے لئے دودھ والے کو آپ کےگھر تک آنا پڑتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
پولیس نے اچانک لاٹھی چارج کیا۔ یہ لوگ ریسٹورنٹ میں چائے پی رہے تھے۔ دوست کا موبائل گرا۔ محمد کا چشمہ اٹکا تھا، گرا۔ دو ہزار رہ گئے وہیں۔ تین ڈنڈے لگ ہی گئے بھاگتے بھاگتے۔ سامان وہیں رہ گیا جو بعد میں پیچھے جا کے لیا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پولیس نے اچانک لاٹھی چارج کیا۔ یہ لوگ ریسٹورنٹ میں چائے پی رہے تھے۔ دوست کا موبائل گرا۔ محمد کا چشمہ اٹکا تھا، گرا۔ دو ہزار رہ گئے وہیں۔ تین ڈنڈے لگ ہی گئے بھاگتے بھاگتے۔ سامان وہیں رہ گیا جو بعد میں پیچھے جا کے لیا۔
بلاوجہ لاٹھی چارج کر دیا کیا؟
 

جاسمن

لائبریرین
قائد اعظم یونیورسٹی کے حالیہ واقعات سے آپ آگاہ ہوں گے۔ محمد سے غلطی یہ ہوئی کہ اس نے مجھے صبح فون کر کے بتایا کہ یہ سب ہو گیا ہے، میری بکنگ کرا دیں شام کی۔ حالانکہ اسے اسی وقت چل پڑنا چاہیے تھا۔ کسی کے بھی گھر چلا جاتا۔ ڈھیروں لوگ رہتے ہیں وہاں۔ لیکن اس نے سوچا کہ وہ لوگ کون سا انٹرنل ہاسٹل میں رہتے ہیں۔ پھر جاننے والے گئے ہوئے تھے، انھوں نے بھی شام کو چلنا تھا۔ انھیں کہا کہ محمد کو بھی ساتھ لیتے آئیے گا۔ یہ لوگ دونوں روم میٹس اور دوست سامان ساتھ لے کے چائے پینے چلے گئے۔ پولیس دوسری طرف تھی۔ اور ابھی کوئی لاٹھی چارج وغیرہ نہیں ہو رہا تھا۔ دوسرے بندہ یہ سمجھتا ہے کہ میں تو کچھ نہیں کر رہا۔ مجھے پولیس کیوں ستائے گی۔ اچانک پولیس اس طرف بھی آ گئی۔ اور بس۔۔۔
الحمدللہ کرم کیا اللہ نے۔ لیکن یہ بہت پریشان رہا۔ اپنی وجہ سے نہیں ،انٹرنل ہاسٹل والوں کی وجہ سے۔ حساس ہے تو دوسروں کے مسئلے لے کے پریشان ہوتا رہتا ہے۔
لڑکیوں کو بے حد پریشانی ہوئی تھی۔ لڑکے بھی پریشان تھے۔ اکثر کے پاس واپسی کا کرایہ نہیں تھا۔ رہنے کا ٹھکانہ نہیں تھا۔
 

زیک

مسافر
قائد اعظم یونیورسٹی کے حالیہ واقعات سے آپ آگاہ ہوں گے۔ محمد سے غلطی یہ ہوئی کہ اس نے مجھے صبح فون کر کے بتایا کہ یہ سب ہو گیا ہے، میری بکنگ کرا دیں شام کی۔ حالانکہ اسے اسی وقت چل پڑنا چاہیے تھا۔
ابھی آپ کی پوسٹ پڑھ کر ہی گوگل کیا۔ لگتا ہے پاکستانی یونیورسٹیوں کے حالات آجکل کافی بہتر ہیں ورنہ ہمارے دور میں تو خوب غنڈہ گردی اور قتل وغیرہ ہوتے تھے اور پولیس کی پکڑ دھکڑ اور لاٹھی چارج بھی لہذا سب جانتے تھے کہ فوراً بھاگو۔

امید ہے کہ محمد ٹھیک ہو گا اور زیادہ چوٹ نہ لگی ہو گی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top