رانا
محفلین
السلام علیکم
محفل پر جتنے بھی آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے متعلق احباب ہیں ان سے ہلکی پھلکی گفتگو کی خاطر یہ دھاگا کھولا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ایک دوسرے سے گپ شپ کے دوران ایک دوسرے کے تجربات سے کئی نئی چیزیں پتہ لگتی ہیں۔ یہاں بالکل ہلکی پھلکی گپ شپ ہوگی۔ اس کا خیال اسطرح آیا کہ ابھی تین دن پہلے ویژول اسٹوڈیو 2019 لانچ ہوا تو خیال آیا کہ محفلین کے ڈاٹ نیٹ ڈیویلپرز سے معلوم کیا جائے کہ کس کس نے انسٹال کیا ہے۔ لیکن پھر سوچا کہ اس دھاگے کو صرف ڈاٹ نیٹ ٹیکنالوجیز تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ محفل کے تمام احباب جو آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے متعلق ہیں ان سب کو دعوت دی جائے اور ہلکی پھلکی گپ شپ ہو جہاں سب اپنے اپنے بارے میں کچھ نہ کچھ بتائیں۔
یہاں سب کسی بھی طرح کی گفتگو کرسکتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ آئیڈیاز دے دیتا ہوں مثلا

- ابتک کن کن کن ٹیکنالوجیز یا پروگرامنگ زبانوں پر کام کرچکے ہیں۔
- آج کل کن ٹیکنالوجیز پر کام کررہے ہیں۔
- کن چیزوں سے تنگ ہیں۔
- ڈاٹ نیٹ والے یہ بھی بتائیں کہ مائکروسافٹ کی کن حرکتوں سے نالاں ہیں اور کن سے راضی ہیں۔
- بعض اوقات دلچسپی کسی اور ٹیکنالوجی یا پروگرامنگ زبان میں ہوتی ہے لیکن جاب کسی اور پر ملتی ہے۔ ایسا ہے تو اس پر بھی بات کریں اور یہ کیسا تجربہ ہوتا ہے اس پر بات کریں۔
- یونیورسٹی سے پہلے اور یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران آئی ٹی کے کس شعبے یا زبان سے دلچسپی تھی اور عملی زندگی میں بھی وہی برقرار رہی یا تبدیل ہوگئی۔
- اپنے کام کے دوران مختلف پروجیکٹس میں پیش آنے والے بعض دلچسپ مسائل کا ذکر بھی کیا جاسکتا ہے۔
- R&D کے لئے عموما کیا ذریعہ اختیار کرتے ہیں۔ کوئی مخصوص ویبسائیٹس یا سمپل گوگل سرچ کہ جو پہلے صفحے پر آگیا سو آگیا۔
- اپنا آئی ٹی سے متعلق کوئی بلاگ یا ویبسائٹ بنائی یا کبھی خیال آیا۔
- نیا پروجیکٹ شروع کرتے ہوئے فولڈر اسٹرکچر وغیرہ کیا رکھنا پسند کرتے ہیں۔
- ایک کام کے لئے ایک سے زائد فریم ورکس مہیا ہونے کی صورت میں کس کو ترجیح دیتے ہیں اور کیوں۔
- کلاؤڈ پر کام کرتے ہیں یا لوکل مشین پر۔
- سورس کنٹرول کے لئے کس ٹول کو پسند کرتے ہیں۔
- اور یہ بھی بتاسکتے ہیں کہ آئی ٹی کی فیلڈ میں آنا شوق کے نتیجے میں تھا یا بھیڑچال یا حادثاتی طور پر۔
- اب تک کس قدر تجربہ حاصل کرچکے ہیں۔ اوورآل بھی بتاسکتے ہیں اور ٹیکنانولجیز کے حوالے سے بھی۔
آخری تدوین: