آئی ٹی کی اصطلاحات میں لڑکیوں کی اقسام

ناصر رانا

محفلین
دوستو! کچھ ہی ن میں ویلنٹائن ڈے کی آمد آمد ہے۔ اب چونکہ موجودہ زمانہ آئی ٹی کا زمانہ ہے لہٰذا میں آپ کو بتاؤں گا لڑکیوں کی مختلف اقسام اور ان کی خصوصیات آئی ٹی کی اصطلاح میں تاکہ آپ مستفید ہوسکیں اور حسب حال سچویشن کو ہینڈل کر سکیں۔

1- ہارڈ ڈسک گرلز
Hard_Disk_Girls.gif
یہ آپ کی ساری باتیں یاد رکھتی ہیں خواہ اچھی ہوں یا بری، اور وہ بھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے۔


2- ریم گرل
RAM_Girls.gif
جب تک آپ کا رابطہ استوار ہے یہ آپ کو پہچانتی رہے گی، جیسے ہی آپ اس سے رابطہ منقطع کرتے ہیں یہ آپ کو یکسر بھول جاتی ہے۔


3- ونڈوز گرلز
Windows_Girls.gif
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ یہ کوئی کام ٹھیک سے نہیں کر سکتی۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کوئی اس کے بغیر رہ نہیں سکتا۔


4- اسکرین سیور گرلز
Screensaver_Girls.gif
یہ کسی کے بھی کسی کام کی نہیں لیکن دیدہ زیب ہے کم سے کم تفریح تو ہو ہی جاتی ہے۔


5- انٹرنیٹ گرلز
Internet_Girls.gif
جتنی اس کی طلب ہے اتنا ہی اس تک رسائی بہت مشکل ہے۔


6- سرور گرلز
Server_Girls.gif
یہ ہمیشہ ہی آپ کو مصروف ملے گی جب جب بھی آپ کو اس کی ضرورت پڑے گی۔


7- ملٹی میڈیا گرلز
Multimedia_Girls.gif
اس کی صلاحیت بالکل جدا ہے، یہ خوفناک اور بورنگ چیزوں کو بھی خوبصورت اور جاذب نظر کر کے دکھادیتی ہے۔


8- سی ڈی روم گرلز
CD_Rom_Girls.gif
یہ ہر آنے والے دور میں تیز سے تیز تر ہوتی ہے۔


9- ای میل گرلز
Email_Girls.gif
اس کی ہر دس باتوں میں سے تقریباً آٹھ باتیں تو نری بکواس اور غیر متعلقہ ہی ہوتی ہیں۔


10- وائرس گرلز
Virus_Girls.gif
اس کو بیوی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
جب آپ اس کی توقع نہیں کر رہے ہوتے یہ عین اسی وقت آتی ہے، خود کو انسٹال کرتی ہے اور آپ کے تمام وسائل استعمال کرتی ہے۔
اگر آپ اس کو اَن انسٹال کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کچھ نہ کچھ کھو دیں گے۔
لیکن اگر اَن انسٹال نہیں کریں گے تو آپ سب کچھ کھو دیں گے۔
 
آخری تدوین:
یہاں پاکستان میں زیادہ مسئلہ بچپن میں اور بعض اوقات پیدائش سے قبل طے کئے جانے والے رشتوں کا ہے۔
ہمارے ایک پڑوسی تھے، ان کی بیٹی تین سال کی تھی۔ اور اس کا رشتہ اپنے ڈیڑھ سالہ کزن سے طے تھا۔
کزن اور اس کا بھائی جڑواں ہیں۔ جب کبھی وہ آتے تھے تو ہم اس سے پوچھتے تھے کہ ان میں سے کون سا والا ہے، تو مار کر بتاتی تھی۔
 

ناصر رانا

محفلین
جہاں تک میرا تجربہ ہے۔ لیڈیز کو کسی کیٹیگری میں بند نہیں کیا جاسکتا۔ یہ آزاد پنچھی ہیں :)
درست فرمایا آپ نے۔
وہ جو کہتے ہیں نا کہ "وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ"، تو اتنے رنگ ہیں کہ امتیاز مشکل ہے۔ لیکن کچھ کوالٹیز پیدائشی ہوتی ہیں بلکہ یوں کہہ لیں کہ ان خواتین کا خاصہ ہوتی ہیں بس یہ وہی درجہ بندی ہے۔
 

ناصر رانا

محفلین
سائیں انٹرنیٹ کا زمانہ ہے ہر طرح کا مال موجود ہے گوگل پر :p
ادی پھر مسئلہ قومیت کا بھی آجائے گا، کوئی نارویجین کی فرمائش کرے گا تو کوئی کسی اور ملک کی۔ اور ایک اندیشہ دل آزاری کا بھی ہے اسی لئے اینیمیشن پر ہی اکتفا کیا ہے تاکہ بات مذاق تک ہی رہے۔
 

ناصر رانا

محفلین
صرف انڈیا ہی نہیں بلکہ جہاں جہان حضرت انسان پائے جاتے ہیں وہاں یہ مسائل بھی بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں۔ بس فی صد میں کمی بیشی ہوتی ہے۔

ہم اس سے پوچھتے تھے کہ ان میں سے کون سا والا ہے، تو مار کر بتاتی تھی۔
کس کو مار کر؟:eek:

کہیں ایسا تو نہیں؟

ایک دفعہ ایک صاحب اپنے دوست کے ساتھ کسی ریستوران میں بیٹھے تھے کہ سامنے سے کچھ لوگ آتے دکھائی دیئے۔ انہوں نے دوست کو کہا "مجھے یہ شخص سخت ناپسند ہے"۔'؛
دوسرے نے کہا "کونسا والا؟ سامنے تو پانچ (بعض روایات میں دس) لوگ ہیں"۔
اس پر انہوں نے کہا "وہ جس نے سر پر ہیٹ لگا رکھا ہے"۔
دوسرے نے کہا "مگر سامنے تو سب نے ہی ہیٹ پہنا ہوا ہے"۔
اب کی بار ان صاحب نے جھنجھلا کر کہا "وہ جس نے سیاہ پتلون (کچھ غیر مصدقہ روایات کے مطابق سرخ بشرٹ) پہنی ہے"۔
دوسرے نے بدستور الجھن میں پوچھا "مگر سامنے تو سب نے یہی پہنا ہوا ہے"۔
اب کی بار ان صاحب نے غصے میں پستول نکالی اور باقی سب کو گولی مار کر کہا "یہ جو زندہ بچ گیا ہے نا اس کی بات کر رہا ہوں میں"۔
 
Top