آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

میم نون

محفلین
ابھی سے کیا مطلب، میں تو بچپن سے ہی کھانے پکانے کی تراکیب بناتا آیا ہوں، اور مجھے اسکا شوق بھی ہے۔
دو تین دن پہلے امی سے بولا تھا کہ ماش کی دال اور قیمہ ملا کر پکائیں، دیکھتے ہیں کیسا بنتا ہے آج امی نے بنایا تو بڑا مزے دار بنا ;)

۔ ۔ ۔

آج افطاری، کھجور، لسی، روٹی، ماش کی دال اور قیمہ، انڈے پکوڑے، پیاز پکوڑے، مرچ پکوڑے (جو کہ بہت کڑوی تھی)، اور آخر میں آڑو سے کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ برکت دینے والا ہے۔

میری تو وہی افطاری چنا چاٹ، دہی پکوڑیاں، پھلوں کی چاٹ، پکوڑے، دودھ سوڈا روح افزا والا، Tang، چاکلیٹ والا دودھ اور آخر میں چائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
Tang اس بلا کا نام ہے
MEDIUM_8a78c6e02140d9310121442149691c5e.jpg


مزید تصاویر یہاں ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں ہے اور بالکل ہے لیکن آپ والی بلا والا نہیں ملتا۔ باقی سب ملتے ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
ٹینگ ہمارے ہاں بھی ہے پر مجھے تو کافی کھٹا لگتا ہے روح افزا کی بات ہی اور ہوتی ہے، نورس بھی کمال کی چیز ہے پر آج کل مل نہیں رہا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
Tang یہاں پر بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے پر بہت سارے جُوس بازار میں ہیں، یہ ان سب میں سب سے زیادہ مہنگا ہونے کے باوجود سب سے زیادہ بکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو وہی روزانہ والا مینو تھا، آج چنا چاٹ نہیں تھی، اس کی جگہ سموسے تھے اور ساتھ چاکلیٹ والا دودھ بھی تھا۔
 

میم نون

محفلین
آج تو بہت سارے لوازمات تھے،
آلو قیمہ تھا، دال قیمہ تھا، سموسے تھے، قیمے سے بھرے کریلے تھے، چٹنی تھی، روٹی تھی اور سب سے بڑھ کر لسی تھی، الحمد اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
کھا لیں اور دبا کر کھا لیں، وہاں جا کر تو غالباً بازار کا ہی کھانا پڑتے گا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
کل افطار میں بینگن اور آلو کے چپس فرائی کریلا اور قیمے کا سالن اور دہی پکوڑیاں کھائی ۔ ساتھ میں ڈھیر سارا پانی۔
ہم نے آج سحری میں آلو اور انڈوں کا سالن اور تین چار گلاس پانی پیا۔
 

mfdarvesh

محفلین
بریانی کھا کے تو پانی کی ہی طلب ہوتی ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ شوربے والی کوئی چیز مل جائے
 
Top