آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ایسے کاموں میں رشتہ داری دیکھنے سے بہتر ہے کہ جو سستا کر رہا ہے اس سے کروا لیں۔ آخر کو اس نے کسی مجبوری سے ہی کم پیسے رکھے ہوں گے نا کہ شاید اس طرح اس کے پاس کام زیادہ آئے۔ یہ ہمارا ذاتی خیال ہے اور کسی کا بھی اس سے متفق ہونا لازم نہیں ہے لیکن اعتراض کرنے کا بھی حق نہیں ہے۔ البتہ اپنی رائے ضرور دے سکتے ہیں۔
جی مجھے بھی یہ ہی لگتا ہے کہ باہر سے ہی کام کروالینا چاھئیے رشتے داری میں کاروبار نہیں کرنا چاھئیے زیک بھائی نے بھی اچھا مشورہ دیا
 
محنت تو کرنی ہی ہوتی ہے۔ لیکن چینل مونیٹائز ہونے سے پہلی انکم آنے تک تو صبر ہی صبر۔۔
مبارک ہو کہ یہ مشکل آسان ہو گئی۔
بس آپ لوگوں کی دعاوں کی بدولت اچھی اچھی خبریں آرہی ہیں ما شا اللہ سے دراز سے بھی تھوڑی بہت آمدنی ہوجاتی ہے میں یہ چاہ رہا ہوں کہ کم سے کم میرا کرایہ نکل جائے تاکہ ہم لوگ آرام سے اپنے دوسرے اخراجات کرسکیں
 
وسیم

محفلین

انشأالله

اور

صبح بخیر
 
ایسے کاموں میں رشتہ داری دیکھنے سے بہتر ہے کہ جو سستا کر رہا ہے اس سے کروا لیں۔ آخر کو اس نے کسی مجبوری سے ہی کم پیسے رکھے ہوں گے نا کہ شاید اس طرح اس کے پاس کام زیادہ آئے۔ یہ ہمارا ذاتی خیال ہے اور کسی کا بھی اس سے متفق ہونا لازم نہیں ہے لیکن اعتراض کرنے کا بھی حق نہیں ہے۔ البتہ اپنی رائے ضرور دے سکتے ہیں۔
کیوں جھگڑا کروانے کے درپئے ہیں۔ آپ نے سنا نہیں، اپنا مارے گا بھی تو چھاؤں میں!
 
سید عمران

محفلین
میں آج اپنی اسکوٹر کی کلچ پلیٹ تبدیل کرانے گیا تو میں نے اپنے ایک رشتے دار کو ترجیح دی اُن سے کہا اُنہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے بارہ سو روپے لوں گا لیکن کل آنا آج بہت رش ہے ، پھر میں اپنی اسکوٹر کا سامان لینے ایک دوکان پر گیا تو وہاں سے پتا کیا تو پتا لگا کہ کلچ پلیٹ دو سو روپے کی ہے اور مزدوری تین سو روپے اب آپ بتائیں رشتے دار سے کراوں یا پھر جو کم دام میں کر کے دے رہا ہے اُس سے؟
جب رشتہ دار کو آپ سے زیادہ اپنا مفاد عزیز ہے تو آپ کے پاس بھی یہی آپشن موجود ہے!!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top