ناصر رانا
محفلین
دوستو! کچھ ہی ن میں ویلنٹائن ڈے کی آمد آمد ہے۔ اب چونکہ موجودہ زمانہ آئی ٹی کا زمانہ ہے لہٰذا میں آپ کو بتاؤں گا لڑکیوں کی مختلف اقسام اور ان کی خصوصیات آئی ٹی کی اصطلاح میں تاکہ آپ مستفید ہوسکیں اور حسب حال سچویشن کو ہینڈل کر سکیں۔
جب آپ اس کی توقع نہیں کر رہے ہوتے یہ عین اسی وقت آتی ہے، خود کو انسٹال کرتی ہے اور آپ کے تمام وسائل استعمال کرتی ہے۔
اگر آپ اس کو اَن انسٹال کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کچھ نہ کچھ کھو دیں گے۔
لیکن اگر اَن انسٹال نہیں کریں گے تو آپ سب کچھ کھو دیں گے۔
1- ہارڈ ڈسک گرلز
یہ آپ کی ساری باتیں یاد رکھتی ہیں خواہ اچھی ہوں یا بری، اور وہ بھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے۔2- ریم گرل
جب تک آپ کا رابطہ استوار ہے یہ آپ کو پہچانتی رہے گی، جیسے ہی آپ اس سے رابطہ منقطع کرتے ہیں یہ آپ کو یکسر بھول جاتی ہے۔3- ونڈوز گرلز
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ یہ کوئی کام ٹھیک سے نہیں کر سکتی۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کوئی اس کے بغیر رہ نہیں سکتا۔4- اسکرین سیور گرلز
یہ کسی کے بھی کسی کام کی نہیں لیکن دیدہ زیب ہے کم سے کم تفریح تو ہو ہی جاتی ہے۔5- انٹرنیٹ گرلز
جتنی اس کی طلب ہے اتنا ہی اس تک رسائی بہت مشکل ہے۔6- سرور گرلز
یہ ہمیشہ ہی آپ کو مصروف ملے گی جب جب بھی آپ کو اس کی ضرورت پڑے گی۔7- ملٹی میڈیا گرلز
اس کی صلاحیت بالکل جدا ہے، یہ خوفناک اور بورنگ چیزوں کو بھی خوبصورت اور جاذب نظر کر کے دکھادیتی ہے۔8- سی ڈی روم گرلز
یہ ہر آنے والے دور میں تیز سے تیز تر ہوتی ہے۔9- ای میل گرلز
اس کی ہر دس باتوں میں سے تقریباً آٹھ باتیں تو نری بکواس اور غیر متعلقہ ہی ہوتی ہیں۔10- وائرس گرلز
اس کو بیوی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔جب آپ اس کی توقع نہیں کر رہے ہوتے یہ عین اسی وقت آتی ہے، خود کو انسٹال کرتی ہے اور آپ کے تمام وسائل استعمال کرتی ہے۔
اگر آپ اس کو اَن انسٹال کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کچھ نہ کچھ کھو دیں گے۔
لیکن اگر اَن انسٹال نہیں کریں گے تو آپ سب کچھ کھو دیں گے۔
آخری تدوین: