آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

سلام جی مطیع ص ،وخت پنجابی کا ہی لفظ ہے ، شمشاد جی نے صیح بتایا ہے اور ابوکاشان نے بھی :battingeyelashes:
میں کبھی کبھی پنجابی کا لکھ لیتی ہوں ۔کبھی کبھی ۔۔ کہ پنجابن ہوں تو مزہ آتآ ہے اپنی زبان کا کوئی آدھا جملہ یا لفظ لکھو ں تو :battingeyelashes:
وعلیکم السلام
جی بہت شکریہ معلومات میں اضافہ ہوگیا۔
 

علی ذاکر

محفلین
:battingeyelashes:

جی نہیں ایسی کوئی بات ہی نہیں ۔۔میں پرانے راگ لڑائیاں جھگڑے انجام تک پہنچا کر آئی ہوں
zzzbbbbnnnn.gif
لہذا اب سکون ہی سکون ہے ،،آرام ہی آرام ہے ۔۔ اب میری آؤ بھگت ہی ہونی ہے ۔۔خاطرو مدارت :party:
ہوسکتا ہے میں آپکے آگے پیچھے ہی پہنچ آؤں ۔۔ اپنا نمبر دے کر جائیے گا ۔ کیا پتا میں پنڈی سے لے کر گجرات تک کا سفر کرنے پہنچ آؤں تو آپ سے لگے ہاتھوں روح افزا بھی پیتی جاؤں :party:
یہ ہوئ نہ بات باجو بندہ اپنا کام پورا کرے !
باجو اپ کا انتظار رہے گا اگر آپ آئیں پاکستان تو ضرور رابطہ کیجئے گا نمبر میں آپ کو جانے سے پہلے زپ کر دوں گا !

مع السلام
 

فہیم

لائبریرین
ویسے اشتیاق احمد کے ناول زیادہ نہ پڑھنے کے باجود مجھے معلوم ہے کہ
یہ جملہ شوکی یا فرقان کا نہیں۔
بلکہ فرقان تو اشتیاق احمد کا کوئی کردار ہی نہیں۔

یہ جملہ فاروق کا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج سحری میں بجائے پراٹھوں کے آلو کے سالن سے روٹی کھائی۔
پراٹھے کھانے سے دن بھر طبیعت عجیب سی رہتی ہے۔

باقی کھجلہ، دودھ، چائے، ہانی، اور تھوڑا سا زم زم پیا۔
 

مغزل

محفلین
قبلہ ،۔ روزہ لگ رہا ہے کیا ؟ ( آپس کی بات ہے کہ فرقان بھی ایک کردار ہے اور یہ جملہ سب سے پہلے اس سے ادا ہوا تھا ) شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
آج افطاری میں پکوڑے، چٹنی، پھلوں کی چاٹ، چنے کی چاٹ، دہی پکوڑیاں، شربت اور پانی۔
 

فہیم

لائبریرین
آج تو افطاری میں کافی کچھ کھالیا کہ کھانا کھانے کی نوبت ہی نہیں آیا۔

کھجور، فروٹ چاٹ، پکوڑے، میٹھے دہی بڑے، چھولوں کی چاٹ، دہی پھلکیاں، شربت، پیپسی، پانی، آخر میں چائے۔
سموسے بھی تھے لیکن میں نے نہیں کھائے۔
 

زونی

محفلین
آج تو افطاری میں کافی کچھ کھالیا کہ کھانا کھانے کی نوبت ہی نہیں آیا۔

کھجور، فروٹ چاٹ، پکوڑے، میٹھے دہی بڑے، چھولوں کی چاٹ، دہی پھلکیاں، شربت، پیپسی، پانی، آخر میں چائے۔
سموسے بھی تھے لیکن میں نے نہیں کھائے۔






یہ سب کچھ سحری کے وقت سے ہی بنانا شروع کیا ہو گا ؟ :confused:
 
Top