آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

ابن توقیر

محفلین
میچ لنکا کے نام ہوا۔ سٹاکس کے دل پر کیا گزر رہی ہوگی اس کا اندازہ کرنا اتنا مشکل نہیں ہے۔ویری ویل پلیڈ
ورلڈ کپ کی صورتحال کافی دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان اگلے تمام میچ جیت بھی لے تب بھی سیمی فائنل میں پہنچنا کٹا چونے کے مترادف ہوگا
میں نے پاکستان کی بات نہیں کی سر، ٹاپ فور کے دلچسپ ہونے کی بات کی ہے۔سری لنکا کی پوزیشن نوٹ کریں، اگلے تینوں میچوں میں فتح انتہائی مشکل ہی سہی لیکن ممکن ہے ۔ بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں پوزیشن یقینی ہے۔ انگلینڈ کی پوزیشن بھی دیکھیے، اگلے تینوں میچ آسٹریلیا، انڈیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہیں۔ دو جیتنے لازمی ہیں، دو ہار کر ڈانواں ڈول ہو جائیں گے۔
 
فرقان احمد

وارث بھیا! کوشش فرما کر ہم پاکستانیوں کو بھی کسی اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ کے اندر فٹ فرمائیں تاکہ کچھ تو حوصلہ ملے ۔۔۔! :)
 
ورلڈ کپ میچز کی ہائی لائٹس یار لوگوں نے پانچ چھ منٹ میں ہی نمٹا دی ہیں۔ عام طور پر ون ڈے میچز کی ہائی لائٹس پندرہ سے بیس منٹ کی ہوتی تھی۔ کسی ویب سائٹ پر نسبتا مفصل ہائی لائٹس دستیاب ہیں؟
 
یہاں سونی لِو پر پندرہ منٹ کے قریب میچ کی جھلکیاں ہوتی ہیں لیکن آپ کو ڈھونڈنی پڑیں گی، کیونکہ انہوں نے دو دو منٹ کے "ٹوٹے" بھی لگا رکھے ہیں۔ :)
Sony LIV
 
آخری تدوین:
Top