آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
موصوف پانی میں نہیں خشکی پہ ہی ہیں۔ یہ اور بات ہے کسی پہ گھڑوں پانی پڑ جائے تو وہ مانتا نہیں بلکہ جوش دلوانے کے چکر میں "محاورے تلکاتا" ہی رہتا ہے۔
:D
پانی کا ذکر کب ہوا؟
ہم جوش دلانے کی نہیں ہوش اڑانے کی فکر پالتے ہیں گھڑوں پانی پڑے ان پر جو دوسروں کے لئے گھڑے کھودتے ہیں۔ ہمارا اس صف سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔
 
وسیم

محفلین
اڑ گئے نا؟
اس سے پہلے کہ ہاتھوں کے طوطے بھی اڑیں۔ وگ کے و اور گ کے بیچ الف کو واپس لے آئیے

وگ کے و اور گ کے بیچ تو خالی ہوا ہے
آپ تو مجھے ا کے امیداوار نظر آتے ہیں

ہمارے ہاتھوں میں تو فاختہ کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ کیوں طوطوں کے خریدار نظر آتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشأالله، سبحان الله

اچھی بات ہے۔ الله آپ کو وہم و پریشانیوں کے ساتھ ساتھ "غلط فہمیوں" سے بھی دور رکھے ;):D
جسے آپ غلط فہمی کہہ رہے ہیں اسے ہم خوش فہمی کے نام سے جانتے ہیں۔ اور خدا کا شکر ہے کہ دونوں صورتوں میں ان سے دور ہی ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وگ کے و اور گ کے بیچ تو خالی ہوا ہے
آپ تو مجھے ا کے امیداوار نظر آتے ہیں

ہمارے ہاتھوں میں تو فاختہ کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ کیوں طوطوں کے خریدار نظر آتے ہیں
اب طوطے بیچنے لگے؟
خیال رکھئے گا کہ کہیں طوطے بیچنے کا کاروبار آپ کو طوطا چشم نہ بنا دے۔
 
وسیم

محفلین
پانی کا ذکر کب ہوا؟
ہم جوش دلانے کی نہیں ہوش اڑانے کی فکر پالتے ہیں گھڑوں پانی پڑے ان پر جو دوسروں کے لئے گھڑے کھودتے ہیں۔ ہمارا اس صف سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

آپ دوسروں کے لیے گڑے کھودتی ہوں گی

گھڑے تو واقعی آپ سے نہیں کھودے جاتے ہوں گے
:laughing:
 
وسیم

محفلین
اب طوطے بیچنے لگے؟
خیال رکھئے گا کہ کہیں طوطے بیچنے کا کاروبار آپ کو طوطا چشم نہ بنا دے۔
ہم کہاں طوطے بیچتے ہیں، ہم تو طوطوں کے طوطے اڑانے میں ید طولٰی رکھتے ہیں۔

ویسے جنہوں نے طوطے رکھے ہوئے ہیں وہ تو اب تک طوطا چشموں کے قائد اعظم بن چُکے ہوں گے
:p
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ دوسروں کے لیے گڑے کھودتی ہوں گی

گھڑے تو واقعی آپ سے نہیں کھودے جاتے ہوں گے
:laughing:
کیوں کیا گھڑے بنانے کا سانچہ زمین کے اندر نہیں بنایا جاتا؟
بات کی سمجھ نہیں آئی تھی تو پوچھ لیتے۔ ہمارے گھڑے اور گڑے پہ کیوں انگلی اٹھائی۔۔۔۔
کم سے کم یہی سمجھ لیا ہوتا کہ دائیں ہاتھ کی بجائے بائیں ہاتھ سے ٹائپنگ میں کوئی غلطی نہ ہو گئی ہو۔ لیکن آپ نے تو بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ دینے کا مصمم ارادہ فرما لیا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہنسے کیوں آپ۔۔۔ آپ کی باری پہ آپ سے بھی مانگیں گے۔ یہ الگ بات کہ ملنا کسی سے بھی نہیں۔ سب کے پاس ایک ہی بہانہ کہ دیر سے پہنچی ہو بہنا۔ :eek:
مجھے تو واگ پھڑائی دینے سے بالکل بھی انکار نہیں بس آپ اتنا کریں کہ ایک عدد ٹائم مشین کا پربند کر کے 25 دسمبر 2006 بروز سوموار شام 8 بجے گاڑی کا اسٹیئرنگ پکڑ لیں :LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم کہاں طوطے بیچتے ہیں، ہم تو طوطوں کے طوطے اڑانے میں ید طولٰی رکھتے ہیں۔

ویسے جنہوں نے طوطے رکھے ہوئے ہیں وہ تو اب تک طوطا چشموں کے قائد اعظم بن چُکے ہوں گے
:p
تو کیا فارسی پڑھ کر بھی تیل ہی بیچتے ہیں ؟ ویسے طوطے بیچ لینا زیادہ بہتر نہیں تھا کیا؟

طوطے رکھنے سے کوئی طوطا چشم نہیں بن جاتا بلکہ طوطا چشموں کی پہچان کرنے لگتا ہے۔
اور رہی ید طولیٰ کی بات تو پاکستانی پولیس سے بڑھ کر کوئی اس کا اہل نہیں۔ اب یہ نہیں کہہ دینا کہ آپ صنفِ پولیس سے تعلق رکھتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے تو واگ پھڑائی دینے سے بالکل بھی انکار نہیں بس آپ اتنا کریں کہ ایک عدد ٹائم مشین کا پربند کر کے 25 دسمبر 2006 بروز سوموار شام 8 بجے گاڑی کا اسٹیئرنگ پکڑ لیں :LOL:
یہاں تو سب گنتی بڑھانے کے چکر میں لگے ہیں بھائی ۔ آپ کیسے اتنے صابر و شاکر نکلے
 
وسیم

محفلین
کیوں کیا گھڑے بنانے کا سانچہ زمین کے اندر نہیں بنایا جاتا؟
بات کی سمجھ نہیں آئی تھی تو پوچھ لیتے۔ ہمارے گھڑے اور گڑے پہ کیوں انگلی اٹھائی۔۔۔۔
کم سے کم یہی سمجھ لیا ہوتا کہ دائیں ہاتھ کی بجائے بائیں ہاتھ سے ٹائپنگ میں کوئی غلطی نہ ہو گئی ہو۔ لیکن آپ نے تو بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ دینے کا مصمم ارادہ فرما لیا ہے۔

کمزور سے ارادے کو مصمم جیسا بھاری بھرکم نام دے دیا
اے بھڑوں کے چھتے والی یہ کیسا مجھے الزام دے دیا؟؟

:sneaky:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کمزور سے ارادے کو مصمم جیسا بھاری بھرکم نام دے دیا
اے بھڑوں کے چھتے والی یہ کیسا مجھے الزام دے دیا؟؟

:sneaky:
مطلب کہ سچا الزام دیا۔۔۔ تبھی تو تلملائے آپ ۔
ہمیں دلی راحت محسوس ہوئی کیونکہ مارے ہنسی کے ہماری آنکھوں میں جگنو جھلملائے
 
وسیم

محفلین
تو کیا فارسی پڑھ کر بھی تیل ہی بیچتے ہیں ؟ ویسے طوطے بیچ لینا زیادہ بہتر نہیں تھا کیا؟

طوطے رکھنے سے کوئی طوطا چشم نہیں بن جاتا بلکہ طوطا چشموں کی پہچان کرنے لگتا ہے۔
اور رہی ید طولیٰ کی بات تو پاکستانی پولیس سے بڑھ کر کوئی اس کا اہل نہیں۔ اب یہ نہیں کہہ دینا کہ آپ صنفِ پولیس سے تعلق رکھتے ہیں

آپ نے تو نام بدلی کی لڑی کو طوطوں طویاں کر دیا ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے نقار خانے میں طوطی کی کوئی نہیں سنتا چاہے وہ فارنر طوطی ہی کیوں نا ہو
:LOL:

میں جناب اپنے تعارفی لڑی میں اپنا تعارف کروا چکا ہوں۔ بےبےہنر صاحبہ ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top