آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

شمشاد

لائبریرین
افطاری میں پھلوں کی چاٹ، پکوڑے، روح افزا والا دودھ، شربت، قیمے کے کباب اور سموسے۔
 

mfdarvesh

محفلین
میں نے معمول کے مطابق چپاتیاں سالن کے ساتھ کھائیں اور دہی کا تڑکہ لگا دیا، چائے تو ہوتی ہے اور پانی کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا
 

mfdarvesh

محفلین
سحری میں انڈہ تنگ نہیں کرتا آپ کو شمشاد بھائی، میں نے تو معمول کے مطابق چپاتی ہی کھائی تھی
 

شمشاد

لائبریرین
انڈے نے کیا تنگ کرنا ہے درویش بھائی؟ اگر اس سے آپ کا مطلب پیاس کا لگنا ہے تو بالکل بھی محسوس نہیں ہوتی۔
 

mfdarvesh

محفلین
حیرت ہے پھر تو، میں پانی بہت پیتا ہوں عام دنوں میں بھی شاید اس لیے مجھے تو پیاس ہی لگتی ہے بس
 

شمشاد

لائبریرین
درویش بھائی صبح سحری کے بعد سو جاتا ہوں۔ دفتر کے اوقات 10 سے 4 بجے تک ہیں۔ دفتر میں اتنی سردی ہوتی ہے کہ بعض اوقات کڑی دھوپ میں جا کر کھڑا ہونا پڑتا ہے کہ تھوڑی سی گرمائش ملے، 4 بجے چھٹی کر کے گھر جا کر پھر سو جاتا ہوں پھر افطاری سے تھوڑی دیر پہلے اٹھ جاتا ہوں تو پیاس کہاں سے لگے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
سوئے ہوئے بندے کو ہوش ہی کب ہوتا ہے کہ پیاس لگی ہے۔

آج افطاری میں کھجور، پکوڑے، پھلوں کی چاٹ، دودھ سوڈا، دہی پکوڑیاں، اور بھی ایک ڈش تھی، پتہ نہیں اس کا کیا نام ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی نمکین ڈش تھی یا میٹھے میں کچھ تھا ، نام معلوم کر کے بتائیں پلیز اور ڈش کس نے بنائی تھی اور کیسی بنی؟ کوئی نئی ڈش تھی تو میں بھی بناؤں گی۔
 
Top